Tag: pakvs Aus

  • تاریخی اننگز: بابراعظم کے ہاتھوں کئی ریکارڈ پاش پاش

    تاریخی اننگز: بابراعظم کے ہاتھوں کئی ریکارڈ پاش پاش

    قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی ٹیسٹ کے مرد آہن بابراعظم نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں، پاکستان کو تاریخی ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 15 اوورز میں 124 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست سے بچانے میں اہم کردار ماسٹر کلاس بلے باز بابراعظم نے ادا کیا، جنہوں نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردئیے۔

    چوتھی اننگز میں ہائی اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے کا ریکارڈ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کسی بھی ملک کے خلاف چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، کپتان 191 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ابھی میچ ختم ہونے میں 15 اوورز باقی ہیں۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق مڈل آرڈ بیٹر یونس خان کو حاصل تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ 377 رنز کے ہدف کے کامیاب تعاقب میں بنائے تھے۔

    چوتھی اننگز میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کپتان

    بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، کپتان بابر اعظم سے پہلے چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے طویل بیٹنگ کا اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا، شعیب ملک نے 2006 میں سری لنکا کیخلاف 488 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

    چوتھی اننگز میں پچاس اوورز سے زائد کھیلنے والا کھلاڑی

    بابراعظم نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا، جہاں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں 400 سے زائد گیندوں کا سامنا کرنے والا واحد پاکستانی بلے باز بن گئے، اس کے ساتھ ہی وہ مائیکل ایتھرٹن، سنیل گواسکر اور ہربرٹ سٹکلف کے ہم پلہ ہوگئے۔

     

  • پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلتا؟ ڈیوڈ وارنر نے وجہ بتادی

    پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلتا؟ ڈیوڈ وارنر نے وجہ بتادی

    کراچی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ نہ کھیلنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک اس لئے نہیں کھیلا کیوں کہ اس دوران اکثر نیشنل ڈیوٹی پر ہوتا ہوں۔

    دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سب کچھ مثبت ہے، بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں اور کراؤڈ نے بھی ہمیں سپورٹ کیا، اسلام آباد میں بہت انجوائے کیا ہوٹل سے پہاڑوں کے حسین نظاروں نے دل موہ لیا۔

    ورچوئل پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر نے کراچی میں سینچری بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

    آسٹریلوی بیٹر نے بھی راولپنڈی کی پچ کو بے جان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میچ سے قبل کنڈیشن کا جائزہ لیں گے اور کراچی ٹیسٹ میں کتنے اسپنرز کھیلیں گے اس کا مجھے علم نہیں ہے؟ ہم ایسا میچ چاہتے ہیں جس میں باؤلرز کے لیے بھی مواقع ہو۔

    یہ بھی پڑھیں: کرکٹ قوانین پر تنقید کیوں کی؟ سوشل میڈیا صارفین انگلش بولر پر برس پڑے

    انہوں نے کہ اکہ امید ہے کراچی میں وکٹ ایسی ہوگی جس میں فینز کو اچھی کرکٹ ملے گی، ہم ہے کہ ہم اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلیں، لگتا ہے کہ یہاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا زیادہ مفید ہوگا۔

    آسٹریلوی بیٹر نے مزید کہا کہ 24 برس کے بعد پاکستان کا دورہ خوش آئند اور کرکٹ کی کامیابی ہے، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس دورے کو ممکن بنانے کے لیے بہت کام کیا۔

    ڈیوڈ اورنر نے کہا کہ میں اسپن بولنگ پر راج کرنے والے اپنے ہم وطن آنجہانی شین وارن جیسا بننا چاہتا تھا، وہ عظیم کھلاڑی تھے جنہوں نے دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو اپنی انگلیوں پر نچایا۔

  • ٹیسٹ سیریز: کینگروز اسپنر نیتھن لیون نے اپنے ‘ہدف’ پر نظریں جمالیں

    ٹیسٹ سیریز: کینگروز اسپنر نیتھن لیون نے اپنے ‘ہدف’ پر نظریں جمالیں

    راولپنڈی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر نیتھن لیون نے دورہ پاکستان میں اپنے اہداف بتادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس نیتھن لیون نے کہا کہ ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم پاکستان کی کنڈییشنز میں ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا۔

    نیتھن لیون نے کہا کہ ہرمیچ جیتنے کے لئے جاتے ہیں اور پاکستان سے یہ سیریز تین صفر جیت کر جانا ہمارا ہدف ہے، آف اسپنر نے کہا پاکستان میں چوبیس سال بعد آنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت وہ خوش ہیں، امید کر رہے ہیں کہ دورہ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ کانٹےدار ہوں گے۔

    لیون کا کہنا تھا کہ 2019 کے بعد غیر ملکی سر زمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا، اس لیے ہم مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کی پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس

    نیتھن لیون نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں چوبیس سال بعد آنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، پاکستان میں کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے اہم ہے، نہ صرف آسٹریلیا میں بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی کرکٹ کھیل کر ایک رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

    کینگروز آف اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔