Tag: pakpattan

  • پاکپتن میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد

    پاکپتن میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد

    (11 اگست 2025): پاکپتن میں ترکھنی روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوارن 4 ڈاکو مارے گئے۔

    ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے، مارے گئے ڈاکوؤں سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

    ترجمان سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پاکپتن کے ترکھنی روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا، پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-car-thieves-arrested-orangi-avlc/

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں اے وی ایل سی نے فائرنگ کے تبادلے میں تین کار چور گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول، مسروقہ کار، گاڑیوں کے تالے توڑنے والی راڈ اور چابیاں برآمد ہوئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت امان اللہ، ندیم اور نادِر علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم امان اللہ دو ہزار گیارہ سے جرائم میں ملوث ہے، ملزمان کا تعلق شہر کے بڑے منظم کار چور گروہ سے ہے، ملزمان کے ساتھی عمران اور زکریا مفرور ہیں۔

    جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان جھٹ پٹ بلوچستان کے رہائشی حاجی کو چوری کی گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقابلے کے مقدمات تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کئے گئے ہیں۔

  • منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد

    منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد

    )24 جولائی 2025): پاکپتن پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔

      تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ہدایت پر تھانہ چک بیدی پولیس نےکارروائی کی، ایس ایچ او منیر بابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھیت کے قریب کارروائی کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چھپ کر منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات فروش اویس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

  • ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت کے حکام کے خلاف مقدمہ درج

    ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت کے حکام کے خلاف مقدمہ درج

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے انکشاف کے بعد محکمہ صحت حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بیس نومولود بچوں کی اموات کا مقدمہ سی ای او ہیلتھ، ایم ایس اور 7 ڈاکٹروں سمیت 13 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

    مقدمہ بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عدنان، میڈیکل آفیسر اور 3 لیب ٹیکنیشنز بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ پاکپتن کے دوران سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔


    ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 20 نومولود بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل


    گزشتہ روز ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے کے دوران 20 بچوں کی اموات کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اپنی انتظامی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے، جب کہ انتہائی نگہداشت کا عملہ تربیت یافتہ نہیں تھا۔

    اسپتال میں بچوں کی اموات 16 جون سے 22 جون کے دوران رپورٹ ہوئی تھیں، جب کہ 19 جون کو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں 5 اموات ہوئی تھیں۔ پتا چلا تھا کہ مریضوں کے علاج میں تاخیر کی وجہ کنسلٹنٹ، ڈاکٹروں اور عملے کی بے حسی تھی، ماہر ڈاکٹر ر ات کے وقت راؤنڈ نہیں لگاتے تھے، پیڈز انکوبیٹر موجود تھے مگر فنکشنل نہیں تھے۔

  • بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا

    بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔

    مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


    پاکپتن میں بچوں‌ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا


    یاد رہے کہ 17 فروری کو پاکپتن میں بچوں کے جھگڑے پر میاں بیوی نے گھر کے صحن میں کھیلتے 4 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔ پاکپتن کے گاؤں مل کے رہائشی بشیر کے بچوں کا حفیظ کے بچوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پر حفیظ نے اپنی بیوی آسیہ کے ساتھ مل کر بشیر کے 4 سالہ بیٹےعلی حسنین کو قتل کر دیا۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جاوید چدھڑ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انھوں نے فرار ہونے والہ ملزمہ آسیہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

  • دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    پاکپتن:گاؤں امرسنگھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے گاؤں امر سنگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خالد نے بھائی ساجد کے ساتھ ملکر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، اس واقعے کا نوٹس پاکپتن کے ڈی پی او نے لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شجاع آباد کے کھاکھی پنجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 10 سال کی طالبہ جاں بحق ہوگئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

  • مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر شخص کا محنت کش پر تشدد، سر گنجا کر دیا

    مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر شخص کا محنت کش پر تشدد، سر گنجا کر دیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنا محنت کش کے لیے جرم بن گیا، اور اسے بد ترین تشدد اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک محنت کش کو تشدد کے بعد گنجا کر دیا، اور اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کو مخالف زمیندار کے پاس ملازمت کرنے سے روکنے اور سبق سکھانے کے لیے کارروائی کی۔

    واقعے کا مقدمہ صدر پولیس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔

    نوجوان کو چھری مارنے والے چوکیدار کو مشتعل افراد نے مار ڈالا

    ادھر ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود سمبر میں نجی سوسائٹی کے چوکیدار نے مقامی نوجوان کو پارکنگ کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، تاہم نوجوان عمران عباسی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں افراد نے سوسائٹی کا گھیراؤ کر کے چوکیدار کو تشدد کر کے مار دیا۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرار

    مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرار

    پاکپتن میں دیہاتیوں کے ساتھ واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ قبولہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے دیہاتی سے ڈکیتی کی کوشش کی اور فرار ہوگئے۔

    ون فائیو پر کال موصول ہونے پر قبولہ پولیس نے مسلح ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تو مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت طارق ولد منیر کھرل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو پاکپتن اور بہاولنگر میں ڈکیتی کے تیرہ سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

  • عثمان بزدار حکومت میں اسکولوں میں ہونے والے 58 فی صد داخلوں کی حقیقت کیا ہے؟

    عثمان بزدار حکومت میں اسکولوں میں ہونے والے 58 فی صد داخلوں کی حقیقت کیا ہے؟

    لاہور: عثمان بزدار کے دور حکومت میں پاکپتن کے اسکولوں میں ہونے والے 58 فی صد داخلوں کی حقیقت سامنے آ گئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے داخلے مشکوک قرار دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن میں طالب علموں کے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے دیا گیا، اسکولوں میں داخلوں کے ریکارڈ سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    آڈٹ ڈیپارٹمنٹ2021 کی رپورٹ میں پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف ہوا ہے، عثمان بزدار دور حکومت میں پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں 58 فی صد داخلوں کا ریکارڈ نہ مل سکا۔

    آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے ریکارڈ کے لیے مراسلے لکھے، لیکن بار بار ریکارڈ طلب کیے جانے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں صرف 42 فی صد داخلوں کا نادرا سے ریکارڈ مل سکا ہے۔

    پی ٹی آئی کا القادر کیس کا فیصلہ 48 گھنٹے میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 58 فی صد طالب علموں کے داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر معاملہ مشکوک قرار دے دیا ہے، ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں مشکوک داخلوں کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھی بھجوا دی گئی، اور سرکاری اسکولوں کے تمام داخلوں کی دوبارہ جانچ کی سفارش کی ہے۔

  • پاکپتن : 14سالہ طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    پاکپتن : 14سالہ طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    پاکپتن میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتے رہے۔

    پولیس نے ڈی پی او کے نوٹس لینے پر طالبہ کے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محلہ انعام آباد کی رہائشی رخسانہ بی بی کی 14 سالہ بیٹی آّئی سی ایس کی طالبہ جویریہ اشرف کو ملزم افنان نے دو خواتین سمیت تین ملزمان کی مدد سے زبردستی اغواء کیا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مذکورہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائیں اور اسے بلیک میل کرتے رہے۔

    ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا جس کے بعد تھانہ فرید نگر پولیس نے مرکزی ملزم افنان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ رخسانہ بی بی کی مدعیت میں دو خواتین سمیت چار ملزمان کے خلاف لڑکی کے اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملتان کے میڈیکل کالج سے طالبہ اغواء

    ملتان کے نشتر میڈیکل کالج کے گارڈن سے طالبہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں فائنل ایئر کے طالب علم معاذ ارشد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

    مقدمے متن کے مطابق مغویہ فائنل ایئر کی طالبہ ہے معاذ ارشد اور مغویہ نشتر یونیورسٹی سے ہاسٹل جارہے تھے کہ عبدالرحمان اور عبدالکریم طالبہ کو اغوا کر کے گاڑی میں فرار ہوئے۔

  • ڈکیتی کے دوران بھائی نے بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ڈراما کیوں رچایا؟ پاکپتن کا شرمناک واقعہ

    ڈکیتی کے دوران بھائی نے بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ڈراما کیوں رچایا؟ پاکپتن کا شرمناک واقعہ

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ایک لڑکی کے گینگ ریپ کے واقعے کی رپورٹ کرائی گئی تھی، تاہم پولیس ٹیکنیکل ثبوت کے ساتھ تمام حقائق منظر عام پر لے آئی۔

    پاکپتن کے گاؤں ملک بہاول کے قریب 23 ستمبر کو سولہ سالہ لڑکی کو کار سے اتار کر اجتماعی زیادتی کیے جانے کا ایک مقدمہ درج ہوا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین نے بتایا کہ خود لڑکی کے بھائی آصف عرف عاصم اور اس کے ساتھی پر بہاولنگر میں ریپ کے 5 مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمات سے بچنے کے لیے آصف عرف عاصم نے بہن سے اجتماعی زیادتی کے جھوٹے مقدمے میں اپنے مخالفین کو نامزد کیا، تاہم متاثرہ لڑکی کی ڈی این اے کی رپورٹ نیگٹو آنے پر تفتیش کی گئی تو حقائق سامنے آئے۔

    ایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ واردات میں چھینا گیا موبائل فون بھی لڑکی کی ماں سے برآمد ہو گیا ہے، بے بنیاد وقوعہ بنانے پر مدعی فریق کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    جرائم سے متعلق خبریں