Tag: pakistani song

  • ایک اور پاکستانی گلوکار کا گانا فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل پیج کی زینت بن گیا

    ایک اور پاکستانی گلوکار کا گانا فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل پیج کی زینت بن گیا

    پاکستان کے گلوکار اسٹار شاہ کا گانا فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے ورلڈکپ آفیشل انسٹا گرام پیج پر شئیر کردیا۔  

    فیفا نے پاکستان کے اسٹار شاہ کے گانے ’نو آئیڈیا ‘ کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو کے سفر کو نمایاں کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے فٹبال کیریئر کی ابتدا سے لے کر آئیکون بننے تک کے سفر کو اجاگر کیا گیا ہے، فیفا نے ’نو آئیڈیا‘ کی ویڈیو کے کیپشن میں جدوجہد سے کامیابی تک کے الفاظ تحریر کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسٹار شاہ میوزک انڈسٹری، خاص طور پر پنجابی میوزک میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، ان کے کوک اسٹوڈیو ہٹ 2 اے ایم نے انکی شہرت میں مزید اضافی کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لوک گلوکار عارف لوہار کا گانا فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے ورلڈکپ آفیشل انسٹا گرام پیج پر شئیر کیا تھا۔

    فیفا نے عارف لوہار کا مشہور گانا ’ آ تجھے سیر کراواں‘ اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شئیر کیا تھا، گلوکار کے گانے کو شہرہ آفاق فٹبالر میسی کی سالگرہ کے موقع پر شئیر کیا گیا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل کی دنیا بھر میں مقبول ہونے والے پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شہناز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں شہناز سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ اپنے گھر کی بالکونی میں پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کر رہی ہیں۔

    شہناز نے، پاکستانی گلوکاروں شے گل اور علی سیٹھی کے گائے ہوئے گانے کے چند بول بھی کیپشن میں لکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

  • بھارتی پولیس نے پاکستانی ملی نغمہ سننے پر دو مسلمان لڑکوں کو گرفتار کر لیا

    بھارتی پولیس نے پاکستانی ملی نغمہ سننے پر دو مسلمان لڑکوں کو گرفتار کر لیا

    بریلی: بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک علاقے میں دکان پر بیٹھے لڑکوں کی پاکستانی ملی نغمہ سننے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی پولیس نے دو مسلمان لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے پاکستانی ملی نغمہ سننے پر 2 نوجوان مسلمان لڑکوں کو گرفتار کر لیا، مسلمان لڑکوں مستقیم اور نعیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستانی ملی نغمہ سنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے مقامی گاؤں میں دو مسلمان نوجوان اپنی دکان میں بیٹھے پاکستانی ملی نغمے سن رہے تھے، پڑوسی کی جانب سے ان نوجوانوں کو گیت بند کرنے کے لیے کہا گیا لیکن نوجوانوں کے انکار پر اُس شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مسلمان بھائی اپنی دکان میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور ایسے میں ایک پاکستانی گیت چل رہا ہے، جس میں پاکستان زندہ باد کے الفاظ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق اس معاملے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس ویڈیو کی صداقت کی فورنزک کی جا رہی ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔