Tag: Pakistani truck stylization

  • پاکستانی ٹرک آرٹ امریکہ میں مشہور

    پاکستانی ٹرک آرٹ امریکہ میں مشہور

    واشنگٹن: امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے ایک ٹویوٹا ایف جے کروزر کی تصاویر شیئر کی ہیں جسے مشہور پاکستانی ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے واشنگٹن ڈی سی میں ٹرک آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کیاہے۔

    truck art

    گزشتہ چند سالوں سے پاکستانی ٹرک آرٹ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں پذیرائی حاصل کرنا شروع کردی ہے اور پاکستانی کلچر کے اس دلچسپ نمونے کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

    truck art

    حیدر علی کا دعویٰ ہے کہ اس کا خاندان گزشتہ 60 سال سے یہ کام انجام دے رہا ہے اور برصغیر کا یہ واحد آرٹ ہے جس میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

    truck art

    پاکستانی ٹرک آرٹ آرٹسٹ حیدر علی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اس آرٹ کے چاہنے والوں کے لئے حسین شاہکار تخلیق دے رہے ہیں، انھوں نے دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی مہارت کے ساتھ اس گاڑی کا حلیہ بدل ڈالاہے۔

    truck art

    حیدر علی نا صرف پوری دنیا میں اپنے فن کی ترویج کے لئے سفر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے فن کو امن کے پیامبر کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں جیساکہ انہوں نے ایک ٹرک عید کے تحفے کے طورپرتیارکرکے بھارت کو دیا۔

    truck art

    حیدر علی کا کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ اور ماری پور میں ورک شاپ ہے، وہ امریکہ، انگلینڈ، ترکی اوربھارت کا دورہ کرچکے ہیں۔

    ٹرک آرٹ کسے پسند نہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستانی ٹرک آرٹ آرٹسٹ حیدر علی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اس آرٹ کے چاہ…

    Posted by U.S. Consulate General Karachi on Sunday, August 9, 2015