Tag: Pakistani truck art

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش

    اقوام متحدہ میں پاکستانی فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش

    نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں نمائندوں اور سفارت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور سفیروں نے شرکت کی اور ٹرک آرٹ کو ایک فن قرار دیا ۔

    اس موقع پر شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹرک آرٹ نہ صرف دنیا بھرمیں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے بلکہ پاکستان کی مثبت اور پر امن تصویر بھی پیش کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یہ اپنے کلچر کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات سے بیرون ملک لوگوں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے میں مدد ملتی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش کی تقریب میں پرتگال ، اومان اور کرغزستان کے سفیروں نے شرکت کی اورتقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

    پاکستانی اسٹریٹ فوڈ کی نمائش میں بڑے پیمانے پرآنے والے شرکاءکےلئے پاکستانی دیسی فوڈ میں شامل سموسہ ، نمک پارے ، بن کباب وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

  • جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے طویل جدوجہد کے بعد خریدی گئی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے رنگ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں تیار کردہ سائیکل خریدنے کے بعد اس پر پاکستان کی مشہور ٹرک آرٹ کروالی۔

    سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھیں! میری پاکستانی سائیکل کمال ٹرک آرٹ کے ساتھ تیار ہوگئی اور اب پہلے سے زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔

    پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے تحریر کیا کہ ’سائیکل پر ٹرک آرٹ کروانے کے بعد راولپنڈی کی گلیوں میں کچھ دیر سائیکل چلائی بہت مزہ آیا‘۔

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ سائیکل پر لگی گھنٹی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ بھی کام کرتی ہے۔ آپ بتائیں ٹرک آرٹ کے بعد رنگوں کے بارے میں کیا سوال ہے؟

    یاد رہے کہ جرمن سفیر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی سائیکل خریدی تھی، مارٹن کوبلر نے کہا تھا کہ کافی تلاش کے بعد آخرکار راولپنڈی میں سائیکل ملی، پھر سہراب یا پیکو کے درمیان پھنس گیا؟ آخر میں یہ سرخ رنگ والی خرید لی، جس میں گھنٹی بھی ہے۔

    خیال رہے کہ مارٹن کوبلر پاکستان کی خیر خواہی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں جرمنی کے تعاون سے مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کرواتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ’سربز‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

    جرمن سفیر نے سربز مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہماری مہم کے دوران ماحولیاتی مسائل سے متعلق بیداری کےلیے روزمرہ زندگی کی مثالوں پر فوکس کیا جائے گا‘۔