Tag: PakVsEng

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی کون ہوگا؟ فہرست جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی کون ہوگا؟ فہرست جاری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان بھی شامل ہیں۔

    پاک انگلینڈ فائنل سے قبل آئی سی سی نے 9 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فہرست میں انگلینڈ کے تین، بھارت کے دو، سری لنکا اور زمبابوے کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔

     اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کی تقرریوں کا اعلان کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/here-are-the-match-officials-for-the-t20-world-cup-final/

    امپائرز ماریس ایراسمس اور کمار دھرم سینا 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میں فیلڈ امپائرز کے فرائض سنبھالیں گے۔

    کرس گیفانی ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ پال ریفل فورتھ امپائر ہیں۔ میچ ریفری رنجن مدوگالے فائنل کی نگرانی کریں گے۔

  • ’بابر کو دو بار کھیلتے دیکھا، فوراً کپتان بنانے کا فیصلہ کیا‘

    ’بابر کو دو بار کھیلتے دیکھا، فوراً کپتان بنانے کا فیصلہ کیا‘

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو دو بار کھیلتے دیکھا اور فوری کپتان بنانے کا فیصلہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے 1992 کی تاریخ خود کو دہرا رہی ہے ہم نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں ہرایا اور پھر انگلینڈ کو فائنل میں ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ چیئرمین کو ہدایت کی کہ بابر اعظم کو فوری کپتان بنائیں۔

    عمران خان نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی بہترین تکنیک جیسا کھلاڑی آج تک نہیں دیکھا۔ٹیم کو ورلڈ کلاس کپتان کی ضرورت تھی۔‘

    92 کے وننگ کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم اچھی ہے، امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف ناصرف موجودہ و سابق کرکٹرز بلکہ دیگر ٹیموں کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد باہر ہوگئی، ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی نصف سنچریاں بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

    انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کو شاندار 85 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،

  • پاک انگلینڈ فائنل معرکہ، شنیرا اکرم نے کیا کہا؟

    پاک انگلینڈ فائنل معرکہ، شنیرا اکرم نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم کے بھارت کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

     سیمی فائنل میں بھارت کی انگلش ٹیم کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست پر سوشل میڈیا صارفین ٹیم پر تنقید کررہے ہیں اور دلچسپ میمز بنا کر بھی شیئر کی جارہی ہے۔

    شائقین کرکٹ پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ سے قبل ٹوئٹس کررہے ہیں اور پاکستان کو فیوریٹ قرار دے رہے ہیں۔

    ایسے میں قومی ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان اور انگلش ٹیموں کے فائنل سے قبل پیغام شیئر کیا۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’پاکستان اور انگلینڈ دوبارہ۔‘

    واضح رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں وسیم اکرم نےاہم کردار ادا کیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

     

     

  • پاک انگلینڈ فائنل سے قبل پُرجوش مداحوں کے لیے بُری خبر

    پاک انگلینڈ فائنل سے قبل پُرجوش مداحوں کے لیے بُری خبر

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ سے قبل آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے پرجوش مداحوں کو بُری خبر سنادی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو 95 فیصد بارش کا امکان ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا ہے لیکن پیر کے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

     گزشتہ دنوں بنائے گئے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کے لیے قانون کے مطابق میچ دس اوورز کا ہونا لازمی ہے اگر اتوار کو میچ نہ ہوا تو پھر پیر کو مکمل کیا جائے گا۔

    فائنل میچ کے دن بارش کا سلسلہ نہ تھما تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے تین میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان اور انگلینڈ آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

    پاکستان اور انگلینڈ آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

    ناٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست سے سبق سیکھتے ہوئے آج ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

    ون ڈے سیریز میں شامل امام الحق، عبداللہ شفیق، آغا سلمان،شکیل سعود کی جگہ ارشد اقبال،محمد حفیظ، عماد وسیم، شرجیل خان اور اعظم خان لیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پہلی ترجیح بولنگ ہے، بیٹنگ پلس پوائنٹ ہے

    ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کرونا کیسز والے پلیئرز کی آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد کپتان این مورگن سمیت سینئرز کا کم بیک ہوا ہے۔

    مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں بھی انگلش ٹیم کا پلہ بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا اٹھارہ بار آمنا سامنا ہوا جس میں قومی ٹیم صرف پانچ میں کامیاب ہوسکی جبکہ 11میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دو میچ بے نتیجہ رہے۔

    پاکستان ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی طرح اس سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

  • دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    لندن: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سعود شکیل اور حسن علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سعود شکیل نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 56 رنز بنائے۔

    حسن علی نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

    اوپنر امام الحق دوسرے ون ڈے بھی ناکام رہے اور صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 10 رنز بنا سکے، کپتان بابر اعظم 19 رنز پر ثاقب محمود کا نشانہ بنے۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے، صہیب مقصود نے 19 رنز بنائے، شاداب 21 رنز بنا کر گریگوری کا نشانہ بنے۔

    انگلینڈ کی جانب سے لیوس گریگوری نے تین وکٹیں حاصل کیں، ثاقب محمود اور کریک اورٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا، واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

    انگلینڈ کی جانب سے فال سالٹ نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جیمز ونز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان بین اسٹوکس کو 22 رنز پر حسن علی نے پویلین روانہ کیا۔

    جان سمپسن 17 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کریگ اورٹن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

    لیوس گریگوری 40 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، بریڈن کیرس 31 رنز بناسکے۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث سہیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاکستان ٹیم نے دوسرے ون ڈے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی، انگلینڈ نے بھی دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان برابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنڈ کا فائدہ اٹھا کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، جب کہ انگلش کپتان اسٹوکس نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کرتے۔Image

    فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم ،امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بہ آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے انگلینڈ نے 22 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کر سکا تھا، جب کہ انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے 5 ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

    cricketnew1

    پاکستانی بلے بازوں نے 303 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو صرف 77 رنز پر ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے جن میں کپتان اظہر علی 33، بابر اعظم 31 اور شرجیل خان نے 10 رنز بنائے تھے تاہم وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

    cricketnew2

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 90 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 77 رنز اسکور کیے تاہم محمد رضوان 34 اور عماد وسیم 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    پڑھیں: پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

    انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور ڈاوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واکس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور پاکستان نے 303 رنز کا 10 بالز پہلے حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

    قبل ازیں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلش ٹیم میں جیس روئے 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد کو بہترین کارکردگی کے باعث مین آف میچ قرار دیا گیا ۔

  • انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ناٹنگھم : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پانچ روزہ ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم اس میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

    اظہر علی نے مزید کہا کہ دو میچوں میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ہم بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

    پڑھیں:  انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔