Tag: pakistani

  • سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تشویشناک حالت زار پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود لینے کا مطالبہ کردیا۔

    رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا کہنا تھا کہ سعودی  جیلوں میں قید پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار قابل رحم ہے، 4سال سےمتعلقہ وزارت، پاکستانی سفارتخانےسے رابطےکررہا ہوں مگر کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

    مراد سعید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ حکومتی غفلت پر ازخود نوٹس لیں اور جسٹس ثاقب نثار انسانی بنیاد پر اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں، اگر عدالت کو جیلوں میں قید شہریوں کی تفصیلات درکار ہیں تو میں فراہم کروں گا۔

    مزید پڑھیں: دس ہزار سے زائد پاکستانی غیر ملکی جیلوں‌ میں‌ قید ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دو ماہ قبل فروری کے مہینے میں مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی تھیں جس کے مطابق بیرون ملک میں گرفتار یا نظر بند پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 715 ہے۔

    وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد 3 ہزار 87 سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہے جبکہ یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔

    خواجہ آصف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی بتایا گیا تھاکہ بنگلا دیش میں 40، ملائشیا میں 226 پاکستانی نظر بند ہیں علاوہ ازیں یورپ، برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستانی شہری جیلوں میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک سمیت مختلف ملکوں کا رخ کرتی ہے، گزشتہ برس بنکاک میں حراست میں لیے گئے شہری کی والدہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ حکومتی سطح پر بیٹے کو ئی مدد فراہم نہیں کی جارہی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسران کو اردو زبان نہیں آتی جبکہ بیٹا انگریزی نہیں سمجھ سکتا اس لیے عدالت نے اُس کا مؤقف سننے بغیر ہی سزا سنادی۔

    عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ بیرونِ ممالک جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی یا انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کوئی فریم ورک تیار کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

    متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کی بڑی مشکل اب حل ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے کیریکتر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی ہے۔

    بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے یہ شرط معطل کی گئی ہے، یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اب پرانے طریقے سے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک نیا قانون نافذ کیا گیا تھا جس میں وہاں جانے والے پاکستانی افراد کو ویزے کے حصول کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسے پاکستانی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کروا کر دستاویزات کے ساتھ منسلک کرنا تھا دوسری صورت میں ان کی درخواست خارج کردی جاتی تھی۔

    ان کڑی شرائط کے باعث یو اے ای جانے کے خواہش مند افراد اور اوورسیز پروموٹرز کافی پریشانی سے دوچار ہوگئے تھے اور ان کے وقت کا بہت ضیاع ہورہا تھا۔

    پاکستانی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ان اقدامات کی وجہ سے یو اے ای میں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں خاصی کمی واقع ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ترکی بس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

    ترکی بس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

    انقرہ: ترکی کے شہر اجدیر تارکین وطن کی بس کو حادثہ پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر اجدیر میں تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے، بس میں 50 افراد موجود تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس کے سبب ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ کھمبے سے ٹکرا گئی۔

    جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان کے علاوہ ایران اور افغانستان کے شہری بھی شامل ہیں، بس سے گرنے والے کچھ مسافر پیچھے سے آنے والی بس کے نیچے آکر کچلے گئے۔

    ترکی میڈیا کے مطابق دوسری بس کے ڈرائیور اور 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔

    ہیلتھ افسران کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بس میں 14 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن اس میں 50 مرد و خواتین کو سوار کیا گیا تھا، ترکی کے حکام کے مطابق ہائی وے پر حادثات عام ہیں، 2017 میں بھی 3530 افراد حادثات کے باعث جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: ماں بیٹے سے زیادتی اور قتل، چار پاکستانیوں کا سرقلم

    سعودی عرب: ماں بیٹے سے زیادتی اور قتل، چار پاکستانیوں کا سرقلم

    ریاض: سعودی حکومت نے ماں بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق چار افراد ریاض میں رہائش پذیر خاتون کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے اور انہوں سونے اور نقدی سمیٹنے کے بعد خاتون اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق چاروں ملزمان  نے خاتون اور بچے کو زیادتی کے بعد گھر میں ہی قتل کیا اور وہاں سے نقدی لے کر فرار ہوگئے تھے مگر پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے چاروں مجرمان کو حراست میں لیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: 1 پاکستانی اور 5 سعودی باشندوں‌ کے سرقلم

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتاری کے بعد چاروں پاکستانیوں کو صفائی کا موقع فراہم کیا گیا مگر انہوں نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کی بنیاد پر انہیں جمعرات 8 فروری 2018 کے روز سزائے موت (سر قلم) دی گئی۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال کے آغاز کے بعد سے اب تک 20 افراد کے سر قلم کیے جبکہ گزشتہ برس 141 لوگوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دو افراد کا سرقلم، ایک پاکستانی شہری بھی شامل

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی علاوہ ازیں پانچ سعودی باشندوں کے بھی سر قلم کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیں۔

    اسے بھی پڑھیں: سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث 4 افراد کے سرقلم

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عالمی اقتصادی فورم کے وہ لمحات جب قوم کا سر فخر سے بلند ہوا

    عالمی اقتصادی فورم کے وہ لمحات جب قوم کا سر فخر سے بلند ہوا

    ڈیووس: سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی نے شرکت کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات اور ملکی سربراہان نے شرکت کی۔

    کانفرنس کے دوران ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جنہیں دیکھ کر قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا اور لوگوں نے انہیں دیکھ کر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

    عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی انتہائی سادگی کے ساتھ قومی لباس (قمیص شلوار) پہن کر شریک ہوئے جبکہ مختلف ممالک کے وزرائے اعظم نے مہنگے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم قوم کےاچھے مستقبل اور دنیا کے تمام ممالک سے بہترین تعلقات کے لیے کوشاں ہیں‘۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور جعلی خبروں کے حوالے سے ہونے والے سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ’جعلی خبریں کسی بھی جمہوری معاشرے کے لیے اچھی نہیں کیونکہ اس سے افواہیں جنم لیتی ہیں اور پھر لوگ انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

    علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے اپنی شادی پر بھی مزاحیہ تبصرہ کیا تھا۔ پی پی سینیٹر شیریٰ رحمان کے مطابق پاکستان کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے نوجوان سربراہ نے فورم میں اظہار خیال کیا۔

    پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خواتین کے حقوق اور تعلیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ملالہ کا کہنا تھا کہ جب ہم صنفی مساوات کی بات کرتے ہیں تو ہم مردوں سے ہی مخاطب ہوتے ہیں، ’نوعمر لڑکوں کو یہ چیز بتانے کی ضرورت ہے کہ اصل مرد وہ ہے جو اپنے آس پاس موجود افراد بشمول خواتین کو مساوی حقوق دے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان  کا ہم شکل

    پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان کا ہم شکل

    کراچی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کون نہیں پسند کرتا وہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، دل تھام کر بیٹھے کیونکہ پاکستانی لڑکے کی مشابہت کا یہ عالم ہے کہ جیسے دیکھ کر آپ کو پہچان مشکل ہوجائیں گا کہ شاہ رخ خان ہے یا کوئی اور۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ، انوشکا شرما کے بعد شاہ رخ خان کا ہم شکل بھی منظر عام پر آگیا ، پاکستانی نوجوان حیدر مقبول نے فیس بک پر اپنی تصاوہر شیئر کی، جیسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ حیدر مقبول نہیں بلکہ شاہ رخ خان ان تصاویر میں موجود ہیں۔

     

    شاہ رخ خان کا پاکستانی ہم شکل 22 سالہ نوجوان ہے اور یہ وادی کشمیر کے دارالحکومت سرینگرکے رہائشی ہیں ۔

     

    سوشل میڈیا پر آتے ہی ان تصاویر نے دھوم مچا دی، سب کا یہی کہنا ہے کہ حیدر مقبول شاہ رخ خان سے بے حد مشابہت رکھتا ہیں، وہی چہرہ، بال، داڑھی اور پہناوا ہوبہو شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

     


    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر


    یاد رہے کہ کراچی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کو ایک ریستوران میں کام کرتے دیکھا گیا تھا، ایک صارف نے اُن کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بہت تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ انوشکا شرما کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا، جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مزید 2 پاکستانی افغانستان میں لاپتہ، تعداد 4 ہوگئی

    مزید 2 پاکستانی افغانستان میں لاپتہ، تعداد 4 ہوگئی

    کابل: افغانستان میں مزید 2 پاکستانی باشندے اغوا ہوگئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی، دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کے اغوا ہونے کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھا دیا۔

    ذرائع کے مطابق ناصر علی اور محمود احمد عید کی چھٹی پر پاکستان آرہے تھے کہ انہیں راستے سے اغوا کیا گیا، اہل خانہ سے دونوں کا رابطہ 24 جون کی صبح 10 بجے ہوا جبکہ دونوں پاکستان روانگی کے لیے 9 بجے روانہ ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری رابطے کے وقت دونوں شہری طورخم بارڈر سے 20 ، 25 کی مسافت پر تھے جس کے بعد دونوں لاپتہ ہوگئے، عید کی صبح اغوا کاروں نے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تاوان طلب کیا۔

    پاکستانی شہریوں کے اغوا کا مقدمہ افغانستان کے علاقے جلال آباد پولیس اسٹیشن میں درج کروایا دیا گیا،اہل خانے نے پاکستانی سفارت خانےاور وزارتِ خارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    دفتر خارجہ نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد افغان حکومت کے سامنے پاکستانیوں کی گمشدگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انہیں فوری طور پر بازیاب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانیوں کو ترکی کے 7 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزوں کا اجرا

    پاکستانیوں کو ترکی کے 7 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزوں کا اجرا

    کراچی: ترکی کی وزارتِ خارجہ نے امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک اور آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں  کے لیے 7روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے کا اجرا شروع کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ انجم وہاب کے مطابق ان ویزوں کا اجرا ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول، امریکا، یورپ ، برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔

    اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ اسٹاپ اوور 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگا انہیں ایک دن کے لیے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جس کے دوران مسافروں کو مفت رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

    یہ سہولت مسافر کی پرواز کی بکنگ کا مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئر لائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کی جائے گی۔

    اس سہولت کے ذریعے اکنامی کلاس کے مسافر ایک رات 4 اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر 2 راتیں 5 اسٹار ہوٹل میں گزار سکیں گے۔

  • کویت نے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کردی

    کویت نے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کردی

    کویت : کویت نے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کردی ہے،کویت نے پاکستان پر چھ سال قبل ویزا پابندی عائد کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دورہ کویت کے دوران امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ملاقات میں کویت میں پاکستانیوں کے ویزے سے متعلق امور زیرغور آئے۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کویت کی جانب سے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق بیان پیلس میں دونوں سربراہان کی ملاقات میں پانچ مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان اور کویت نے جوائنٹ بزنس کونسل بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان کویت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ‘پاکستان کے انفرااسٹرکچر اور توانائی کے بڑے منصوبوں میں کویت سے مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

    قبل ازیں وزیراعظم نے کویت پارلیمنٹ کے اسپیکر مرذوق علی الغانم سے ملاقات کی جب کہ پارلیمنٹ آمد پر ان کااستقبال کیا گیااور انہیں کویتی پارلیمنٹ کی ساخت اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔

    واضح رہے کہ کویت نے پاکستان پر چھ سال قبل ویزا پابندی عائد کی تھی اور اس دوران متعدد بار کی پابندی کو ختم کرانے کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔

  • پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ

    پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاک بھارت کشدگی کے باعث انڈین فلموں پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد ناظرین کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فلموں کی ملک میں پابندی عائد ہونے کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد اس سینما گھروں کی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کے لیے ایرانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ ایران کی وہ فلمیں جو ثقافتی انداز میں پاکستانی معاشرے سے قریب تر ہیں، وہ سینما گھروں میں نمائش کی حقدار ہیں تاکہ اس سے ہمارے ناظرین لطف اندوز ہوسکیں۔


    پڑھیں: ’’ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے ‘‘


    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’’ایرانی فلموں کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور پاکستان کے ناظرین بھی ان کو بے حد پسند کریں گے‘‘۔

    مقامی سینما کے مارکٹنگ مینیجر مہسن یاسین نے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں ایرانی فلموں کی نمائش کا تجربہ ضرور کرنا چاہیں گے، کیوں کہ فلمیں ثقافتی تبادلے کا بہترین ذریعہ ہیں’۔


    مزید پڑھیں: ’’ جے پور فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ ‘‘


    اُن کا کہنا تھا کہ ‘اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایرانی قونصلیٹ کے محکمہ ثقافت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ثقافتی پروگرام کے تبادلے کے تحت ہماری مدد کریں، اور پاکستان میں ایرانی فلموں کی ریلیز کے لیے ایرانی پروڈیوسرز سے ہمارا رابطہ ممکن بنائیں’۔

    یاد رہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد ہندو انتہاء پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں اور اُن کی فلموں کی ریلیز روکنے کے بعد ملکی فنکار وطن واپس آگئے تھے تاہم جن فلموں میں انہوں نے کام کیا اُن کے پروڈیوسرز کو بھارت میں سخت تنقید کا نشانہ اور ریلیز کے لیے مشروط اجازت دی گئی جس کے تحت وہ ایک خطیر رقم فوجی فنڈ میں جمع کروائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں: ’’ بھارتی چینلز غیر قانونی طور پر دکھائے جانے پر پابندی عائد  ‘‘


    بعدازاں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور قابض فوجیوں کی بربریت کو دیکھتے ہوئے سینما گھروں کے مالکان نے بھارتی فلمیں ہٹانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد پیمرا نے بھی تمام بھارتی چینل بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں مستقل بند کروادیا گیا۔