Tag: Pakistan’s foreign exchange reserves

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی کم ترین سطح پر

    ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی کم ترین سطح پر

    اسلام آباد: زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ نہ رکا، بیرونی قرضوں کی ادئیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کی سطح بیس ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی اور ستائیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ ذخائر چودہ ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے ، غیر ملکی قرضوں اور برآمدی بل کی ادائیگیاں زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا باعث بن گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں ستائیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کا حجم تیرہ ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ہوگیا، اکتوبر دوہزار سولہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر اٹھارہ ارب نوے کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے تاہم اس کے بعد ذخائر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں حکومت نے آٹھ ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی میں صرف کئے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی روپےکی قدر میں کمی کومزیدضروری بنارہی، عالمی مالیاتی ادارے بھی روپے کی قدر میں کمی کا مشورہ دے چکے۔

    دوسری جانب ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ بارہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔


    مزید پڑھیں : زرمبادلہ ذخائر میں کمی، حکومت نے23کروڑ ڈالر کے نئےقرضے لےلئے


    زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے بعد حکومت نے مزید قرضوں کے انبار لگا دیئے، تیل درآمدات کیلئے اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے بھی قرضہ لے لیا گیا، قرضے کا حجم سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہے۔

    یہ رقم بینک براہ راست تیل بیچنے والے ملک کو دئیے جائیں گے، پاکستان سعودیہ عرب سے تیل برآمد کرتا ہے۔

    حکومت کا رواں مالی سال آئی ڈی بی سے میں ایک ارب پچپن کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی قرضے لینے کا پلان ہے، اسکےعلاوہ زرمبادلہ ذخائر میں جاری مسلسل کمی کو روکنے کیلئے حکومت نے غیرملکی بینک سے پندرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر2سال کی کم ترین سطح پر آگئے

    ملکی زرمبادلہ ذخائر2سال کی کم ترین سطح پر آگئے

    اسلام آباد : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چار ارب ڈالر کی کمی کے بعد دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے بڑھتے دباؤ کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر مسلسل کمی کا شکار ہیں، گیارہ ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چار ارب دو کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ذخائر20 ارب ڈالر کی سطح سےنیچے آگئے

    جو اب دو سال کی کم ترین سطح ہیں۔

    اکتوبر2016 میں پاکستان کے ڈالر ذخائر چوبیس ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح عبور کرگئے تھے تاہم اس کے بعد سے یہ مسلسل کمی کا شکار ہیں۔

    ادائیگیوں کے خسارے کے سبب ملکی ذخائرکم ہورہے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مالی حجم بیس ارب ڈالرکی سطح سے بھی نیچے آگئے، جو 8کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مزید کمی سے 19 ارب 94کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔