Tag: pakistans first ever

  • بڑی خبر ، یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ  گیا

    بڑی خبر ، یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پہنچ گیا ، ماحول دوست اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پہلے یہ پٹرول سپلائی کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مخصوص مافیا اور پٹرولیم کمپنیوں کی لابنگ بری طرح ناکام ہوگئی ، پاکستان میں پہلی بار یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کردی گئی، پی ایس او کی پہلی شپمنٹ یورو 5 پٹرول لے کر کراچی پہنچ گئی، ماحول دوست اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یورو 5 پٹرول کا پہلا جہازپہنچ چکا ہے، یورو 5 آئندہ 10 سے 15 دن میں پی ایس اوپٹرول پمپس پر دستیاب ہوگا۔

    معاون خصوصی ماحولیات کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو یکم ستمبر سے پٹرول کی دستیابی سےمتعلق آگاہ کردیاگیاہے، وزیراعظم کا فیصلہ ہے70 فیصددرآمدی پٹرول صرف یورو5 ہی ہوگا۔

    ملک امین اسلم نے کہا کہ یکم ستمبر کے بعد کسی اور کوالٹی کے پٹرول کی درآمد کی اجازت نہیں ہو گی، کوالٹی میں 10گنا بہتر ہونے کے باوجود پٹرول کی قیمت پرفرق نہیں پڑے گا، وزیراعظم اور کابینہ نے رکاوٹوں کے باوجود تاریخی فیصلہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مخصوص لابنگ چاہتی تھی کہ پاکستان میں یورو 5 نہ آ سکے، یورو5 پٹرول پاکستان آنے سے دوسری آئل کمپنیوں پر دباؤ بڑھے گا، آئل کمپنیوں کو اپنی پروڈکشن کوالٹی بہتربنانی پڑے گی۔

    معاون خصوصی ماحولیات نے مزید کہا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پہلے یہ پٹرول سپلائی کیا جائے گا۔

  • ملکی تاریخ میں صحرائے تھرکی کرشنا کوہلی پہلی دلت سینیٹر بن گئیں

    ملکی تاریخ میں صحرائے تھرکی کرشنا کوہلی پہلی دلت سینیٹر بن گئیں

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں کرشنا کوہلی پہلی دلت سینیٹر بن گئی ہیں، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرشنا کولھی کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سے اقلیتی نشست پر کرشنا کوہلی نے بطورسینیٹر حلف اٹھالیا اور ملکی تاریخ میں کرشنا کوہلی پہلی دلت سینیٹر بن گئیں۔

    تھرسےتعلق رکھنے والی کرشنا اپنے والدین کے ہمراہ روایتی لباس میں سینیٹ پہنچیں تو کرشنا کوہلی کا سینیٹرز نے تالیوں سے استقبال کیا، انکی والدہ نے تھرکا ثقافتی لباس اور سفید چوڑیاں پہن رکھی تھیں۔

    یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرشنا کولھی کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

    کرشنا کا تعلق برطانوی سامراج کیخلاف لڑنے والے روپلو کولھی خاندان سے ہے اور کولھی قبیلے کے ایک غریب خاندان میں فروری 1979 میں پیدا ہوئیں، وہ اور انکے اہلخانہ تین سال تک وڈیرے کی نجی جیل میں قید رہے ، نجی جیل سے رہائی پانے کے بعد تھر کی عورت کیلئے جدوجہد شروع کی تھی۔


    مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی کا تھر کی ہندو خاتون کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری


     کرشنا کی 16 سال کی عمر میں لال چند سے شادی ہوگئی تھی، شادی کے وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں تاہم ان کے شوہر نے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی اورکرشنا نے  2013 میں سوشیالوجی میں سندھ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی

     

    کرشنا سماجی کارکن ہے اور کئی برس سے تھر کی خواتین کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ سینیٹ کا اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہوا جس میں نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، صدر نے سینیٹر یعقوب خان ناصر کو بطور پریذائیڈنگ افسر نامزد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

    سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے کے لیے امیدوار کو 53 ووٹ لینا لازمی ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔