Tag: Pakistan’s

  • پاکستان ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام

    پاکستان ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام

    اسلام آباد : معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ماہ کے اندر ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توانائی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ، معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک بار پھر ایل این جی درآمد کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    بلومبرگ نے بتایا کہ ایک بلین ڈالر کی ایل این جی ٹینڈر کے جواب میں کسی بھی کمپنی نے بولی نہیں دی، یہ ایک ماہ کے اندر پاکستان ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام ہوا۔

    بلومبرگ کے مطابق یورپ کا روسی ایندھن نہ لینے کا منصوبہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل رہا ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا تھا کہ جولائی سے ستمبر تک پاکستان کو دس ایل این جی کارگو درکار ہیں، جس کیلئے پاکستان نے ٹینڈر جاری کیے تھے اور آج اس کی آخری تاریخ تھی۔

    یاد رہے رواں سال جون میں معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایندھن کی کمی کو کم کرنے میں مدد کے لیے قطری کمپنیوں سے مزید ایل این جی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ملک میں ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی میں اضافہ

    ملک میں ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی میں اضافہ

    اسلام آباد : ملک میں ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا اور اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.9 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال اکتوبرکے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی ایک اعشاریہ سات فیصد بڑھی۔

    ادارہ شماریات نے تسلیم کیا ہے کہ بنیادی فوڈ آئٹمز آٹا،چینی،دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹرکی قیمت 48 فیصد، پیاز 39 فیصد،مرغی 26 فیصد اور انڈے 23 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ گندم ساڑھے 8 فیصد، آٹا 4 فیصد اور چینی کے نرخ بھی ساڑھے4 فیصد بڑھ گئے۔

    یاد رہے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح9.20 تک پہنچ گئی تھی۔

  • مہنگائی میں بڑی کمی،  10 ماہ کے بعد سنگل ڈجٹ میں آگئی

    مہنگائی میں بڑی کمی، 10 ماہ کے بعد سنگل ڈجٹ میں آگئی

    اسلام آبا د: رواں ماہ مہنگائی میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور 10 ماہ کے بعد سنگل ڈجٹ میں آگئی، مارچ کے مقابلے میں اپریل میں مہنگائی میں0.8 فیصد کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات کی  جانب سے اپریل کے دوران مہنگائی سےمتعلق اعدادوشمار جاری کردیے گئے، جس میں بتایا گیا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہوکر8.5فیصدہوگئی، مارچ کےمقابلےمیں اپریل میں مہنگائی میں0.8 فیصدکمی ہوئی، مارچ میں مہنگائی کی شرح10.2فیصدتھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق ایک ماہ میں شہری علاقوں میں تازہ پھل18 فیصد، انڈے 15فیصد مہنگےہوئے ، مارچ کے مقابلے میں اپریل میں دال مسور 28 فیصد، دال مونگ23 فیصد ، دال ماش14، دال چنا11 اور بیسن 8 فیصد مہنگی ہوا جبکہ اپریل کےایک مہینےمیں چینی 2.55فیصد مہنگی ہوئی۔

    مارچ کی نسبت اپریل میں پیاز23فیصد، چکن 22 فیصد، ٹماٹر 11فیصد کم کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ موٹرفیول 9 فیصد،تازہ دودھ ،سبزیاں 4 فیصد اور گندم تین فیصد سستی ہوئی، جبک ایک ماہ کے دوران دال چنا،چینی کے دام بھی بڑھ گئے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تااپریل کے10ماہ میں مہنگائی 11.22 فیصد رہی، رمضان کی آمد کے باعث متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

    ایک سال میں شہری علاقوں میں دال مونگ 101 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 92، دال ماش 68 فیصد، دال مسور 47 فیصد، انڈے44 فیصد، پیاز 41 فیصد مہنگے ہوئی۔

    اعدادوشمار کے مطابق 10ماہ کے دوران دال چنا31 فیصد، بیسن29,چینی 27فیصد ، ,گندم17فیصد، آٹا15فیصد اور گوشت14فیصد جبکہ ایک سال میں گھی 26 فیصد اور کوکنگ آئل 22فیصد مہنگا ہوا اور ایک سال میں ادویات بھی 13فیصد مہنگی ہوئیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1102 ہوگئی، 21 مریض صحتیاب

    پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1102 ہوگئی، 21 مریض صحتیاب

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی جبکہ ملک بھر میں1102افراد کورونا وائرس سے متاثر اور آٹھ اموات ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےکوروناکےتازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    خیال رہے پاکستان کی کوروناوائرس کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے ، پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور  سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور  پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال،  ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ  پاک آرمی طبی آلات،  حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔

  • پاکستانی بینکوں کیلئے بری خبر

    پاکستانی بینکوں کیلئے بری خبر

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہنا پاکستانی بینکوں کیلئے منفی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاکستان کاایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ میں برقراررہناپاکستانی بینکوں کیلئے منفی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ایف اےٹی ایف نےمنی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کےخلاف اقدامات کیلئےپاکستان کومزیدوقت دیاہے ، پاکستان کوایکشن پلان پرجون 2020 تک عمل درآمد مکمل کرناہے۔

    موڈیزکاکہنا تھا کہ پاکستان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، پاکستان نےستائیس میں سےچودہ نکات پرعمل درآمدکیاہے، پاکستانی مرکزی بینک کویقین ہےکہ جون دوہزاربیس تک پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔

    خیال رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا تھا اور پاکستان پر چند امور میں مزید کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصلہ جون میں اجلاس میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • امریکا، افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں سے آگاہ ہے، ساجد تارڑ

    امریکا، افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں سے آگاہ ہے، ساجد تارڑ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستانی مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بھارتی لابی سرگرام ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے باعث پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پاکستانی نژاد ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے باعث پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس وقت وائٹ ہاؤس انڈین لابی سے بھرا پڑا ہے اور مختلف اہم عہدوں پر انڈین لوگ تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو دورے پر بلانا پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

    ساجد تارڑ نے نجی ٹی وی کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کے دوران پاک امریکا تعلقات میں بہتری سے متعلق سے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا رول یہ ہے کہ اس نے طالبان کے ان رہنماؤں کو امریکا کی درخواست پر رہا کردیا جو پاکستان کی تحویل میں تھے کیونکہ طالبان کے یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے قطر میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے تھے۔

    ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پاکستان نے طالبان کے مختلف گروپوں کی مری میں میٹنگ کی اور اس میں یہ باور کرایا گیا کہ پاکستان امریکہ کا سنجیدہ اتحادی ہے، یہ پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وائٹ ہاؤس انڈین لابی سے گھرا پڑا ہے لیکن ان حالات کے باوجود ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو اہمیت دینا اور پاکستان کے وزیر اعظم کو بلانا بہت بڑی چیز ہے، اس وجہ سے پاکستان کے کئی دشمن خوش نہیں ہیں اور انہیں اس پر اعتراضات ہوں گے لیکن یہ پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

    بی ایل اے پر پابندی کے حوالے سے ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ بی ایل اے پر پابندی لگنا پاکستان کی فارن پالیسی میں بہت بڑا بریک تھرو ہے، جس پر وہ عمران خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جس طرح ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے امریکہ کے ساتھ کام کیا وہ بھی قابل تحسین ہے۔

  • پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

    پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر گائیڈلائنز کے اجرا سے پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کاعزم ظاہرہوتا ہے، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ک دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے گائیڈ لائنز کا اجرا  پاکستان کا تازہ اقدام ہے، چین ان اقدام کوسراہتا ہے ، اس اقدام سے پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے اور یو این ایس سی کی پابندیوں سے متعلق قرارداد کے نفاذ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردارہے اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا چین کو پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسیوں کے مطابق نیشنل ایکشن پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرے گا اور چین پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا امید ہے  عالمی برادری پاکستان کے اس اقدام کو سراہے اور  عالمی اور علاقائی امن و استحکام کی بحالی کیلئے تعاون کرے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرارداد پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا  تھا کہ بےمثال قومی عزم،اجتماعی دانش و قربانی سے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں فتح حاصل بھی کیا، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی مؤثرحکمت عملی کارگرثابت ہوئی،  پالیسی گائیڈلائنز سے تمام فریقین کو قرارداد کو سمجھنے میں مددملےگی۔

    خیال رہے چین کے صدر نےوزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا دورہ کریں گے  اور بیلٹ اینڈروڈشوکی خصوصی تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

     

  • پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

    پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

    نیویارک : پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی بزدل افواج کی جانب سے پاکستان حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امن مشن کی سفارتی کوششیں اور عالمی میڈیا سے رابطے جاری ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھا چاہیے کہ کون امن کے ساتھ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ کون خطے کو خطرات کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دراندازی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں لائن آف کنٹرول پر بلاشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرز پر ایل او سی سے متصل شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اطلاعات ہیں کہ کشمیر کے علاقے درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر کے پہاڑی علاقوں پر گولہ باری کی گئی۔

    مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا، بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں ہیں۔

  • حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

    حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان کرتے ہوئے تنخواہ دار افراد ٹیکس آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس فری آمدنی کی حد میں اضافہ کے بعد تنخواہ دار طبقے کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار افراد کا ٹیکس آڈٹ نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ ایک مرتبہ آڈٹ کیلئے منتخب ہونے والوں کواگلے دو سال تک اور فائنل ٹیکس دینے والوں کو بھی آڈٹ سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

    ایف بی آر نے 44 ہزار 8 سو38 ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سال دوہزار سولہ کے آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے، آڈٹ کیلئے انکم ٹیکس کارپوریٹ کے چودہ سو ننانوے، انکم ٹیکس نان کارپوریٹ کے چونتیس ہزار پانچ سو پندرہ اور فیڈرل ایکسائز کے بیس ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ وزارت خزانہ زرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے تنخواہ دار طبقے کیلئے سرسٹھ ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع ہے جبکہ انکم ٹیکس سے مستثنی آمدنی کی سالانہ کو حد چار لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح کو بیس فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ٹیکس ریلیف سے کم آمدنی والے افراد پر ٹیکس کا بوجھ نوے فیصد جبکہ زائد آمدن والے افراد پر ٹیکس ریٹ میں تینتالیس فیصد کمی
    ہوگی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی ، اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی بجٹ جلد پیش کرکے اپنی ہی دور حکومت میں منظور کروالیا جائے۔

    خیال رہے کہ یہ ن لیگ حکومت کا آخری بجٹ ہے ، اس لئے امید کی جارہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار

    موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار

    نیویارک : موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا آوٹ لک مستحکم ہے تاہم حکومتی قرضے اور مالیاتی خسارہ معاشی ترقی کی راہ میں روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگز بی تھری پر برقرار رکھی اور پاکستانی معیشت کے آوٹ لک مستحکم قرار دیا ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ دو سال میں یہ بڑھ کر چھ فیصد تک پہنچ جائے گی۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی نے2020 تک پاکستان کی جی ڈی پی سات فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ٹیکس وصولی میں پاکستان دیگر ممالک سے کافی پیچھے ہے، ملکی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کاسرسٹھ اعشاریہ چھ فیصد تک پہنچا ہے اور آئندہ دو سال میں اس میں کمی کی توقع نہیں، آئندہ دو برسوں میں مالیاتی خسارہ بھی بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی کا کہنا ہے کہ الیکشن سال ہونے کی وجہ سے حکومتی خراجات میں ممکن نہیں، زرمبادلہ ذخائر اگرچہ بہتر ہیں مگر بڑھتی ہوئی درآمدت کے باعث صورتحال بدستور نازک ہے، پاک چین اقتصادی راہدای پاکستان کے انفراسٹرکچر ضرویات کو پورا کرے گا، سی پیک منصوبہ ملکی معشیت کیلئے اہم ہے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت شروع اصلاحات کے مثبت نتائج نظر آرہے ہیں ۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومتی قرضوں میں اضافہ اورمالیاتی خسارے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برآمدات میں آضافے کے باعث مستحکم زرمبادلہ ذخائر بھی کم پڑ سکتے ہیں پاکستان کے مقامی بانڈز کی ریٹنگ بھی بی اے تھری پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام اور جغرافیہ سیاست ریٹنگز اور معاشی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

    ریٹنگز ایجنسی کے مطابق مالی سال دوہزار سولہ سترہ کے اختتام پر معاشی شرح نمو 4اعشاریہ5 فیصد رہی جو کہ گزشتہ دو سال سے زیادہ ہے، آئندہ چند برسوں میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ جائے گی، سی پیک منصوبے سے پاکستان معیشت کو استحکام ملے گا، قرضوں میں اضافہ اور ٹیکس وصولی میں کمی مالیاتی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔

    مالی سال دوہزار سولہ سترہ میں مالیاتی خسارہ چار اعشاریہ چار فیصد رہا، زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث نارک صورت حال کا سامنا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔