Tag: #pakvafg

  • انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

    انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

    جمیکا: آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیم نے فائنل ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو چوبیس رنز سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی ہے، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر دوسو انتالیس رنز بنائے۔

    عبدالفصیح 68، شہزاد 43 اور قاسم اکرم ا38 رنزبناکر نمایاں رہے، معاذ صداقت نے اختتامی اوورز میں 42 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 239 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے سامنے افغان بلے باز سنبھل نہ سکے اور 240 کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹ پر 215 رنز ہی بناسکی، اویس علی نے تین اور قاسم اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ: اویس علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    دو سو چالیس رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹ پر دو سو پندرہ رنز ہی بناسکی۔

    گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے یو اے ای کو 189رنز سے اور بنگلادیش نے کینیڈا کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا، انڈر نائنٹین ورلڈکپ کے میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر دکھائےجا رہےہیں۔

  • پاکستان سے شکست پر اہم طالبان رہنما کا ردعمل

    پاکستان سے شکست پر اہم طالبان رہنما کا ردعمل

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما کا ردعمل آگیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے آصف علی کے چار چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور میگا ایونٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے شعر لکھا کہ جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔

    ’’گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
    وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘‘

    واضح رہے کہ افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف افغان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • قومی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق وسیم اکرم کا اہم مشورہ

    قومی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق وسیم اکرم کا اہم مشورہ

    سابق کپتان وسیم اکرم نے افغانستان کے خلاف فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق قومی ٹیم کو مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف فائنل الیون میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

    وقار اور مصباح نے اسمارٹ اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی۔

    تینوں لیجنڈز اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین میں گفتگو کررہے تھے، وسیم اکرم نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنا ہوگا اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ راشد اور مجیب کو وکٹ نہ دیں رنز خود بنیں گے۔

    سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ٹیم اسپنرز پر ہی انحصار کرتی ہے، حیرت ہے کہ پاکستان میں پٹھان تیز بولنگ کرتے ہیں لیکن افغانستان کے فاسٹ بولرز کی اسپیڈ 130 سے زیادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم معرکہ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کا بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد حوصلہ بلند ہے جبکہ افغانستان بھی اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے چکی ہے۔

  • افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا

    افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا

    بینونی: انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میچ کے دوران افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران افغان کھلاڑی نور احمد نے میچ میں انوکھی حرکت کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کمنٹیٹر نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی ٹیم کے بلے باز حریرا 64 رنز پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے جب افغان بولر نور احمد نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔

    نور احمد کے مین کیڈ پر امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

    افغان بولر نور احمد کو وکٹ تو مل گئی لیکن وہ کمنٹیٹر اور سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے، ایک صارف نے لکھا کہ افغان کھلاڑی نے یہ انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔

    میچ میں کمنٹری کرنے والے ایکسپرٹ نے بھی ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچ کی ویڈیو دکھائی جس میں کیوی کھلاڑی ویسٹ انڈین بلے باز کو انجرڈ ہونے کے بعد اٹھا کر ڈریسنگ روم تک لے جارہے تھے۔

    آئی سی سی کے قانون 41.161 کے مطابق نان اسٹرائیکر پر کھڑا کھلاڑی اگر کریز سے باہر ہوتا ہے تو بولر اسے آؤٹ کرسکتا ہے کہ لیکن گیم اسپرٹ برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑی اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی کپ میں افغانستان کا سفر تمام ہوگیا ہے اور پاکستان کا مقابلہ سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 4 جنوری بروز منگل کو کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ یا بنگلہ دیش سے فائنل کھیلے گی۔

  • پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں‌ داخل

    پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں‌ داخل

    بینونی: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پاکستان کے حریرا نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان روحیل نذیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر حیدر نے 28 رنز بنائے۔

    قاسم اکرم 20 اور محمد حارث 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل افغانستان کی ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغانستان کے کپتان فرحان ذخیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر خان نے تین اور فہد منیر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے 4 فروری منگل کو ہوگا، یاد رہے کہ قومی ٹیم 2 مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکی ہے، قومی ٹیم نے ایک مرتبہ بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی کپتانی میں ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پاکستان نےافغانستان کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیدی

    پاکستان نےافغانستان کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیدی

    ابوظہبی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

     تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، شعیب ملک نے آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، شعیب ملک 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں، بابر اعظم نے 66 اور امام الحق نے 80 رنز بنائے، دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کپتان سرفراز احمد صرف 8 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔

    افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مجیب الرحمان نے دو اور گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی،

    افغانستان کے کپتان اصغر خان نے کہا کہ شعیب ملک کو چانس دینا مہنگا پڑا، اگر کیچ پکڑ لیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا، امام الحق اور بابر اعظم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    قبل ازیں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دے دیا، حشمت اللہ شاہدی نے ناقابل شکست 97 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان اصغر افغان نے 67 رنز بنائے۔

    افغانستان کے کپتان اصغر خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، افغانستان کے اوپنرز نے 26 رنز کا اسٹارٹ فراہم کیا، احسان اللہ 10 رنز بنا کر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، دوسرے اوپنر شہزاد 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    رحمت اللہ کو محمد نواز نے آؤٹ کیا، محمد نبی اور نجیب اللہ زردان اننگز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے دونوں بالترتیب 7 اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کیچز ڈراپ کئے جس کے تحت افغانستان نے باآسانی 257 رنز کا مجموعہ اسکوربورڈ پر سجادیا۔

     پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں جبکہ افغانستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان ٹیم میں محمد عامر، شاداب خان، اور فہیم اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے ان کی جگہ محمد نواز، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، کوشش کریں گے افغانستان کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

    افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا اور گزشتہ روز بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

    قومی ٹیم سپر فور مرحلے کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 ستمبر کو کھیلے گی جبکہ افغانستان کو کل بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔