Tag: pakistans-offer

  • بھارت نے پاکستان کی بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی

    بھارت نے پاکستان کی بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی

    اسلام آباد : بھارت  پاکستان کی  آج بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی، عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے حاضر سروس دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصل رسائی دی جائے گی ، بھارتی سفارتخانے کے حکام  اپنے جاسوس سے ملیں گے۔

    بھارت نے پاکستان کی کلبھوشن تک قونصلررسائی کی پیشکش پر باضابطہ جواب دیتے ہوئے پیشکش کرلی ہے ، بھارتی سفارتکار، پاکستانی حکام کی موجودگی میں اپنے دہشت گرد سے مل سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نےاس بار شرائط عائد کرنے کی روش کوکسی حد تک ترک کردیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گووروآہلووالیہ کی دہشت گردکمانڈرکلبھوشن سے بھی ملاقات کاامکان ہے۔

    پاکستان نے قونصلررسائی فراہمی کے لئے آج 2 ستمبر کا دن مقرر کیا گیاہے، قونصلر رسائی ویانا کنونشن 1963 عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت اور پاکستانی قوانین کے مطابق دی جارہی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر اورراکاجاسوس ہے، کلبھوشن یادیو بدستور پاکستان کی تحویل میں رہے گا کلبھوشن دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی کے جرائم میں زیرحراست ہیں اور سزائےموت کا منتظر ہے۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔

    دوسری جانب بھارت نےکلبھوشن تک قونصلررسائی کی پیشکش کرلی ہے ، بھارت کےچارج ڈی افئیرکلبھوشن سےملاقات کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دی جا رہی ہے: دفتر خارجہ

    اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بھارت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن تک  قونصلررسائی دینے کی پیشکش کی تھی تاہم بھارت نے شرطیں عائد کرکے قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوادیا تھا۔

    یاد رہے عالمی عدالت میں ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسوسی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، جس کے تحت سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی اور یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، باضابطہ مقدمہ چلایا گیا، 2017ء میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    بعد ازاں سزائے موت کے خلاف کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل کی بھی تھی لیکن بھارت معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا تھا۔

  • بھارت  نے کرتارپوربارڈر کھولنے  پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی

    بھارت نے کرتارپوربارڈر کھولنے پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی

    نئی دہلی : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کرتارپوربارڈر کھولنے پر پاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

      بھارت کرتارپورکوریڈورکھولنےپرپاکستان کاشکرگزار


    اس سے قبل بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کوریڈور گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی بارڈرتک بنائی جائے گی۔

    بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 1600 سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، سکھ یاتری پاکستان میں دس روز تک قیام کریں گے۔

    سکھ یاتریوں کوسخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب سے سچاسودالایاگیا، جہاں وہ گوردوارسچاسودامیں مذہبی رسومات اداکریں گے، مہمان سکھ یاتریوں کے لیے لنگر اور میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی پرایک ہزارسےزائدپولیس اہلکارتعینات ہیں۔

    یاد رہے ستمبر میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا پاکستان بھارت سے بات چیت کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے مثبت اشارے نہیں ملے، بھارت کو مذاکرات کی پیش کش میں فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    سردار رمیش سنگھ نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    واضح رہے رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔