Tag: pakistani women

  • پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پاکستانی خواتین کا کردار

    پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پاکستانی خواتین کا کردار

    پاکستانی خواتین دفاعِ وطن کے لئے مردو ں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں پاکستان کی خواتین نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان میں یونیفارم میں بھی خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں پاکستان آرمی میں پہلے خواتین طِب کے شعبے سے وابستہ تھیں آج خواتین کور آف سگنلز، الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجیئرنگ، آرڈیننس، آرمی سروسزکور،میڈیکل کور، ایجوکیشن برانچ،  ایڈمن اینڈ سروسز،  پبلک ریلیشنز، لابرانچز کے علاوہ بحریہ،پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں بشمول جی ڈی پائلٹ کےاپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    اس کی پہلی مثال لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ہیں جو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل بنیں، میجر سلمیٰ ممتاز1971ء میں خدمات کےجذبے پر فلورنس نائٹ اینگل سے نوازا گیا۔

    فلائیٹ لیفٹینٹ عائشہ فاروق پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں فلائینگ آفیسر مریم مختیار شہید کو فرض شناسی کے اعزاز میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا اس وقت پاکستانی خواتین اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے امن مشن کا حصہ ہیں۔

    عالمی امن کے لئے شاندار خدمات پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی ویمن پیس کیپرز کی خدمات کو انتہائی متاثر کُن اور قابلِ تقلید قرار دیا، 2020 میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی خواتین کے 15 رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا تھا۔

    اس کے علاوہ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس، سیدہ شہر بانو نقوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، فروری 2024  کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا، پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔

  • دو پاکستانی خواتین مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں‌ شامل

    دو پاکستانی خواتین مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں‌ شامل

    مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں‌ 2 پاکستانی خواتین نے بھی جگہ بنا لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شائستہ آصف اور شازیہ سید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    شائستہ آصف اور شازیہ سید کے نام فوربز میگزین کی دس اعلیٰ ترین خواتین ایگزیکٹوز میں شامل کیے گئے ہیں، شائستہ آصف نے فوربز فہرست میں چوتھے نمبر کی پوزیشن جب کہ شازیہ سید نے وسیع کارپوریٹ تجربے کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

    شائستہ آصف متحدہ عرب امارات میں واقع ہیلتھ کیئر نیٹ ورک ’پیور ہیلتھ ہولڈنگ‘ کی شریک بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں، جب کہ شازیہ سید کو دوسری بار سو طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    یہ اعزاز مشرق وسطیٰ کے کاروباری شعبے میں ان خواتین کی اہم شراکت اور قیادت کی نشان دہی کرتا ہے۔

  • پہلی بار پاکستانی خواتین نے K2 سر کر لیا

    پہلی بار پاکستانی خواتین نے K2 سر کر لیا

    اسکردو: پاکستانی خواتین نے تاریخ میں پہلی بار K2 کی چوٹی سر کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی دوسری اونچی چوٹی سر کر لی، اور یوں کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    ثمینہ بیگ نے 8 ہزار 611 میٹر اونچی چوٹی سر کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے، کیوں کہ ان سے قبل کسی پاکستانی خاتون نے یہ چوٹی سر نہیں کی تھی۔

    ثمینہ بیگ نے 31 سال کی عمر میں آج صبح پونے 8 بجے کے ٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا، 7 رکنی پاکستانی مہم جو ٹیم میں ثمینہ واحد خاتون کوہ پیما تھیں۔

    نائلہ کیانی، جو کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں

     

    ایک ہی دن K2 سے ایک اور بڑی خبر یہ آئی کہ دوسری پاکستانی خاتون نائلہ کیانی نے بھی یہ چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا ہے، انھوں نے سرباز خان اور سہیل سخی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کی۔

    یاد رہے کہ 2013 میں ثمینہ بیگ نے 21 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی مسلم خاتون بنی تھیں۔ 2018 میں انھیں اقوام متحدہ نے ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان کے لیے خیر سگالی سفیر منتخب کیا تھا۔

  • سعودی عرب میں پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے والا شخص‌ گرفتار

    سعودی عرب میں پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے والا شخص‌ گرفتار

    ریاض : سعودی پولیس نے طائف میں پاکستانی خاتون کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے طائف میں ایک عمارت مستقل کسی خاتون کے چیخنے کی آوازیں تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طائف پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی تھی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کا تعلق پاکستان سے ہے اور ملزم خاتون کا شوہر ہے تاہم تاحال ملزم کی شہریت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    طائف پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی ہے تاہم واقعے تفصیلات تفیش مکمل ہونے کے بعد اعلامیے کی صورت میں جاری کی جائیں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ جب سے ہم اس محلے میں منتقل ہوئے ہیں مستقل اس عمارت سے خاتون کے چیخنے کی آوازیں آتی ہیں اور کئی مرتبہ تو خاتون نے کھڑکی سے پڑوسیوں کو مدد کےلیے بھی پکارا تھا۔

    صارف کا کہنا تھا کہ جب بھی ملزم خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا تو متاثرہ خاتون کھڑکی سے آوازیں دیتی تھی ‘مجھے بچاؤ، مجھے بچاؤ‘۔

    ٹوئٹر صارف نے دعویٰ کیا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے اور نشے کے بعد اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشاتہ بناتا تھا، کئی بار پڑوسی مدد کےلیے گئے تاہم ایک دو روز بعد ہھر خاتون کے چیخنے کی آوازیں آنے لگتی تھی۔

    ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو شیئر کرنے والے کے لیے مصیبت کھڑی ہو جائے گی اگر واقعہ غلط اور بے بنیاد نکلا۔

  • پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں،آرمی چیف

    پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا یوم خواتین پر کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں، مسلح افواج میں خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین اپنابھرپورکرداراداکررہی ہیں، شہداکےاہل خانہ سےتعلق رکھنےوالی خواتین کابہت بڑاکردارہے اور پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ مسلح افواج کےآئیٹی،انجینئرنگ،کمیونیکشن ،قانون اورآئی ایس پی آرکاحصہ ہیں، انھوں نے پیراجمپزکرکےبھی تاریخ رقم کی اور مسلح افواج میں رہ کرخواتین وطن کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن پرمحترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی جدوجہد میں فاطمہ جناح قائداعظم کے ساتھ کھڑی رہیں، ملک کی ترقی کے لیے خواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے، خواتین کو محفوظ، سازگارماحول فراہم کرنے کےعزم کودہراتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

  • دبئی: پاکستانی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے دو ملزمان کو سزا

    دبئی: پاکستانی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے دو ملزمان کو سزا

    دبئی: 21 سالہ پاکستانی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک اماراتی شہری اور پاکستانی شخص کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کی عدالت نے المقربات کے میں واقع رہائشی عمارت میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے دو مجرموں کو سزا سناتے ہوئے جیل

    منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کی عدالت نے چاقو کے زور پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، 15،970 اماراتی درہم نقد، دو سونے کے لاکٹ اور نو موبائل فون لوٹنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

    دئبی پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ اماراتی شہری اور چار پاکستانی افراد جن کی عمریں 20 سے 37 سال کے درمیان تھیں چوری کی نیت سے عمارت میں داخل ہوئے تھے، اور چوری کے بعد دو افراد نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع ورادات سے فرار ہوگئے۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ’میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہمراہ گھر میں موجود تھی جب اچانک نو افراد عمارت میں داخل ہوئے، ان سب کے ہاھتوں میں تیز دھار خنجر تھے اور تین افراد نے اپنا چہرا بھی چھپایا ہوا تھا‘۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت درج کروانے پر کارروائی کرنے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں دو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو خاتون نے شناخت کرلیا تھا۔

    دوسری جانب واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو افراد نے جنسی طور ہر ہراساں ضرور کیا تھا البتہ زیادتی نہیں نشانہ نہیں بنایا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کی واجہ سے اہل علاقہ شدید مشتعل ہوگئے تھے، دبئی کی عدالت نے خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے والے دونوں ملزمان کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سامعہ شاہد قتل کیس، عدالت کا فریقین سے 24 نومبر کو جواب طلب

    سامعہ شاہد قتل کیس، عدالت کا فریقین سے 24 نومبر کو جواب طلب

    لاہور: ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کی تفتیش اور ٹرائل لاہور منتقل کرنے کے لیے دائر درخواست پر ملزمان سمیت  فریقین  کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں برطانوی خاتون شہری سامعہ شاہد قتل کی کیس سماعت جسٹس سردار شمیم کی سربراہی میں کی گئی۔ اس موقع پر مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری سامعہ کو اُس کے سابق شوہر شکیل نے مقتولہ کے باپ سے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مدعی اور اس کیس کے گواہان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں  لہذا معاملے کی حساست اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفیتش اور ٹرائل لاہور منتقل کیا جائے۔

    پڑھیں:  سامعہ شاہد قتل کیس میں پیشرفت،ایس ایچ او گرفتار

     بعدازاں ملزمان کے گواہان نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے فریقین کو 24 نومبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کیے۔
    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کو 20 جولائی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام اُن کے سابق شوہد چوہدری شکیل پر عائد کیا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے منگلا کے علاقے میں تعینات مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کرلیا تھا۔
  • پاکستانی خاتون بھارت میں گرفتار

    پاکستانی خاتون بھارت میں گرفتار

    نئی دہلی: سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والی پاکستانی خاتون اہل ِخانہ سے بچھڑ کرمصیبت کا شکارہوگئی۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھر میں ریلوے حکام نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ،سمجھوتہ ایکسپریس میں کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے پاسپورٹ مانگا لیکن خاتون متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس پر 27سالہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔ خاتون کی شناخت چاند خان کے نام سے ظاہر کی گئی جو کراچی کی رہائشی ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    خاتون چندابی بی جس کا نام بھارتی اخبار نے چاند خان بتایا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماموں کے ساتھ درگاہ پرحاضری دینے کے لئے آٗئی ہے اور اپنے ماموں سے بچھڑگئی ہے اوراس کے تمام ترسفری دستاویزات ماموں کے پاس ہیں جو کہ بچھڑ گئے ہیں۔

    خاتون نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کے ماموں نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے تمام نامورفلمیں ستاروں سے ملوائیں گے۔

    خاتون نے یہ بھی کہاکہ ’’ یاتو آپ مجھے ان سے ملوادیں، یا پاکستان واپس بھیج دیں نہیں تو گولی ماردیں یہیں تین باتیں ہوسکتی ہیں۔

    جالندھر پولیس خاتون کی اصل شناخت کا تاحال تعین نہیں کرسکی ، وہ کراچی کی محسوس ہوتی ہے تاہم خاتون کاکہناتھاکہ وہ لاہورسے ٹرین میں سوار ہوئی۔

    یہاں یہ امرقابل غور ہے کہ عمومی طورپرسمجھوتہ ایکسپریس جالندھر میں نہیں رکتی تاہم ریلوے پولیس نے حکم دیاکہ ٹرین کو روکا جائے اورخاتون کو پوچھ گچھ کیلئے لے گئے۔