Tag: paknavy

  • ہنگور ڈے گولڈن جوبلی: تاریخی کارنامے کی خصوصی ویڈیو جاری

    ہنگور ڈے گولڈن جوبلی: تاریخی کارنامے کی خصوصی ویڈیو جاری

    کراچی: سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہاہے، اسی مناسبت سے پاک بحریہ نے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انیس سو اکہتر کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، آج ہی کے دن ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نےبحری جہازکو نابود کیا تھا۔

    اسی مناسبت سے پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کی ہے، ویڈیو میں آبدوز ہنگورکی دشمن کیخلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آبدوزہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں بھارتی جہاز کرپان کو بھی مفلوج کیا، پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔

    آب دوز کا بنیادی کام سمندوں میں دشمن کے جہازوں کی نقل و حمل کو روکنا اور دشمن کی جانب سے بچھائی گئی سمندری مائنز کا صفایا کرنا ہوتا ہے، تاہم کسی بھی جھڑپ میں دشمن سے نپٹنے کے لیے آب دوز تارپیڈو نامی میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں سے بھی لیس ہوتی ہے اور اسی خوف سے دشمن کے بحری جہاز آب دوز کی موجودگی میں بہت احتیاط سے حرکت کرتے ہیں۔

  • پاکستان امن پسند ملک ہے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، نیول چیف

    پاکستان امن پسند ملک ہے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، نیول چیف

    لاہور: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، مسلم ممالک کو باہمی اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کرنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47 ویں پی این اسٹاف کورس کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 44 آفیسرز نے ماسٹر ان وار اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں، پاک آرمی اور فضائیہ کے چار، چار آفیسرز نے بھی ڈگریاں حاصل کیں۔

    لاہور میں منعقدہ 47 ویں پی این اسٹاف کورس کانووکیشن کی تقریب میں گریجویٹنگ آفیسرز میں 16 دوست ممالک کے 28 غیر ملکی آفیسرز بھی شامل تھے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ڈگری حاصل کرنے والے آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں، میری ٹائم صورتحال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیت بدل دی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

    واضح رہے کہ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر دم پُرعزم ہے، ہم ملکی سرحدوں کا ناقابل تسخیر دفاع کریں گے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرہند کے مشترکہ چیلنجز اور میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان نیوی ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے اثاثوں کی محافظ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔