Tag: paksiatn

  • کراچی کے معروف فاسٹ فوڈ شاپ کے مالک کار حادثے میں جاں بحق

    کراچی کے معروف فاسٹ فوڈ شاپ کے مالک کار حادثے میں جاں بحق

    کراچی : معروف فاسٹ فوڈ شاپ ٹیپو برگر کے مالک ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    یہ مزمتی بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک  کے پیج کراچی فوڈ ڈائری  سے وصول ہوا ،  ٹیپو برگر کے مالک  راشد نامی شخص کے دوست کے ایک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ   ٹیپو برگر کے مالک کا کار حادثے میں انتقال ہوگیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق راشد صاحب  اپنے آبائی گاوں کشمیر گئے ہوئے تھے  جہاں پیش آنے والے کار کے حادثے میں راشد صاحب ان کی اہلیہ ، دو بچے اور ان کے بھائی جاں کی بازی ہار گئے۔

    ٹیپو برگر کے شاپ پر عوام کی معلومات کے لئے ایک اعلان بھی لگادیا جس میں بتایا گیا کہ ٹیپو برگر کے مالک کا انتقال ہوگیا ہے۔جس وجہ سے ٹیپو برگر تین دن کے لئے بند رہے گا ۔

    واضح رہے کہ ٹیپو برگر کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن پر واقع ہے ، یہاں سب مشہور ان کے بن کباب ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اس کا رخ کرتے ہیں۔