Tag: pakistani singer reshma

  • معروف گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے2برس بیت گئے

    معروف گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے2برس بیت گئے

    معروف گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے، وہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھیں، ریشماں کی آواز میں جو سوز تھا وہ کسی اور گلوکار کے حصے میں نہیں آیا.

    فن گائیکی کو ایک نئی جہت دینے والی پٹھانی بیگم المعروف گلوکارہ ریشماں ہم میں نہیں لیکن صحرا کی کوئل جیسی آواز آج بھی ہمارے کانوں میں رس گھول رہی ہے.


    ریشمان انیس سو اڑتالیس میں بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگئیں، بارہ برس کی عمر میں ریشماں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

    لمبی جدائی ، سن چرخے دی میٹھی میٹھی کوک ماہیا مینوں، ہولال میری سمیت کئی گانے ریشماں کی شناخت بن گئے، ریشماں کی سریلی آواز کا جادو سرحد پار بھی سر چڑکر بولا اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت میں بھی جھنڈے گاڑ دیئے۔

    حکومت پاکستا ن نے خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا، تین نومبر دوہزار تیرہ کو طویل علالت کے بعد ریشماں ہمیشہ کے لیے اپنے چاہنے والوں کا لمبی جدائی کا غم دے گئیں.