Tag: PakistanKiAwazARY

  • تشدد کیا گیا یا نہیں؟ شہباز گل کے وکیل نے بڑا دعویٰ کردیا

    تشدد کیا گیا یا نہیں؟ شہباز گل کے وکیل نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گل کے وکیل نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کئے جانے پر ان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بطور وکیل اپنا دفاع عدالت میں پیش کرینگے اور مقدمہ منسوخی کےلیے ہائی کورٹ سےرجوع کرینگے۔

    فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے، ایسے کیسز میں تشدد آرگنائزر طریقے سے کیا جاتا ہے آج شہباز گل نےعدالت کو خطرہ سے آگاہ کیا تھا۔

    جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری

    دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی عدالت میں پیشی، جسمانی ریمانڈ منظور

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز گل کے خلاف الزامات پر جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، پی ٹی آئی رہنما کی ریکارڈڈ آواز سے مشابہت کے لیے فرانزک ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پولیس دو روز میں شہباز گل سے تفتیش کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرے اور پیش رفت سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

  • "مشکل وقت میں اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں”

    "مشکل وقت میں اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں”

    ملتان: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کو آزادی صحافت کا امتحان قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے عماد یوسف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سب کچھ قانون کےتابع ہوتاہے جبکہ فسطائیت میں سب کچھ قانون سےبالا ترہوتاہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادی صحافت کی بات کرتی ہے، آج آزادی صحافت کی آوازبلند کرنے والوں کا امتحان ہے، عماد یوسف کی گرفتاری پر پاکستان کی تمام صحافی برادری کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

    ماضی سے متعلق بات چیچ کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں میڈیا کا بلیک آؤٹ کردیاجاتاتھا،آج کےزمانےمیں میڈیا کا بلیک آؤٹ ممکن نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل آگیا

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز کی گرفتاری کے محرکات دیکھے جائیں تو
    واضح ہوجائے گا کہ ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوچکا تھا، ثابت ہوچکا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں پراترآئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس مشکل وقت میں اےآروائی کےساتھ ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کے باعث اے آروائی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے بیانات بطور وزیرداخلہ انکو زیب نہیں دیتے، وہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئےقانون توڑ رہے ہیں۔