Tag: pakistani students

  • ترک حکومت کا  پاکستان سے آنے والے مسافروں  کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

    ترک حکومت کا پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

    اسلام آباد : ترکی نے پاکستان سے ترکی آنے والے طلباء کے لیے ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی، طلباء کو نجی ہوٹلوں کے بجائے ہاسٹلوں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں کورونا پابندیوں میں نرمی کیساتھ نئی سفری ہدایات جاری کردی، جس میں پاکستان سے آنے والے طلبا کیلیے قرنطینہ کی پابندی ختم کردی ہے۔

    نئے قوانین کا اطلاق 6 اگست سے یکم ستمبر تک ہوگا، جس میں طلباء کو 10 دن کے لیے نجی ہوٹلوں کے بجائے ہاسٹلوں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    طالب علموں کے قرنطینہ کیلئے استنبول اور انقرہ میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز مختص کردیے گئے ہیں، طالبعلموں کو دستاویزات دکھانا ہوں گی کہ وہ ترکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں، جس کے بعد ہی انھیں نجی ہوٹل میں قرنطینہ کی لازمی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    استنبول یا انقرہ کے علاوہ دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء بھی استنبول یا انقرہ کے ہاسٹلوں میں قرنطینہ کے اختتام کے بعد ہی صوبوں کا سفر کرسکیں گے۔

    طلباء کے علاوہ پاکستانی جن کے پاس مستقل رہائش اور ورک پرمٹ ہے، انہیں اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستان سے دورے یا سیاحت کے مقاصد کے لیے آنے والوں کو نامزد نجی ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی نے پاکستانیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کی تھیں ، جس کے تحت غمسافروں کو 14 کے بجائے 10دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ بنگلہ دیش ، برازیل ، ہندوستان ، نیپال ، جنوبی افریقہ ، اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط 14روز ہی برقرار رکھا تھا۔

  • وزیراعظم کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے زبردست اعلان

    وزیراعظم کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے زبردست اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کےشہرووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے اچھی خبر آگئی، وزیراعظم عمران خان نے دوسری پرواز کےلیےبھی طلبا کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری ووہان سے طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی، وزیراعظم کی ہدایت پرٹکٹس میں رعایت کر دی گئی ہے، ہم طلباکی طویل تکالیف اورمسلسل تعاون نہیں بھولے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی طلبا کو چین سے لانے کیلیے پی آئی اے کا اہم اقدام

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان سےواپسی کی دوسری فلائٹ کےٹکٹ کی قیمت بھی 50ہزارہو گی۔

    دوسری جانب چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے، پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔

    حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچےگی۔

    یاد رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں 18 مئی  کو چینی ووہان میں  بھنسے 250 سے زاید طلبہ  پی آئی اے کی خصوصی پرواز  سے وطن واپس پہنچے تھے اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • چینی شہر ووہان میں زیرتعلیم طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    چینی شہر ووہان میں زیرتعلیم طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم تمام طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ176پاکستانی طلباء چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم ہیں، اس سلسلے میں میرا چین میں پاکستانی سفیرسے رابطہ ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور تمام طلباء پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹر نہیں وہ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، طلبا آن لائن اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، وزارت صحت، سفارتخانہ کرونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11ممالک متاثر ہوچکے ہیں، چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    اس سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • برطانوی حکومت نے اسٹوڈنٹ ویزا میں تبدیلیوں میں بہت دیر کردی،پاکستانی طلبہ

    برطانوی حکومت نے اسٹوڈنٹ ویزا میں تبدیلیوں میں بہت دیر کردی،پاکستانی طلبہ

    لندن : یونیورسٹی آف کیمبرج سے گزشتہ سال فرسٹ کلاس میں گریجویٹ ہونے والے سرور رحیم تولا کے پاس متاثر کن ڈگری ہونے کے باوجود برطانیہ میں انہیں نوکری ملنے کے مواقع نہایت کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مطابق انہیں ان کے پاسپورٹ کی وجہ سے زیادہ تر اداروں نے مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 70سے 80 اداروں میں نے درخواست دی تھی تاہم سب نے مجھے میرے پاسپورٹ کی وجہ سے مسترد کردیا۔

    واضح رہے کہ 2012 میں اس وقت کی برطانوی سیکریٹری کی جانب سے بیرون ممالک کے طالب علموں کے حوالے سے ویزا پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائی گئی تھی جس کا مطلب تھا کہ برطانیہ کے سالانہ 4 لاکھ 50 ہزار غیر ملکی طالب علموں کو گریجویشن کے بعد 4 ماہ میں روز گار نہ ملنے پر ملک چھوڑ کر جانا ہوگا۔

    اس محدود مدت میں روزگار حاصل کرنا ناممکن تھا کیونکہ زیادہ تر برطانوی ادارے ایسے افراد کو نوکری دینے سے گریز کرتے ہیں جنہیں ورک ویزا اسپانسر شپ کی ضرورت ہو۔

    حال ہی میں برطانوی حکومت نے اس پالیسی کو واپس لیا تاکہ آئندہ سال سے آنے والے طالب علم گرجویشن کے بعد ایک یا 2 سال تک رک سکیں گے۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیسٹر جاروس کا کہنا تھا کہ گریجویشن کے بعد 2 سال کے ویزا کی پالیسی کے حوالے سے برطانیہ کی یونیورسٹیاں مہمات کر رہی تھی اور ہم اس پالیسی میں تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جس سے ہمیں بین الاقوامی طالب علموں کی پہلی ترجیح بننے کا دوبارہ موقع بلے گا۔

  • چین 20 ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دے گا، چینی سفیریاؤ جنگ

    چین 20 ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دے گا، چینی سفیریاؤ جنگ

    اسلام آباد : چینی سفیریاؤ جنگ کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان بیلیٹ اینڈروڈ فورم سے خصوصی خطاب کریں گے ، دورہ چین میں دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے پردستخط کا امکان ہے، تین سال میں بیس ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفیریاؤ جنگ نے اسلام آباد میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم پرپریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بیلیٹ اینڈروڈ فورم پچیس سے ستائیس اپریل تک بیجنگ میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان فورم سے خصوصی خطاب کریں گے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان ستائیس اپریل کوچینی نائب صدرسے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے پردستخط کا امکان ہے۔چین دھابیجی میں دوسرا خصوصی اقتصادی زون قائم کرنا چاہتا ہے۔پاکستان سے صنعتی تعاون کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔

    یاؤ جنگ نے مزید کہا پاکستان سے صنعتی تعاون کا مزید فروغ چاہتے ہیں، تین سال میں بیس ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان 25 سے 27 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے

    خیال رہے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا وزیر اعظم عمران خان 25 سے 27 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے اور چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وہ عالمی ہارٹی کلچر نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔

  • آسٹریلوی یونیورسٹی نے پاکستانی طالب علموں کو بڑی خوش خبری سنادی

    آسٹریلوی یونیورسٹی نے پاکستانی طالب علموں کو بڑی خوش خبری سنادی

    اسلام آباد: آسٹریلیا کی یونیورسٹی نے ہر سال پانچ پاکستانی طلبہ کی مکمل فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی اسلام آباد میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگاریٹ ایڈم سن سے ملاقات ہوئی جس میں دوران گریفتھ بزنس اسکول کے وائس چانسلر پرفیسر ڈیوڈ گرانٹ، آسٹریڈ ٹریڈ کمشنر پیٹر کول مین، آسٹریڈ کنٹری ڈائریکٹر اظہر شاہ سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

    دورانِ ملاقات پاکستانی طالب علموں کوسہولیات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بنوری کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلین ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ اور گریفتھ یونیورسٹی کا خیر مقدم اور شراکت داری کا حصہ بننے پر خیر مقدم کرتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: یونیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں میں ڈگری درخت لگانے سے مشروط

    اُن کا کہنا تھا کہ  آسٹریلوی کمیشن کے توسط سے 10 یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں جہاں 160 پاکستانی پی ایچ ڈی پروگرامز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    ایچ ای سی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے آسٹریلوی وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی ترجیحات میں صرف سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یا ریاضی کے مضامین شامل نہیں بلکہ ہمارے طالب علم سوشل سائنسس، انسانیت اور آرٹس کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے ایج ای سی کی جانب سے پیش کی جانے والی اسکالر شپ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 2 یونیورسٹیاں ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

    آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک ہائیر ایجوکیشن کے میدان میں طویل شراکت داری قائم کی، جس کے ذریعے مختلف تحقیقات اور مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ اس کے تحت طویل اور مختصر مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے‘۔

  • سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کے لئے اسکالرشپ کوٹہ مختص

    سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کے لئے اسکالرشپ کوٹہ مختص

    ریاض : سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوش خبری، سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کے طلباء کے لئے اسکالرشپ کوٹہ مختص کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسٰی سے ملاقات کی، ملاقات میں سفیر نے ڈاکٹر احمد العیسی کو سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تعلیمی سہولیات سے بھی آگاہ کیا  جبکہ دمام اور ریاض میں پاکستانی سکولوں کے تعلیمی سرگرمیوں اور زیر تکمیل تعمیر سے بھی آگاہ کیا۔

    سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لئے مختلف یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ تعلیمی پروگراموں میں اسکالرشپ کوٹہ مختص کردیا ہے۔

    پاکستانی سفیرنے اس موقع پردمام اور ریاض میں پاکستانی سکولوں کی تعمیر کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل اور سہولیات کے لئےدرخواست کی، جس پر سعودی وزیر تعلیم نےحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے طالب علموں کے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کا آغاز کیا جا سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں، 50 پاکستانی طلبا وطن واپس

    بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں، 50 پاکستانی طلبا وطن واپس

    واہگہ بارڈر: بھارت حکومت انتہا پسندوں کے آگے بے بس ہوگئی، انتہا پسندوں کی دھمکیاں کے بعد پاکستانی طلباء و اساتذہ کے 50 رکنی وفد کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت جانے والے پاکستانی طلبا و اساتذہ کے وفد کو بھارت میں جان کے لالے پڑ گئے، بھارتی سرکار انتہا پسندوں کے آگے بے بس دکھائی دینے لگی، دھمکیاں ملنے کے بعد طلباء کے وفد کو واہگہ کے راستے واپس بھجوادیا گیا۔

    بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے طلباء کے دورے کا انتظام کرنے والی این جی او کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

    یہ پڑھیں: سجن جندال کو 10 روز کا بزنس ویزا جاری کیا گیا

    بچوں کو بھارت نہیں آنا چاہیے تھا، بھارتی دفتر خارجہ

    اس ضمن میں بھارتی حکومت بھی شدت پسندوں کی طرف داری کرنے لگی، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کو بھارت نہیں آنا چاہیے تھا۔

    دفتر خارجہ نے پاکستانی بچوں کے ساتھ بھارتی ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے، ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی بزنس ٹائیکون سجن جندال جب پاکستان کے دورے پر آئے تو ان کو مری میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تھا۔