Tag: #PAKvsAFG

  • شاہد آفریدی کو شعیب ملک کا سیلوٹ، (ویڈیو وائرل )

    شاہد آفریدی کو شعیب ملک کا سیلوٹ، (ویڈیو وائرل )

    آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کو سیلوٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا، لالہ کی میدان میں موجود ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1454098568634044420?s=20

    افغانستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد جب شعیب ملک پویلین کی جانب آئے تو ان کا سامنا شاہد آفریدی سے ہوا، جس پر انہوں نے فوراً ہی آفریدی کو سیلوٹ کیا، جواب میں شاہد آفریدی نے بھی تالیاں بجاکر شعیب ملک کے اس طرز عمل کو سراہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب ملک کے اس اقدام کی زبردست تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا۔

    اس موقع پر اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام بھی دیا تھا، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی گراؤنڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے تھے، آج ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کررہا ہوں۔

  • آصف علی کا منفرد ریکارڈ، شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے

    آصف علی کا منفرد ریکارڈ، شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکے لگا کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں ہاری ہوئی بازی پلٹ دی اور ان کے چار چھکوں کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    آصف علی نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آصف علی نے دونوں اننگز بڑی اچھی کھیلی، مجھے یقین تھا کہ آصف علی جب بھی میچ پھنسے گا وہ نکال کر دیں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح آصف علی سے امید تھی ویسا ہی کھیل انہوں نے پیش کیا، آصف علی ہٹنگ کی وجہ سے ہی جانے جاتے ہیں۔

    علاوہ ازیں آصف علی نے یو اے ای میں 62 چھکے لگا کر شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    آصف علی نے یو اے ای میں 62 چھکے لگائے ہیں جبکہ بوم بوم آفریدی 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، کامران اکمل نے متحدہ عرب امارات میں 59 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا۔

    اسی فہرست میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک بھی شامل ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 54 ہے۔

    واضح رہے کہ آصف علی کو افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • پاکستان سے شکست پر اہم طالبان رہنما کا ردعمل

    پاکستان سے شکست پر اہم طالبان رہنما کا ردعمل

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما کا ردعمل آگیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے آصف علی کے چار چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور میگا ایونٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے شعر لکھا کہ جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔

    ’’گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
    وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘‘

    واضح رہے کہ افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف افغان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے ہارڈ ہٹر آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم 47 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آصف علی نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جارح مزاج بیٹر نے ایک اوور میں 4 چھکے لگائے۔

    محمد رضوان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شعیب ملک 19 اور حفیظ 10 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔

    افغانستان کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمان، محمد نبی اور نوین الحق ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    افغانستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا، 13 رنز کے مجموعی اسکور پر افغان اوپنرز پویلین لوٹ گئے، حضرت اللہ زازئی صفر اور محمد شہزاد 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    رحمت اللہ گرباز 10، اصغر افغان بھی 10 رنز بنا کر چلتے بنے، کریم جنت 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، نجیب اللہ زردان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان محمد نبی 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔گلبدین نائب نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ ‏کو ترجیح دی تھی۔ دونوں ٹیموں نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

    افغان کپتان محمد نبی نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف ساتھ کھیلتے آئے ہیں ہمیں ان کی مضبوطی اور ‏کمزوریوں کا علم ہے۔ گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آگے ‏بڑھیں گے جیت سے ہمشیہ اعتماد ملتا ہے اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    Image

    گروپ ٹو میں موجود پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، ‏افغانستان کے بعد پاکستان کو نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے میچز کھیلنے ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ کو ایک سو تیس رنز سے شکست دیکر افغان ٹیم دیگر ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاچکی ‏ہے۔
    قومی ٹیم کے عبوری بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ دو میچز جیت کر اعتماد ملا، افغانستان کے خلاف ‏پلان کےمطابق کھیل کر جیتیں گے۔

  • راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے محمد حفیظ کی وکٹ لے کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    راشد خان نے حفیظ کی وکٹ لے کر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں، حفیظ 10 رنز بنا کر راشد کی گیند پر گلبدین کو کیچ دے بیٹھے۔

    راشد خان نے اپنی دوسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی حاصل کی، بابر اعظم 51 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس سے قبل راشد خان کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 ویں مکمل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار تھی۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبورکیا۔

    بابر اعظم نے بطور کپتان 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کوہلی نے 32 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    قومی ٹیم کے کپتان آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی سے بھی آگے نکل گئے، فنچ نے 32 اور ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، پاکستان نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنالیے ہیں۔

    محمد رضوان 8 رنز پر مجیب الرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، فخر زمان 19 اور بابر اعظم 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • شاہد آفریدی کی پاک افغان میچ دیکھتے تصویر وائرل

    شاہد آفریدی کی پاک افغان میچ دیکھتے تصویر وائرل

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کی پاک افغان میچ دیکھتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ  فیملی کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    بوم بوم آفریدی کی گود میں ان کی چھوٹی بیٹی موجود ہیں جبکہ آگے کی سیٹوں پر آفریدی کی بڑی بیٹیاں بھی موجود ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تصویر اور پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’کبھی کھیل کر انجوائے کرتا تھا اور دیکھ کر لطف اندوز ہورہا ہوں۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’لالہ گیا ہے میچ دیکھنے اب تو پاکستان پکا میچ جیت جائے گا۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لالہ میچ کو انئجوائے کریں۔‘

    واضح رہے کہ دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، 13 اوورز میں 76 رنز پر افغانستان کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان سے میچ، افغان وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کردی

    پاکستان سے میچ، افغان وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کردی

    افغانستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے لیے اہم وارننگ جاری کردی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہیں اور ایسے میں افغان وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلامیہ جاری کردیا۔

    افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ ہے اور امید ہے کہ افغان ٹیم یہ میچ جیتے گی۔

    وزرات نے وارننگ جاری کی کہ افغان ٹیم کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی ہے تاہم خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔


    واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، 64 رنز پر افغانستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔