Tag: pakvnz

  • سرفراز احمد نے معین خان اور راشد لطیف کو پیچھے چھوڑ دیا

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد  ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان معین خان اور کامران اکمل نے آگے نکل گئے۔

    سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں چار سال بعد واپسی ہوئی، وکٹ کیپر بیٹر نے کیوی ٹیم کے خلاف 153 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔

    سابق کپتان کی بیٹنگ کی تعریف ناصرف کرکٹرز بلکہ شائقین کرکٹ اور ان کی اہلیہ نے بھی کی۔

    پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے ساتھ ہی سرفراز احمد کے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 میچز مکمل ہوگئے اور انہوں نے 37.06 کی اوسط سے 2743 رنز بنا کر سابق کپتان معین خان اور کامران اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    سابق کپتان معین خان نے 66 ٹیسٹ میں 28.67 کی ایوریج سے 2581 رنز بنائے تھے جبکہ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے 37 میچز میں 28.77 کی اوسط سے 1381 رنز بنائے جبکہ  کامران اکمل نے 53 ٹیسٹ کھیل کر 30.79 کی اوسط سے 2648 رنز بنا رکھے ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹر امتیاز احمد نے 38 میچز میں 30.45 کی ایوریج سے 2010 رنز بنائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

  • کراچی ٹیسٹ، سامعہ حسن نے تصویر شیئر کردی

    شہر قائد میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف گر کر سنبھل گئی، کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے شاندار اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں کی اننگز کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب داد دی۔

    میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ حسن علی بھی موجود ہیں، سامعہ  نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر جسے میں انہیں کسی عزیز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں‌ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    قومی کرکٹر کی اہلیہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر میدان سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جارہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کردیا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں۔

    بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام سے قبل سرفراز 86 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد نے اپنی دلکش اننگز میں 9 چوکے بھی لگائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنا لیے ہیں۔

  • ’پہلے بھی کہا تھا بابر کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں گزرے،  پہلے بھی کہا تھا بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    پروگرام ’الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اوپنر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ کے لیے 2014 کے آئین کو واپس لانے کی جو باتیں ہورہی ہیں وہی کرکٹ کے لیے ٹھیک ہے اسی آئین کو آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ ہونی چاہیے جس سے کھلاڑیوں کی نوکری بھی ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی مدت پوری کی جانی چاہیے لیکن اب یہ چیئرمین آئے ہیں تو انہیں کرکٹ کا آئین ایسا بنانا چاہیے کہ کوئی بھی اسے تبدیل نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے جو تبدیلی کی گئی اس سے ہماری کرکٹ کو نقصان ہوا ہوم گراؤنڈ میں آکر ٹیمیں ہرا کر چلی گئی ہیں جو ہار کر جاتی تھیں۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک انہیں کپتان برقرار رکھنا چاہیے مجھے خدشہ تھا کہ اگر قومی ٹیم سیریز ہارتی چلی گئی تو ایسا نہ ہو بورڈ ان کی کپتانی سے متعلق بھی کچھ سوچنا شروع کردے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے انہوں نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کرکٹر، مداحوں کی جانب سے ان کی اننگز پر خوب داد دی جارہی ہے جبکہ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی موقع دیا جانا چاہیے اس فارمیٹ میں ان کی دو سنچریاں ہیں۔

    یاد رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • شاہد آفریدی نے بابر اور سرفراز کی اننگز سے متعلق کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ’قومی ٹیم  کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا ہے بابر اعظم کے لیے خاص تعریفیں انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • بھارت کے بعد شاہین کیویز کے پّر کُترنے کے لیے پُرعزم

    بھارت کے بعد شاہین کیویز کے پّر کُترنے کے لیے پُرعزم

    ابوظبی: بھارت کے بعد اپ شاہی کیویز کے پر کُترنے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کل شام 7 بجے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کیویز کو ہرانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

    دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھٹی بار آمنے سامنے آئیں گی، پانچ میچز میں پاکستان تین مرتبہ جیتا اور کیویز سے دو بار گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    مجموعی طور پر بھی پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، 24 میں پاکستان نے 14 جیتے ہیں۔

    کیوی ٹیم ابوظبی میں اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کے بڑا معرکہ فتح کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں۔

    پاکستان فیورٹ ٹیم ہے، کیوی کپتان

    کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف کارکردگی شاندار تھی جیت سےاندازہ ‏ہواکہ پاکستان فیورٹ ٹیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے پاکستان کی بولنگ اچھی ہےجس کامظاہرہ بھارت کیخلاف دیکھا ‏بابراعظم اور رضوان پاکستان کی بیٹنگ کاشاندار آغاز کرتے ہیں۔

    دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ولیمسن نے کہا کہ نیوزی لینڈنےجس طرح پاکستان کادورہ ختم کیاوہ ‏اچھانہیں تھا نیوزی لینڈنےحکومت کی ایڈوائس پردورہ ختم کیاتھا پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان تعلقات بہت ‏اچھے ہیں۔

    فٹنس کے حوالے سے کیوی کپتان نے بتایا کہ سب کھلاڑی فٹ ہیں اوت میری کُہنی بھی بہتر ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ، تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو جیت کے لیے 139 رنز درکار

    ابوظہبی ٹیسٹ، تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو جیت کے لیے 139 رنز درکار

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنالیے اور جیت کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔

    امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

     نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 249 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا، بی جے واٹلنگ 59 اور ہنری نکولز 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

    تیسرے سیشن میں قومی بولرز نے شاندار بولنگ کی اور نیوزی لینڈ 6 وکٹیں حاصل کیں، گرینڈ ہوم 3 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، سودھی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

    پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز کا آغاز 56 رنز پرایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

    کپتان کین ولیمسن اور جیت راول نے ٹیم کا اسکور میں اضافہ کیا تاہم 86 رنز کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن 37 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر اس وقت کریز پر موجود ہیں جبکہ مہمان ٹیم نے پاکستان کی 74 رنز کی برتری ختم کردی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز ہی بنا سکی تھی۔

    یاد رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو 153 رنز پر آؤٹ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    ابوظہبی میں اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کا پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور تھا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا جو پاکستان کے خلاف 197 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل مکمل، نیوزی لینڈ کی 56 رنز ایک وکٹ گر گئی

    ابوظہبی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل مکمل، نیوزی لینڈ کی 56 رنز ایک وکٹ گر گئی

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، قومی ٹیم  پہلی اننگز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں کیویز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 56 رنز اسکور کرلیے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے تھے۔

    گرین شرٹس  نے دوسرے روز  59 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی اور حارث سہیل میدان میں آئے اور وہ زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے، قومی ٹیم کی تیسری اور چوتھی وکٹ 91 کے مجموعے پر گر گئیں۔

    بعد ازاں کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم صرف 74 رنز سبقت حاصل کر کے 227 رنز پر آؤٹ ہوئی، سرفراز الیون کی جانب سے اسد شفیق 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے 54 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ٹیسٹ  کےدوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 56 رنز اسکور کیے، کین ولمسن 27 اور جیت راول 26 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    نیوزی لینڈ کو لیڈ برابر کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کیوی کپتان کین ولیم سن کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا انہوں نے 63 رنز  اسکور کیے تھے۔

    کھانے کے بعد کیوی بلے باز ولیم سن اور نکولس نے شراکت قائم کرنے کی کوشش کی مگر وہ زیادہ دیر تک نہ چل سکی، نکولس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور گرینڈ ہوم بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے۔

    بی جے واٹلنگ 10 رنز بنا، سودھی 4 رنز،  واگنر  12 اور پٹیل صرف 6 رنز اسکور کرسکے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت روال نے اننگزکا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی اسکور پر جیت راول 7 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر محمد عباس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    ٹام لیتھم بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہ رک سکے اور13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، روس ٹیلر 2 رنز بناسکے، دونوں بلے بازوں کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 سال قبل متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جبکہ 21 میچ ڈار رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ئوے 2 ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    دبئی: پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کینگروز کے بعد کیویز کو ٹی ٹویںٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کیویز 167 رنز ہدف کے تعاقب میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ولیم سن کے 60 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سرفراز الیون نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکتیں حاصل کیں، عماد وسیم نے دو اور ڈیبیو کرنے والے وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دے دیا، بابر اعظم نے 58 بالز پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فرگیوسن اور گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے 26 اننگز میں تیز ترین 1 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، بابراعظم نے سنگ میل عبور کرکے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، کوہلی نے 27 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے جبکہ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 11 رنز بنائے انہیں فرگیوسن نے آؤٹ کیا، شعیب ملک 9 بالز پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے ناقابل شکست شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی، بلال آصف 2 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فرگیوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں دبئی میں جاری تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے کیویز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے وقاص مقصود کو ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

    وقاص مقصود کو اپنی 31 ویں سالگرہ پر پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا ہے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ عثمان شنواری کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    بابر اعظم نے 26 اننگز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ویرات کوہلی نے 27 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے کیویز کو تین ٹی ٹوینٹی میچز میں‌ 2-0 سے شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے، اگر سرفراز الیون آج کے میچ میں‌ کامیابی حاصل کرتی ہے تو کینگروز کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وائٹ واش مکمل ہوجائے گا.

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، عماد اور حفیظ کی واپسی

    نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، عماد اور حفیظ کی واپسی

    لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈر عماد وسیم اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیوزی کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، محمد حفیظ اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

    تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی تھی، ٹی ٹوینٹی سیریز کا دوسرا میچ آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔