Tag: #PAKvBAN

  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کردی

    ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کردی

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے تاریخ بناڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جارہے پاکستان نیوزی لینڈ میچ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے سینچری داغ کر کئی ریکارڈ پاش پاش کردئیے۔

    پاکستانی بیٹر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سینچری اسکور کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

    سدرہ امین نے سینچری سے قبل آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں 5 سالہ پرانا انفرادی اسکور کا ریکارڈ پر توڑا جو پاکستان کی ہی ناہید خان نے سال 2017 میں بنایا تھا، ان کا انفرادی اسکور 79 رنز تھا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی سدرہ امین نے 136گیندیں کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے اور شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی۔

    پاکستانی بیٹر کی تاریخی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بیٹر کی عمدہ اننگز کی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے جسے بڑے پیمانے پر لائک کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی اور گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سدرہ امین او پنر آئیں اور آخری لمحات تک کریز پر موجود رہیں، تاہم ان کی تاریخی سینچری بھی گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔

  • عابد علی نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    عابد علی نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    ڈھاکا: قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کی ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔

    پی سی بی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’صرف قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی کھانا نہیں کھا رہے۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ میں موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو وہ مزے سے کھا رہی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے پسند کیا اور ری ٹویٹ بھی کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین عابد علی کے بلی کو کھانے کھلانے کے اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو ڈھاکا ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا، قومی ٹیم ڈھاکا سے آج رات وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی۔

  • نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں‌ ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

    نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں‌ ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

    راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔

    نسیم شاہ نے نظم الحسین، تیجل الاسلام اور محمود اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے۔ اس سے قبل 2002 میں فاسٹ بولر محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

    نسیم شاہ نے پہلے 41ویں اوور کی چوتھی گیند پر بنگلہ دیش کے سیٹ بلے باز نجم الحسن کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا، اگلی گیند پر انہوں ںے زبردست یارکر کراکر تیج الالسلام کو بھی پویلین کی راہ دکھائی اور پھر اوور کی پانچویں گیند پر محمود اللہ کو پہلی ہی گیند پرآؤٹ کردیا۔

    اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا جن کی عمر ہیٹ ٹرک کے وقت 19 برس اور 240 دن تھی۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، اظہر علی

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، اظہر علی

    راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی تاہم اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اچھا اقدام ہے۔

    اظہر علی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی مرتبہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور بلال آصف کی واپسی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ، ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان

    راولپنڈی ٹیسٹ، ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی۔

    پی سی بی کے مطابق 7 سے 11 فروری تک شائقین پنڈی اسٹیڈیم سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی ایکسپریس سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

    شائقین کرکٹ سینٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، بی سی بی نے اہم اعلان کردیا

    پی سی بی نے شائقین کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور بلال آصف کی واپسی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

  • ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں، بہترین پرفارم کرنا ہے، شعیب ملک

    ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں، بہترین پرفارم کرنا ہے، شعیب ملک

    لاہور: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرا ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں ہے بہترین پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، احسان علی کا پراعتماد انداز دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، احسان علی کو کھیلتا دیکھ کر اپنا ڈیبیو میچ یاد آگیا۔

    شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا ہدف اچھی کرکٹ کھیلنا تھا جس میں کامیاب رہے، کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے کوشش ہوتی ہے اچھا کرنا ہے، میں جب بھی ٹیم سے ڈراپ ہوا گھر نہیں بیٹھا۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلا گیند پیڈز میں لگنے سے کہانی ختم ہونے کا احساس نہیں ہوا، کہانی کبھی ایک صفحے کی نہیں ہوتی ابھی میری کرکٹ باقی ہے، انسان ہمیشہ سیکھتا رہتا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔

    شعیب ملک نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہمیشہ چیلنج کو قبول کرتا ہے، میری کوشش ہے تسلسل سے کارکردگی دکھاتا رہوں۔

    دوسری جانب احسان علی نے کہا کہ پہلے میچ میں اچھا پرفارم کرنے پر بے حد خوشی ہے، کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی، بیٹنگ کے دوران شعیب بھائی نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دوسرا ٹی 20 پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

    پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔

    شائقین پانچ سو سے لے کر چار ہزار تک میں ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ سینٹرز میں ٹکٹوں کی فروخت اکیس جنوری سے شروع ہوگی۔

    ٹی ٹوینٹی میچز میں اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    انضمام الحق، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    پی سی بی کے مطابق آئندہ سیریز میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ دو ہزار روپے میں فروخت ہوں گے، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ چار ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

    ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میں شیڈول پہلے میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ٹیسٹ میچ میں میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلی جائے گی۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز، سرفراز احمد کی واپسی کا امکان

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز، سرفراز احمد کی واپسی کا امکان

    لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مشاورت کی، کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل کل بھی جاری رہے گا، مشاورتی عمل کے بعد مصباح الحق اور بابر اعظم کل دوپہر ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کا نام زیر غور ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

    سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کے لیے فکرمند ہے۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • ایشیا کپ 2018: پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی فائنل تک رسائی

    ایشیا کپ 2018: پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی فائنل تک رسائی

    ابوظہبی: ایشیا کپ 2018 سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو  37 رنز سے باآسانی شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، ایشیا کپ کا فائنل میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان 28 اپریل کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چھٹا میچ دراصل سیمی فائنل تھا کیونکہ میچ کی فاتح ٹیم کو فائنل میں بھارت سے ٹکرانا گی۔

    بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا اعلان کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے 48.5 اوورز میں 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور صرف 18 کے مجموعی اسکور پر کپتان سرفراز سمیت تین کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، امام الحق 85 ، آصف علی 31 اور شعیب ملک 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ مستفیض الرحمان چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے۔

    پاکستانی ٹیم اننگز

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے امام الحق اور فخرزمان کریز پر آئے، زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بناکر پویلین واپس روانہ ہوگئے، پاکستان کی پہلی وکٹ 2 کے مجموعی اسکور پر گری، اگلے ہی اوور میں بابر اعظم مستفیض الرحمان کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور صرف 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، 5 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 تک پہنچا۔

    اگلے پانچ اوور میں شعیب ملک اور امام الحق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو 37 تک پہنچایا، دونوں بلے بازوں نے پندرہویں اوور تک ٹیم کا مجموعی اسکور 56 تک پہنچایا۔

    بیسویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 85 تک پہنچا، اگلے اوور کی دوسری گیند پر شعیب ملک نے گیند کو باؤنڈری تک پہنچانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے کیونکہ روبیل حسن کی گیند پر مشرفی مرتضی نے اُن کا ناقابل یقین کیچ لیا، ملک نے 51 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے۔

    نئے آنے والے بیٹسمین شاداب خان تھے جنہوں نے اوپنر انعام الحق کا ساتھ دیا، پچیسویں اوور کے اختتام پر پر ٹیم کا مجموعی اسکور 94 تک پہنچا، اگلے ہی اوور میں شاداب خان 24 گیندوں پر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، پاکستانی کی چوتھی وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری، 30ویں اوور کے اختتام تک ٹیم کو مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 108 تک پہنچا۔

     دونوں بلے بازوں نے دفاعی انداز میں بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھا، اگلے پانچ یعنی 35ویں اوور کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 تک پہنچا۔ چالیسویں اوور کی دوسری گیند پر آصف علی اسٹمپ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے انہوں نے 47 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے، اوور میڈن رہا جس کے بعد اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 165/5 تک پہنچا۔

    اکتالسویں اوور میں امام الحق شارٹ کھیلنے کے چکر میں کریز سے باہر نکلے اور اسٹمپ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، انہوں نے 105 گیندوں پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے, چوالیسویں اوور میں حسن علی 8 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 45 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹٰم کا مجموعی اسکور  8 وکٹوں کے نقصان پر 186 تک پہنچا۔

    محمد نواز اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

    بنگلادیشی اننگز کا مختصر خلاصہ

    بنگالہ دیش کی ابتدائی تین وکٹیں 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں تھیں پھر متھن اور مشفیق الرحیم نے کریز سنبھالی اور 144 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، مشفیق الرحیم 99 اور محمد متھون 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    محمد عامر کی جگہ لینے والے باؤلر جیند خان نے 1 میڈن سمیت 9 اوور پھینکتے ہوئے 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نمایاں گیند باز رہے جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی 2 ، 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔

    بنگال ٹائیگرز اننگز تفصیل

    اننگز کے تیسرے اوور میں جنید خان نے اوپنر سومیا سرکار کو بغیر کھاتہ کھولے کلین بولڈ کیا، اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے بھی مومن الحق کو کلین بولڈ کیا، بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 5 جبکہ دوسری اور تیسری 12 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بنگال ٹائیگرز نے چار اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے۔

    بعد ازاں مشفیق الرحیم اور محمد مٹھو نے آکر محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان کے تمام باؤلرز کو اعتماد کے ساتھ کھیلا، 24ویں اوور کے اختتام تک مشرفی الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز اسکور کیے۔

    چھبیسویں اوور میں مشفیق الرحیم نے 68 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی جبکہ اسی اوور میں دونوں بلے بازوں نے 129 گیندوں پر 100 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔ تیسویں اوور کے اختتام تک مخالف ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 تک پہنچا، اسی دوران متھون نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    چونتسویں اوور کی چوتھی گیند پر متھون 84 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند اُن ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 35 اوورز کے اختتام پر مشرفی الیون کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا۔

    نئے آنے والے بیٹسمین عمرالقیس 9 رنز بنا کر شاداب خان کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، چالیسویں اوور کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔

    وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا اوور بدقسمت ثابت ہوا کیونکہ وہ 99 کے انفرادی اسکور پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 45 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 221 تک پہنچا۔

    نئے آنے والے بلے باز اگلے ہی اوور میں جنید خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 12 رنز بنائے، یوں بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ گری، جنید خان نے اگلے ہی اوور میں محموداللہ کو کلین بولڈ کیا، حسن علی نے 49ویں اوور میں روبیل کو رن آؤٹ کیا اور آخری بال پر مشرفی مرتضی کیچ آؤٹ ہوئے۔


    بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران قومی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کو تبدیل کرکے فاسٹ بولر جیند خان کو 11 رکنی اسکوڈ میں شامل کیا گیا اور انہوں نے چار وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ

    فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شنواری اور جنید خان

    بنگلہ دیشی ٹیم کا اسکواڈ

    لیتن داس، سومیا سرکار، محمد متھون، مشفق الرحیم، مومن الحق، عمرالقیس، محمد اللہ، کپتان مشرفی مرتضیٰ، مہیدا حسن، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلا دیش کے درمیان اس سے قبل 35 ایک روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں 31 میچز میں پاکستان جبکہ 4 ایک روزہ میچز میں بنگلہ دیش نے فتح اپنے نام کی تھی۔