Tag: pakistans-trade-deficit

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کر دی

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کر دی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ متوقع ہے، جب کہ برآمدات اور درآمدات میں اضافے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نئے مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے، جب کہ پاکستان کی درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اضافے کا تخمینہ ہے، اور برآمدات میں ایک ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 27 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہو سکتا ہے۔

    نئے مالی سال درآمدات کا حجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 32 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔

    رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے، درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جب کہ رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ہے۔

  • پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

    پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک سوگیارہ فیصد سے زائد اضافے کے بعد بیس ارب انسٹھ کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ایک سوگیارہ فیصد سے زائد بڑھا اور 20 ارب 59کروڑ ڈالرز ہوگیا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ جولائی سے نومبر برآمدات 12 ارب 34 کروڑڈالراور درآمدات32 ارب 93 کروڑ ڈالر رہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق پانچ ماہ میں گزشتہ عرصے کے مقابلے برآمدات میں 26 اعشاریہ 68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی سے نومبرتک گزشتہ برس کے مقابلے درآمدات میں 79 اعشاریہ 17 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ نومبر2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز اور درآمدات سات ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔