Tag: Pakistan’s ambassador

  • سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    ریاض : سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ نے پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز سےملاقات میں اسکولوں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے بھر پور مدد کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مین تعینات سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ سے ریاض میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سفیر نے سعودی وزیر تعلیم کو پاکستانی اسکولوں کے تعلیمی معیار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    انہوں نے سعودی وزیر تعلیم کو بتایا کہ مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے گذشتہ برسوں کے دوران پاکستانی خاندانوں کی تعلیمی ضروریات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے راجہ علی اعجاز نے پاکستان کے اسکولوں کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

    سعودی وزیر تعلیم نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں کے کردار کو سراہا اور اسکولوں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے بھر پور مدد کی پیش کش کی۔

  • افغانستان کی بے قابوصورتحال خطے کی سیکیورٹی خطرےمیں ڈال رہی ہے،اعزاز چوہدری

    افغانستان کی بے قابوصورتحال خطے کی سیکیورٹی خطرےمیں ڈال رہی ہے،اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے افغانستان مں عدم استحکام کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے افغانستان کی بے قابو صورتحال کو پاکستان کی سیکیورٹی اور معیشت کیلئے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی بے قابوصورتحال خطے کی سیکیورٹی خطرےمیں ڈال رہی ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا افغانستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، داعش تیزی سے پنجے گاڑ رہی ہے، دونوں ممالک کے سفارتی اور تجارتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہمارے عوام کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے، پاکستان کو جہادیوں کا گڑھ سمجھنے کی باتیں قصہ پارینہ بن چکی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان کی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، اعزازچوہدری


    اعزاز چوہدری نے کہا کہ 2014 تک ہر ماہ پاکستان میں ایک سو پچاس حملے ہوتے تھے، آج دہشت گردی کا نمبر سنگل ہندسوں میں بھی نہیں، نوازحکومت نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کرکے دہشت گردوں کو مار بھگایا، پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کیلئے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا غنی حکومت کو طالبان سے بھی مذاکرات کرنے چاہیئے، پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کی افغان پالیسی کا انتظارکر رہا ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کے بعد سے اب تک واشنگٹن سے تعلق بہت مضبوط ہو چکے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں میں امریکہ نے پاکستان کو دو ارب ڈالرز امداد دی، اعزاز چوہدری امداد کا زیادہ تر حصہ فوج کیلئے رکھا گیا۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کا بڑا حمایتی ہے، ہمالیہ گلیشئرز کے پگھلنے سے پاکستان میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے، پاکستان میں تیزی سے معاشی ترقی آرہی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستان سے شاہد آفریدی چیمپئنزٹرافی2017 کے سفیر مقرر

    پاکستان سے شاہد آفریدی چیمپئنزٹرافی2017 کے سفیر مقرر

    دبئی : آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی2017 کیلئے سفیروں کا اعلان کردیا، پاکستان سے شاہد آفریدی چیمپئنزٹرافی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2017ء کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ "چیمپیئنز ٹرافی” شروع ہونے میں اب صرف کچھ ہی دن رہ گئے ہیں، آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی2017 کیلئے سفیروں کا اعلان کردیا ہے، میگا ایونٹ کے لئے8 سفیر مقرر کئے ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق پاکستان سے شاہد آفریدی کو چیمپئنزٹرافی کا سفیر مقررکیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بنگلادیش کے حبیب البشر،انگلینڈ کے این بیل، نیوزی لینڈ کےشین بونڈ ، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، بھارت کے ہربھجن سنگھ ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ سفیروں میں شامل ہیں۔

    چیمپیئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع

    خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، جس میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی عالمی درجہ بندی کی سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلستان بھی شامل ہوگا۔

    یمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول میں ہوگا، 4 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت برمنگھم میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے جو بلاشبہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔ فائنل 18 جون کو اوول ہی میں کھیلا جائے گا۔