Tag: pakvs Sl

  • اگلا ہدف کیا ہے؟ ویمنز ٹیم کی کپتان نے بتادیا

    اگلا ہدف کیا ہے؟ ویمنز ٹیم کی کپتان نے بتادیا

    کراچی: قومی ویمنز ٹیم کے کپتان بسمہ معروف نے اپنا ہدف بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سری لنکا کے ون ڈے سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹوئٹنی سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔

    بسمہ معروف نے کہا کہ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس کا ہر پوائنٹ ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے ورلڈکپ میں براہ راست شامل ہوں۔

    اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی، اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور مہمان ٹیم کی قائد چماری اتاپتو نے ٹرافی کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا۔

    یہ بھی پڑھیں:ویمنز ون ڈے سیریز: چمچاتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    دونوں ٹیموں کے درمیان ون سیریز کا آغاز کل سے کراچی میں ہوگا، دوسرا ون ڈے تین جون جبکہ پانچ جون کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی تھی، مہمان ٹیم کو تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: چمچاتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: چمچاتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    کراچی: پاک سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان بسمہ معروف اور چماری اتاپتو نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کیا، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی۔

    سیریز کا پہلا میچ کل ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ چھبیس اور تیسرا اٹھائیس مئی کو ہوگا، ون ڈے سیریز بھی ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلی جائیگی۔

    یہ بھی پڑھیں: خوش آمدید: سری لنکن ویمنز ٹیم تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی

    واضح رہے کہ سال دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے اس سے قبل وہ ایشیا کپ کیلئے کراچی آئی تھی۔

    گذشتہ روز سری لنکا کےخلاف وائٹ بال سیریز کے لیےقومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے گل فیروزہ اور لاہور سے صدف شمس کو پندرہ رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔