Tag: Pakistan’s Ambassador to US

  • ’’پہلگام جیسے ڈرامے مودی کی انتخابی مجبوریاں ہیں‘‘

    ’’پہلگام جیسے ڈرامے مودی کی انتخابی مجبوریاں ہیں‘‘

    اسلام آباد : امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ پہلگام جیسے ڈرامے مودی کی انتخابی مجبوریاں اور انتظامی کوتاہیاں ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پہلگام میں جس طرح کا ڈرامہ رچایا گیا ہے اس میں بھارت کے عزائم واضح ہیں، مودی کی انتخابی مجبوریاں اور انتظامی کوتاہیاں ہیں۔

    رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہے، پاکستان واضح الفاظ میں کہہ چکا ہے کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکی حکام دونوں طرف رابطے میں ہیں وہ خود بھی بتا رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دونوں جانب سے ذمہ دار رویے اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    رضوان سعید کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال میں پاکستان تحمل و برداشت کا عملی مظاہرہ کررہا ہے جبکہ بھارت کا رویہ سب کے سامنے ہے۔

    انہوں نے اس بات پر زور سیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے الزامات کی نوبت ہی نہ آئے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں اور وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    یہ بہترین موقع ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے راستے تلاش کیے جائیں، صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوئی مہم جوئی کی گئی تو کسی کو نہیں پتہ کہ یہ معاملہ پھر کس طرف جائے گا؟ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت کی جانب سے ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

    رضوان سعیدشیخ نے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں ایسا رویہ اپناتا ہے جو لاقانونیت کی طرف جاتا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے سے نکلناچاہتا ہے جبکہ عملی طور پر ایسا ممکن نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا لاقانونیت کا طرزعمل ہے جو ہمیشہ واضح نظر آتا ہے، پاکستان تو پہلے ہی خود دہشت گردی کاشکار ہے اور دہشت گردی کیخلاف پوری دنیا کیلئے نبرد آزما ہے۔

    امریکامیں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔

  • ‘پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے’

    ‘پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے’

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکےکئی ممالک سےبہترہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹیلی مباحثےمیں شرکت کی، اس موقع پرپاک امریکاتعلقات،افغانستان میں قیام امن کے حوالے اور کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کےاقدامات پر گفتگو کی گئی۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکامیں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کیلئےہمہ وقت کام کررہےہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکےکئی ممالک سےبہترہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

    اسد مجید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےترقی پذیرممالک کیلئےگلوبل ڈیٹ ریلیف کاآئیڈیاپیش کیا ، پاک امریکاتعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں مثبت پیش رفت ہوئی ، امریکانےپاکستان کو10ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور پاکستان کیلئے15ملین ڈالرزکی فنڈنگ کابھی اعلان کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے سنجیدگی،اخلاص سےافغان امن کے قیام کیلئےکوششیں کی، اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

  • مقبوضہ کشمیرپر عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازعہ پیداہوسکتاہے، اسد مجید

    مقبوضہ کشمیرپر عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازعہ پیداہوسکتاہے، اسد مجید

    واشنگٹن: پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نے خطےکی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے ،عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازع پیدا ہوسکتاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کریک ڈاؤن پورے خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازع  پیدا ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

    اسد مجید کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہورہےہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نے خطےکی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے، کشمیرکےمعاملےپرپاکستان نےتاحال تحمل اورذمہ داری کامظاہرہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی سیاسی حمایت کیلئے جارحانہ بیانات دے رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کیلئے امن اور انصاف چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، اسد مجید

    یاد رہے کہ پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو میں کہا تھا  وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے اور عالمی برادری پر زور دیں گے وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    اسد مجید کا کہنا تھا کہ خودمختاری کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورطریقے سے ردعمل دے گا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا تھا مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

  • کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، اسد مجید

    کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، اسد مجید

    واشنگٹن : امریکامیں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے دو ٹوک بتا دیا خود مختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور طریقے سے ردعمل دے گا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ، دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکامیں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو میں کہا وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے اور عالمی برادری پر زور دیں گے وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    ،اسد مجید کا کہنا تھا کہ خودمختاری کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورطریقے سے ردعمل دے گا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزی کہا مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ایک سنگین انسانی المیے میں بدل رہی ہے، بھارتی رویے سے پیدا شدہ حالات امن اور سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، اسد مجید خان

    اسد مجید خان نے کہا تھا کہ آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، بھارت کو حالیہ اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

    اس سے قبل ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ظلم وستم کا شکار ہے، مسئلے کے حل کے لیے عالمی قوتوں، اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

  • امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    واشنگٹن :امریکہ کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا، علی جہانگیر صدیقی کو 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

    تفصیلات علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن میں قائم سفارتخانے کےعملے سے ملاقات کی اور کام کا آغاز کردیا۔

    علی جہانگیرصدیقی کچھ عرصے میں اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان میں نیب علی جہانگیر صدیقی کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی انکوائری کررہا ہے۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر 55 ارب روپے خورد برد کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔