Tag: pakistani weapons making company

  • پاکستانی اسلحہ ساز ادارے دیگر ملکوں کی بھی ضرورت بن گئے

    پاکستانی اسلحہ ساز ادارے دیگر ملکوں کی بھی ضرورت بن گئے

    کراچی : پاکستان نےخود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    عالمی دفاعی نمائش میں پاکستانی پویلین انتہائی توجہ کا مرکز بنا رہا ، جس میں پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات رکھی گئی ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش میں پاکستان کے پا س اس وقت جدید ترین نظام موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ روس سے تعلقات ملک کیلئے کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل احسن محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں حیثیت حاصل ہوگئی ہے،  دفاعی نمائش میں ملکی مسلح افواج کیلئے بین الاقوامی معیار کا جدید ترین اسلحہ بھی رکھا گیا ہے ۔

    دور جدید میں پاکستان نے اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے کیلئے دفاع کا حق محفوظ رکھا ہے اور اپنے ملک کی دفاع کیلئے طاقت اور جدید اسلحہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔