Tag: pakvnz

  • کیا وقار یونس بولنگ کوچ بن رہے ہیں! سابق کوچ نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے بولنگ کوچ بننے کی قیاس آرائیوں پر وضاحت کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کوچ وقار یونس نے لکھا کہ میرے کردار کو لے کر میرے ارد گرد بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور میرا یہ عہدہ لینے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر وقار یونس کو قومی ٹیم کے بولنگ کے عہدے کے لیے زیر آنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

  • ویڈیو: شاہد آفریدی کے گھر قومی کرکٹرز کی دعوت

    قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹرز کو گھر دعوت پر مدعو کرلیا جس کی ویڈیو کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم اور آفیشلز کو گھر پہنچنے پر خوش آمدید کہا، سابق کپتان کی جانب سے دعوت میں اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر کے گھر دعوت میں بولنگ کوچ شان ٹیٹ، بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، محمد رضوان ودیگر بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی جبکہ ون ڈے سیریز 9 جنوری بروز پیر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 11 اور آخری میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ

    ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا جس میں بابر اعظم خان کپتان، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور طیب طاہر شامل ہیں۔

     

  • ’لگتا ہے سرفراز کا کیریئر ختم ہوگیا‘ رمیز راجہ تنقید کا نشانہ بن گئے

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے میچ بچانے والے سرفراز احمد کی تعریف سرحد پار سے بھی ہورہی ہے، قومی کرکٹرز سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کی کارکردگی کو سراہا رہے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کے بھی دل جیت لیے۔

    تاہم گزشتہ کچھ عرصہ قبل سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی صورت میں ایک نیا وکٹ کیپر موجود ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’لگتا ہے کہ اب سرفراز احمد کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین رمیز راجا کے اس بیان کو لے کر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں ان کے بیان پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے سرفراز کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور بتاؤ رمیز راجا یوٹیوب چینل کیسا چل رہا ہے۔‘

    راؤ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک دفعہ کسی نے کہا کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہوگیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنا پلان دکھا دیا۔‘

    کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ٹیم شکست سے بچ بھی گئی اور سرفراز نے ناقدین کو اپنے بلے سے جواب بھی دے دیا ہے۔

  • بابر اعظم کے رن آؤٹ پر امام الحق کا ردعمل آگیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کے رن آؤٹ پر ردعمل دے دیا۔

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی ٹیم 449 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 295 رنز درکار ہیں۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بحث و مباحثہ شروع ہوگیا کہ رن آؤٹ میں قصور وار کون ہے؟

    تاہم اب امام الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے ایک بار میں بھی ایسے ہی آؤٹ ہوچکا ہوں میں کپتان کو منانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو شاید میری آواز نہ پہنچ سکی اسی وجہ سے وہ قریب آگئے تھے یہ غلطیاں کرکٹ میں ہوجاتی ہیں۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف تیسرے دن کا کھیل ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ کل پہلے سیشن میں وکٹ نہ گنوائے اور بڑا اسکور کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری تو خواہش ہوتی ہے کہ آؤٹ نہ ہوں کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی برتری ختم کریں اور شراکت داری قائم کریں۔

  • دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ‌ نے پاکستان کیخلاف 6 کٹوں‌ کے نقصان پر 309 رنز بنالیے

    کراچی: پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں۔

    کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان 309 رنز بنالیے، ٹام بلنڈل 30، ایش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    ڈیوون کونوے نے شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر ٹام لیتھم نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھلی، کین ولیمسن 36، ہینری نکلولز 26 جبکہ ڈٰیرل مچل تین رنز بناسکے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے آغا سلمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    کیوی ٹیم کی تیسرے اور آخری سیشن میں 5 وکٹیں گریں جبکہ قومی ٹیم نے سنچری میکر ڈیوون کونوے کو دو چانس ملے۔

  • ویڈیو: امام الحق آؤٹ ہوتے ہی غصے میں آگئے

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے تو غصہ کرسی اور بلے پر نکال دیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ امام الحق، سرفراز احمد، سعود شکیل اور وسیم جونیئر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈرا ہوگیا۔

     پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

    جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

    امام الحق نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سرفراز احمد نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، وسیم جونیئر 57 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

    تاہم اوپنر بیٹر امام الحق جب 4 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے تو انہوں نے اس کا غصہ کرسی اور بلے پر نکال دیا۔

    امام الحق لیگ اسپنر اش سوڈھی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے جب وہ پویلین لوٹنے لگے تو انہوں نے بلا کرسی پر دے مارا پھر پھینکتے ہوئے چل دیے۔

  • قومی بیٹرزنے ٹیم کو شکست سے بچالیا

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، امام الحق، سعود شکیل اور وسیم جونیئر نے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق آخری روز قومی بیٹرزنے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچایا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

    جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

    ٹیسٹ میچ کے آخری روز کی خاص بات محمد وسیم جونئیر اور سعود شکیل کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت پر قیمتی 71 رنز بنانا تھے، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد وسیم جونئیرقیمتی 43 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    دونوں بیٹرز نے انتہائی تحمل مزاجی کے ساتھ کیوی بولنگ اٹیک کا مردانہ مقابلہ کیا۔

    اس سے قبل آج امام الحق 96 رنز بناکر نروس نائٹئیز کا شکار ہوئے جبکہ سرفراز احمد نے 54 رنز کی عمدم اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل بریسول کے حصے میں بھی 2 وکٹ آئیں۔

    اس سے قبل کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کی، کین ولیم سن نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ ٹام لیتھم 113، کانوے نے 92 اور لیگ اسپنر ایش سودھی نے 65 رنز بنائے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے تین شکار کیے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

  • ویڈیو: محمد رضوان نے مداح کی خواہش پوری کردی

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مداح کی خواہش پوری کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم سے ملنے کے لیے مداح اوکاڑہ سے موٹرسائیکل پر کراچی پہنچ گیا۔

    محمد رضوان نے بھی اعجاز نامی مداح کی خواہش پوری کرتے انہیں ٹی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا۔

    وکٹ کیپر نے محبت دینے پر مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ’الحمدللہ اچھا محسوس کررہا ہوں جلد ملیں گے‘ فاسٹ بولر نے ویڈیو شیئر کردی

    قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور مزنا ملک گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، فاسٹ بولر کی شادی کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ ہفتے اپنی کلاس فیلو  مزنا مسعود ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ساتھی کرکٹرز اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کہا گیا تھا کہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھچاؤ محسوس ہورہا ہے۔

    یہ پڑھیں: حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    پی سی پی کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی اسکین کیئے گئے تھے، حارث رؤف نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں جلد لاہور میں ری حیب پروگرام شروع کریں گے۔

    تاہم اب حارث رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ بہت اچھا محسوس کررہا ہوں جلد ملیں گے۔‘

    اس سے قبل فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جلد صحت یاب ہوجاؤ میرے دوست، چیمپئن ٹائیگر، میں ایک بھائی کی طرح ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔‘

    مزید پڑھیں: ‘سوچنا بھی منع ہے’ ٹرینڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

  • ’رضوان کپتان بننے آئے میچ ریفری نے روک دیا‘

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے ہیں۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب کپتان بابر اعظم کے بیمار ہونے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی قیادت کی تو محمد رضوان کپتان بن گئے۔

    ویڈیو میں محمد رضوان کو واضح طور پر کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک جگہ پر ریویو کے لیے سرفراز مشورہ کررہے ہیں تو محمد رضوان پہلے ہی ریویو کا اشارہ کرنے لگ جاتے ہیں لیکن سرفراز نے ریویو لیا جو کامیاب بھی ثابت ہوا۔

    آئی سی سی قوانین سے انتظامیہ بھی لاعلم رہی یہی نہیں کپتان بابر اعظم بھی کھانے کے وقفے کے بعد صحت یاب ہوکر میدان میں آگئے تھے۔

    بعدازاں محمد رضوان کو میچ ریفری کی جانب سے کپتانی سے روک دیا گیا پھر قائمقام کپتان سرفراز احمد نے ہی ٹیم کی کمان سنبھالی، سرفراز نے پہلی اننگز میں 86 رنز بنائے تاہم انہوں نے سنچری میکر کین ولیم سن کا اسٹمپ چھوڑ دیا جبکہ امام الحق سے بھی ایک کیچ ڈراپ ہوا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین ہیں کہ متبادل کھلاڑی ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا، پلیئنگ الیون میں منتخب کھلاڑی یا پھر نائب کپتان ہی کپتان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دے سکتا ہے۔۔