Tag: #PakVsAus

  • دوسرا سیمی فائنل، شاہین آج کینگروز پر جھپٹنے کو تیار

    دوسرا سیمی فائنل، شاہین آج کینگروز پر جھپٹنے کو تیار

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

    گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔

    دونوں ٹیمیں اس سے قبل چار مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987ء کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999ء کا ورلڈ کپ فائنل، 2010ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2015ء ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    Image

    محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

    گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

    سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی میڈیا منیجر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو ہلکا بخار ہے، دونوں کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک اپ کیا جائے گا۔

    دو روز آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے دو قابل اعتماد کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کیلئے نہیں آئے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: شنیرا اکرم کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: شنیرا اکرم کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 11 نومبر کو ٹکرائیں گی۔

    سوشل میڈیا صارفین اس سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور ساتھ ہی ایک صارف نے پوچھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

    ٹویٹر صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی پوچھا۔

    خاتون صارف نے لکھا کہ میں یہ جاننے میں کافی دلچسپی رکھتی ہوں کہ اس میچ میں شنیرا کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    ثمرا طارق نامی صارف نے اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ کے میزبان فخر عالم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ ہمارے لیے وسیم اکرم سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔

    تاہم شنیرا اکرم نے صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور جواب دینے کی بجائے الٹا سوال کرلیا، شنیرا نے لکھا کہ ’میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کے خیال میں میں کس ٹیم ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟

    شنیرا اکرم کے سوال پر صارفین نے دلچسپ جوابات دینا شروع کردیے، کسی نے لکھا کہ آپ وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں اس لیے لگتا تو ایسا ہی کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہوں گی، ایک صارف نے لکھا کہ شنیرا کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تو وہ ان کے ہی کے ساتھ ہوں گی۔

  • کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں، خامیوں پر قابو پائیں گے، اظہر علی

    کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں، خامیوں پر قابو پائیں گے، اظہر علی

    ایڈیلیڈ: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ہے، دوسرے میچ میں خامیوں پر قابو پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    اظہر علی نے بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر ہر فارمیٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں اب ان سے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں، بابر کا بیٹنگ آرڈر میں نمبر اس وقت تبدیل کیا گیا جب وہ پرفارم نہیں کررہے تھے۔

    اظہر علی نے کہا کہ محمد رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی ہے ان کی اننگز ہم سب کے لیے مثال ہے۔

    مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کرنے کا عزم، قومی ٹیم ایڈلیڈ پہنچ گئی

    ٹیسٹ کپتان نے نسیم شاہ سے متعلق کہا کہ نسیم شاہ نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، ان کو ابھی بہت احتیاط سے لے کر آگے بڑھنا ہوگا، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی باصلاحیت بولرز ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج مدمقابل

    پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج مدمقابل

    پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

    قومی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر عرفان کی جگہ موسیٰ یا محمد حسین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان سے نمبر ایک رینکنگ تو نہیں چھین سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تیسراٹی20، پاکستانی ٹیم کے پرتھ میں‌ ڈیرے

    آسٹریلوی ٹیم میں طویل قامت فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک اور شان ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے، ایبٹ کی گیند سے پانچ سال قبل فلپ ہیوز کی ہلاکت ہوئی تھی، ایبٹ اس کے بعد سے پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا تھا۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے، ان کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، سرفراز کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    ابوظہبی: پاکستان نے  بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ اور عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئٹی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، آسٹریلیا کے کپتان اے جے فنچ نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، 32 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فخر زمان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور وہ 105 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ 110، چوتھی اور پانچویں 130 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    قومی ٹیم کے پانچ تین مجموعی اسکور میں تین رنز کا اضافہ کر سکے، آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں حسین طلعت، فہیم اشرف، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان اور عماد وسیم تھے، نئے آنے والے بیٹسمین حسن علی 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بابر اعظم نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم میدان میں آئی تو بغیر کسی اسکور پر اوپنر اور کپتان فنچ صفر پر آؤٹ ہوئے، کینگروز کی دوسری وکٹ پانچ، تیسری اور چوتھی 16 کے مجموعی اسکور پر گری، 6 رنز اضافے کے بعد 22 پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ بھی 22 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں نئے آنے والے بیٹسمین اے سی اگر 60 رنز پر پویلین لوٹے، کینگروز کی ساتویں وکٹ 72، جبکہ آٹھویں 78 اور نویں 89 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2،حسن علی اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 89 پر آل آؤٹ ہوئی اور اس طرح پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ سیزی جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہے، آج اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دینے کی کوشش کریں گے‘۔

    عماد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اسکواڈ پاکستان

    فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، سرفراز احمد، محمد حفیظ، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    اسکواڈ آسٹریلیا

    یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے لیے آسٹریلیا کو کم از کم ایک میچ میں شکست دینا لازم ہے جبکہ کینگروز کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے سیریز تین صفر سے لازمی جیتنی ہوگی۔

    آسٹریلیا اگر پاکستان کو 2 میچز میں شکست دیتا ہے تو رینکنگ میں بھارت کی ٹیم دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 10 میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔

  • میلبرن : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت

    میلبرن : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت

    میلبرن: آسٹریلیا میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا جبکہ پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشت گردی کی مبینہ کوشش ناکام ہونے کے بعد حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت کردی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پڑھیں: ’’ محمد عامر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے فٹ قرار ‘‘

    اس ضمن میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم میچ کے بطریق احسن انداز میں انعقاد پر وکٹوریہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، پاکستان کے میچ سمیت دیگر مقابلوں کا پرامن انعقاد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سیکیورٹی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، یاد رہے پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے‘‘۔


    مزید پڑھیں: ’’ برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیانےپاکستان کو39رنز سےشکست دےدی ‘‘


    قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز معمول کے مطابق پریکٹس کی اور بعد میں مقامی بچوں کے ساتھ فیملی ڈے میں شریک ہوئے، کرسمس کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مداحوں کو آٹو گراف بھی دیے۔

    وکٹوریہ پولیس کے کمشنر نے کہا کہ ’’کرسمس اور باکسنگ ڈے کے موقع پر سیکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں گے، ہم نے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے‘‘۔


    یہ بھی پڑھیں: ’’ آئی سی سی رینکنگ: اسد شفیق کو برسبین ٹیسٹ کی اننگز کا صلہ مل گیا ‘‘


    خیال رہے مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے تاہم پاکستان کے عالمی ٹیموں سے ساتھ مقابلے دبئی میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

  • کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے پکنک کا تحفہ

    کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے پکنک کا تحفہ

    کینز: آسٹریلیا کے دورے پر گئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑے مقابلے سے قبل تروتازہ رہنے کے لیے  پریکٹس کے بجائے سیر و تفریح کی، میزبان ٹیم کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پکنک کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا  میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج پریکٹس کرنے کے بجائے خوب سیر وتفریح کی، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عالمی چیمیئن سے مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تروتازہ کیا اور خوب تفریح کی۔

    1

    آسٹریلیا کے شہر کینز میں موجود ٹیم کا آج پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا تو آسٹریلوی بورڈ نے میزبانی کا ا حق اداکردیا۔ کھلاڑیوں کو کروس کے زریعے تاریخ مقام بیریر ریف کا دورہ کرایا۔

    2

    گریٹ بیریر ریف کاشمار دنیا کے عجوبے میں ہوتا ہے۔۔ یہاں کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ کھلاڑی بھی تاریخی مقام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تصاویر بنوائیں اور یاد گار لمحے کو پرجوش بنایا۔

    4

    خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ 15 دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا تاہم سیریز کا آخری میچ سڈنی میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔