Tag: pakistani youth

  • پاکستانی نوجوان ’’ہائی بلڈ پریشر‘‘ کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجوہات

    پاکستانی نوجوان ’’ہائی بلڈ پریشر‘‘ کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجوہات

    پاکستان میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کے مرض میں مبتلا ہے، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنی ہوشربا رپورٹ میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار بلڈ پریشر سے متعلق اپنی مفصل رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تقریباً 3 کروڑ 80لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں۔ اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ مرض نوجوانوں میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    اس بیماری میں 18 سے 29 سال کے پاکستانی نوجوان مبتلا ہیں، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر فواد فاروق نے اس تشویشناک صورتحال کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرض کے بڑھنے کی اہم بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی اور صحت کا خیال نہ رکھنا ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب فیملی فزیشن کا رجحان نہیں رہا ہر ڈاکٹر اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہے۔

    ڈاکٹر فواد فاروق نے بتایا کہ بلڈ پریشر چیک کرنے کا بہترین وقت صبح جاگنے کے ایک گھنٹے بعد اور رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ہے اور خاص طور پر اس وقت جب آپ کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا درد کا احساس نہ ہورہا ہو۔

     ہائی بلڈ پریشر اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی شخص کا بلڈ پریشر نارمل حالت سے مسلسل زیادہ ہو، صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 90/60 اور 120/80 کے درمیان ہونا چاہیے جبکہ مسلسل 140/90 بلڈ پریشر کو ہائی بلڈ پریشر تسلیم کیا جاتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کے تین کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں اور مجموعی طور پر ملک کی 44 فیصد آبادی اس کا شکار ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کو جرمنی میں تربیت دی جائے گی

    پاکستانی نوجوانوں کو جرمنی میں تربیت دی جائے گی

    کراچی: پاکستانی نوجوانوں کو جرمنی میں مختلف شعبہ جات کی تربیت دینے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے اسٹارٹ اپس کا ایکو سسٹم مرتب کرنے کے لیے کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک اہم معاہدہ ہوا ہے۔

    یہ معاہدہ جرمن اماراتی کونسل فار انڈسٹری اینڈ کامرس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے اسٹارٹ اپ ’ایل ایم کے ٹی‘ کے درمیان ہوا ہے۔

    اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت جرمنی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن پاکستان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے جرمنی کے ساتھ کئی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

    سی ای او جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے صنعت و تجارت نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان کے نئے کاروباری نوجوانوں کو جرمنی میں کاروبار کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

  • اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ بھی پاکستان سے تعاون کو تیار ہے، اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کردیے گئے۔ منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی بہتر اقدام ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے عثمان ڈار کو پروگرام کا کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فنڈز فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے۔ چاہتے ہیں نوجوانوں کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مسائل کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی، متعدد منصوبوں کا فریم ورک مکمل ہے جلد لانچنگ ہوگی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ دن رات محنت کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کامیاب بنانا اصل ہدف ہے۔ تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ’دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے‘۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے وظیفہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کابینہ سے منظوری کی صورت میں ہر نوجوان کے بقایا جات ادا کریں گے۔

  • نواز شریف کا کارکنان کو فیس بک پیج پر خوش آمدید

    نواز شریف کا کارکنان کو فیس بک پیج پر خوش آمدید

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نےسوشل میڈیا پر بھرپور سرگرم ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوانوں سے مدد کی خواہش کا اظہارکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ، نام اور پی ایم ایل این سے اپنا تعلق بتا کرکارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہہ دیا۔

    نواز شریف نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے شکر گزار کہ اب کارکنان سے براہ راست مخاطب ہوسکیں گے، انھوں نے جہاں نوجوانوں کی خوبیاں گنوائیں وہیں ان سے توقعات بھی وابستہ کرلیں، ساتھ ہی رکاوٹوں کا ذکر بھی کرڈالا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں سے مجھے بہت سی توقعات ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوانوں میں ایسی خوبی ہے جیسے استعمال کرتے ہوئے اور فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ایک نیا ملک بنا سکتے ہیں، نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ۔یہ میرا پرانا خواب ہے اور جب بھی پورا ہونے لگتا تھا تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے لیکن اگر آپ میرا ساتھ دیں گے تو انشااللہ یہ سب رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

    انھوں نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور خوبصورت ملک بنانا چاہتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا آپ کو تکلیف نہ ہو، اس لیے میں خود آپ تک پہنچ رہا ہوں، نئے پاکستان کے لیے اپنے نئے منصوبے اور مشن کا بھی تذکرہ چھیڑا اور ساتھ ہی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    واضح رہے کہ نوازشریف پر تینوں ریفرنسز ایون فیلڈریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ انکے نمائندے کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ،آرمی چیف

    نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ،آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، کالج طلباء سے ملاقات میں کہا کہ نوجوانوں کو قومی یکجہتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے کالج کے 40طلبہ نے ملاقات کی، ملاقات نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پروگرام کا حصہ ہے، ملاقات میں سپہ سالار نے مستقبل کے معماروں کا حوصلہ بڑھایا۔

    تعلیم ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلباء سے خطاب میں آرمی چیف نے نوجوان کو قومی یکجہتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی تلقین کی اور
    نوجوانوں کو ملک کاسب سے قیمتی اثاثہ قراردیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو قومی وحدت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

    آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان قومی ترقی میں اعلیٰ مقاصد اور معیاری تعلیم کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے، ہم قومی مقاصد حاصل کرنے میں ہرطرح کی مدد دیں گے۔