Tag: pakistanis-abroad

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا فیصلہ

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی قوانین میں اہم ترامیم منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو کو ووٹ کا حق دینے کے فیصلہ واپس لینے کی ترمیم بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور آئندہ انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے کرانے کے سابق حکومت کے فیصلے کو رول بیک کرنے کیلیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی قوانین میں اہم ترامیم منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی قوانین میں جو اہم ترامیم منظور کرائی جائیں گی اس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینے کی ترمیم بھی شامل ہے جب کہ اس کے متبادل ان کے لیے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنے کی تجویز شامل ہوگی۔آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا سابق حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی ترمیم بھی شامل ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان ترامیم میں آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا سابق حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی ترمیم بھی شامل ہے۔

     یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے الیکشن ترمیم 2022 بل منظور کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن ترامیم 2022 کی منظوری دی گئی تھی۔

  • ووٹ کا حق ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

    ووٹ کا حق ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کیلئے آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی جبکہ زلفی بخاری نے آئی ووٹنگ کاطریقہ کارمزیدآسان اور سہل بنانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلوانے کیلئے اہم اجلاس ہوا ، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک آئی ووٹنگ طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان ، چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، دونوں وزارتوں نے آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

    زلفی بخاری نے آئی ووٹنگ کاطریقہ کارمزیدآسان اور سہل بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا اوورسیزپاکستانیوں کادیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا کرنے جارہے ہیں، طریقہ کارکوبیرون ملک پاکستانیوں کیلئےانتہائی آسان رکھا جائےگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےویژن کےمطابق بیرون ملک ہم وطنوں کوحق دیا جائے گا، ماضی میں حکومتیں اہم ترین معاملے کو نظر اندار کرتی رہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرے گی۔

    وفاقی حکومت نے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا الیکٹرانک آئی ووٹنگ پرسینیٹ،قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں بحث ہوجائے گی ۔

    پارلیمنٹ اجلاس کے بعداوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کامرحلہ شروع ہو گا، فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اوورسیزرجسٹریشن کیلئےتجاویز وزارت پارلیمانی امورکوبھجوائے گی، پارلیمنٹ میں بحث کے بعد دونوں وزارتوں کا اجلاس پھر طلب کیا جائے گا۔

  • بیرون ملک انتقال کرنےوالوں کی میتوں کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات کررہے ہیں،زلفی بخاری

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک انتقال کرنےوالوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پیاروں کو کھونے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں ، میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطاق معاون خصوصی زلفی بخاری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بیرون مقیم پاکستانیوں کو پیٖغام دیا ، جس میں بیرون ملک انتقال کرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے میتوں کی وطن واپسی کیلئےحکومتی اقدامات پراعتماد میں لیا۔

    زلفی بخاری نے کہا مشکل گھڑی میں جنہوں نےپیاروں کوکھویا دکھ سمجھ سکتاہوں، انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، میتوں کی منتقلی میں عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش رکاوٹ ہے۔

    معاون خصوصی برائے اوورسیز کا کہنا تھا کہ میتوں کو پاکستان لانے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہیں، پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک مشکل میں سب ساتھ ہیں، اندازہ ہے، اوورسیز پاکستانی اس وقت کس تکلیف میں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتاہوں کہ ہرتکلیف میں آپ کےساتھ ہیں، بیرون ملک پاکستان ڈاکٹر دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں کورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    خیال رہے دنیابھرمیں کوروناکےمریضوں کی تعداد21لاکھ82ہزارسےزائدہوگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5لاکھ 47ہزارسےزائدمریض صحت یاب ہوئے۔