Tag: pakistani

  • سانحہ منیٰ : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجےاسدگیلانی شہید

    سانحہ منیٰ : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجےاسدگیلانی شہید

    منیٰ : سانحہ منیٰ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجےاسدگیلانی شہید ہوگئے، شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی.

    جبکہ سانحہ منیٰ کے بعد76پاکستانیوں کو تلاش کرلیا گیا، جبکہ تین سوسولہ پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں،

    تفصیلات کے مطابق اسد مرتضٰی گیلانی کےوالد وجاہت نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کچھ دیر قبل ہی اسد مرتضی گیلانی کے شہید ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

    اسد مرتضی گیلانی رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ سانحہ اسد مرتضی گیلانی منیٰ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں لاپتہ ہو گئے تھے اور پاکستانی حکام کی جانب سے ان کی تلاش جاری تھی تاہم اب اسد مرتضیٰ گیلانی کے اہلخانہ کو ان کی شہادت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    اسد مرتضی گیلانی کے بھائی ابوالحسن گیلانی نے بھی اسد مرتضی گیلانی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ منیٰ میں اب تک 7 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 316 لاپتہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں،پاکستانیوں کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں.

    سانحہ منیٰ کے بعد سیکڑوں حجاج ایسے ہیں جن کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں لاپتہ حجاج میں تین سو گیارہ پاکستانی بھی شامل ہیں.

    ڈی جی حج ابو احمد عاکف کے مطابق تین سو ستاسی پاکستانی لاپتہ تھے جن میں سے چھہتر پاکستانیوں نے رابطہ کرلیا ہے جبکہ دیگر کی معلومات حاصل کی جارہی ہے.

    سانحہ منیٰ میں اب تک سات پاکستانی شہداءکی تصدیق ہوئی ہے جو ان کےاپنےرشتےداروں نےکی ہے، سعودی حکام نےپاکستانیوں سے متعلق معلومات جلد فراہم کرنے کاوعدہ کیاہے،

    واضح رہے کہ منی میں مناسک حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانیوں سمیت سات سو سے زائد حجاج کرام شہید جبکہ آٹھ سو تریسٹھ حجاج زخمی ہوگئے تھے.

  • اے آر وائی کی اگلی پیشکش رونگ نمبر کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا

    اے آر وائی کی اگلی پیشکش رونگ نمبر کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا

    کراچی: اے آر وائی کی اگلی پیشکش رونگ نمبر کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا۔

    اے آروائی فلمز کی اگلی دھماکے دار پیشکش فلم رونگ نمبر کے پوسٹر نے منظر عام پرآتے ہیں دھوم مچادی، یاسر نواز کی ڈائیریکشن میں بننے والی فلم میں دانش تیمور ، سوہائے علی ابڑو، جاوید شیخ،دانش نواز،اور ندیم جعفری سمیت کئی مشہور ستارے شامل ہیں۔

    وائی این ایچ فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم رونگ نمبر عیدالفطرپر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائیگی۔

  • پاکستان کی معروف اداکارہ ریما ماں بن گیئں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ریما ماں بن گیئں

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز ادارہ ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ ریما نے تین سال پہلے 16 نومبر 2011 کو امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی تھی، جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 21 مئی 2012 کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔

    اداکارہ ریما کو قدرت نے آج اولاد نرینہ کے تحفے سے نوازا ہے اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ریمانے بہت سے لالی ووڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا۔

    واضح رہے کہ نوے کی دہائی میں اداکارہ ریما نےشاندار مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈجیت لیا

    ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈجیت لیا

    نیویارک: اداکارہ ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈ ’امریکا ایبراڈ میڈیا‘جیت لیا ہے۔

    انہیں یہ ایوارڈ ”ریما خان کا امریکا“ میں شاندار کارکردگی پردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی سیریل پرانہیں یہ ایوارڈ ملاجس میں ریما خان نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی نظر سے اپنے نئے ملک کی تلاش کی کوشش کرتی اور وہاں رہائش پذیر لوگوں سے امریکا کے بارے میں ان کے خیالات جانچنے کی کوشش کرتی ہے۔

    ریما نے کہا کہ امریکا کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔