Tag: pakvsind

  • پاک بھارت میچ، سابق فاسٹ بولر نے امپائر کو مین آف دی میچ قرار دیدیا

    پاک بھارت میچ، سابق فاسٹ بولر نے امپائر کو مین آف دی میچ قرار دیدیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، بھارتی ٹیم ہدف آخری گیند پر حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    میچ میں نواز کی فل ٹاس کو امپائر کی جانب سے نو بال قرار دیا جانے کا فیصلہ متنازع بن گیا۔

    سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی اس نوبال پر آواز اٹھائی گئی اور کہا گیا کہ یہ نوبال نہیں تھی جبکہ فری ہٹ پر جب کوہلی بولڈ ہوئے تو بھارت نے تین رنز بنائے اسے بھی شائقین کی جانب سے ڈیڈ بال کہا گیا۔

    سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی امپائر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی شبہ نہیں ہے کہ ویرات کوہلی نے آج عمدہ بیٹنگ کی لیکن میرے مین آف دی میچ لیگ امپائر مین آف دی میچ ہیں۔‘

    آصف نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھی جاب کی باس۔‘

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

  • ہائی وولٹیج ٹاکرا، سوشل میڈیا صارفین نے کن کھلاڑیوں کو بیلسٹک میزائل قرار دے دیا؟

    ہائی وولٹیج ٹاکرا، سوشل میڈیا صارفین نے کن کھلاڑیوں کو بیلسٹک میزائل قرار دے دیا؟

    دبئی: ایشیا کپ 2022 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین پر بھی پاک بھارت ٹاکرے کا بخار چڑھ گیا ہے، شائقین کو میچ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    ایک صارف نے لکھا ہمارے رضوان، بابر، نسیم اور حارث انڈیا پر بیلسٹک میزائل کی طرح جا لگیں اور پاکستان جیت جائے۔

    کسی نے لکھا بھارتی پھر ’اوور کانفیڈنٹ‘ ہیں، یعنی پاکستان جیتے گا۔

    بڑے میچ کے لیے اے آر وائی پر بھی بڑی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا ہے، تنویر احمد، اور توصیف احمد ماہرانہ تجزیے کریں گے، جب کہ شعیب جٹ، نجیب الحسنین اور دبئی سے شاہد ہاشمی بھی پل پل کی خبر سے آگاہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دبئی کے اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ٹکرائیں گی، جس کے لیے شائقین بھی نہایت پُر جوش ہیں۔

    پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    کپتان بابر اعظم کہتے ہیں بڑی بڑی باتیں کرنا ضروری نہیں، پرفارمنس میدان میں دکھائیں گے، سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کرمیدان میں اترے گی۔

    کپتان بابر اعظم نے قوم سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

  • پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 میں آج پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے، پاکستان ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

    بابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

    ایشیا کپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز

    ٹیم منیجر منصور رانا نے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

    پی سی بی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہو چکا ہے، پہلے میں افغانستان نے سری لنکا کی ٹیم کا بہادری سے سامنا کیا، اور بولنگ اور بلے بازی میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہ آسانی میچ جیت لیا۔ افغان ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

  • پاک بھارت میچ کے دوران مداح نے کان پکڑنے کی وجہ بتادی

    پاک بھارت میچ کے دوران مداح نے کان پکڑنے کی وجہ بتادی

    دبئی: پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے مداح نے کان پکڑنے کی وجہ بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ میں دوران پاکستانی مداح اسٹینڈ میں کھڑے کان پکڑے نظر آئے، ان کی تصویر کیمرے میں محفوظ ہوگئی اور بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی مداح نے سوشل میڈیا پر اپنے کان پکڑنے کی وجہ بیان کردی۔

    جواد غلام رسول نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میری اس کان پکڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ ایسا کیا واقعہ تھا کہ میں نے کان پکڑلیے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی اننگز جاری تھی محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کررہے تھے، اسی دوران میں نے رضوان کی بیٹنگ دیکھتے ہوئے کہا کہ دیکھو تو صحیح یہ لڑکا کون ہے یہ ویرات کوہلی تونہیں کھیل رہا؟

    اسی دوران پیچھے موجود بھارتی ٹیم کے مداح نے جواب دیا کہ ’رضوان ویرات کوہلی کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہے۔‘ اس کے یہ کہنے پر میں نے کان پکڑلیے۔

    پاکستانی مداح نے کہا کہ گراؤنڈ میں رضوان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی جب اسے موقع ملا تو اس نے اللہ کو یاد کیا اور نماز ادا کی اور اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہے۔

    جواد غلام نے بتایا کہ یہ وجہ تھی جو میں نے بھارتی مداح کی بات پر کان پکڑ لیے تھے۔

  • ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں‌ پہنچ گئیں

    ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں‌ پہنچ گئیں

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ دبئی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

     پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اہم مقابلے کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ شروع کر دیا ہے۔

    پا کستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

    بابر اعظم کی پریس کانفرنس

    متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے،میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ہماری بولنگ ٹی ٹوینٹی میں ہمیشہ بہت اچھی رہی، جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی ہے۔

    ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے زبردست ٹاکرے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اپنا ’اے گیم‘ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

    انھوں نے کہا میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔

    ابوظبی میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کو پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ فراہم کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا، چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ٹکٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

     

  • پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل وولٹیج ہائی ہوگیا، راولپنڈی ایکسپریس نے بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو ماضی یاد دلادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے ‘پاک بھارت ٹاکرا’ پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ چوبیس تاریخ کو 20، بیس اوورز گرنے ہیں، آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ کس کے ساتھ میچ ہوا ہے؟

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہت تگڑی ہے اور بہترین فارم میں ہے، آپ لوگ ہماری بولنگ اور مڈل آرڈر کو کم درجہ بندی پر رکھ رہے ہیں،اگر ہمارا اوپنر فخر زمان چل گیا تو وہ آپ کے پلے پڑجائے گا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لئے بیس اوورز کھیلنے ہونگے پاکستان کوئی واک اوور نہیں ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں تک پیسہ لگا کر پہنچے ہیں جبکہ پاکستان اپنی محنت سے یہاں تک پہنچا ہے، مجھے امید ہے کہ میچ تگڑا ہوگا مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وکٹ اچھی بنائی جائے۔

    پروگرام میں موجود سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پر ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب کہتا ہے کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔

    ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دو سو رنز بنانے کے لئے پاکستان کو خواب سے جاگنا ہوگا، شعیب اختر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گیں تو سپنے پورے ہونگے ناں!

     

  • تاریخ برقرار: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہار کی روایت نہ توڑ سکا

    تاریخ برقرار: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہار کی روایت نہ توڑ سکا

    کراچی: پاکستانی شائینوں نے ایک بار پھر ورلڈکپ میں بھارت سے ہار جانے کی بھیانک روایت کو برقرار رکھا۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تاریخ نہ بدل سکی، بم پھوڑنے کے ارمان ایک بار پھر ارمان ہی رہ گئے،انیس سو بانوے سے چلنے والی روایت آج بھی بھیانک خواب بن کر برقرار رہی ۔

    بھارتی سورماوں کا پلڑا اب پانچ نہیں چھ صفر پر جا پہنچا ہے، انیس سو چھیانوے میں بھارت نے پاکستان کو اُنتالیس رنز سے ہرایا، پھر ننانوے میں بھی سینتالیس رنز سے پاکستان بازی ہار گیا ۔

    قومی ٹیم نے تلخ حقیقت کو خوشیوں بدلنے کے لئے دو ہزار تین کے ورلڈکپ میں کوشش کی، تاہم بھارت نے یہ جیت بھی چھ وکٹوں سے چھین لی۔

    دو ہزار گیار ہ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں سامنا ہوا بھارت سے لیکن ناکامی نے یہاں بھی پاکستانی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا اور یہ میچ بھی انتیس رنز سے بھارت کے نام رہا ۔

    ایک بار پھر موقع آیا تھا کہ تاریخ کو بدل دیا جائے، لیکن پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ نے پہلے باولروں کی محنت پر پانی پھیرا اور پھر بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی ۔

  • ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: بھارت نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی ، سہیل خان کی پانچ وکٹیں بھی کسی کام
    نہ آسکیں۔

    ورلڈ کپ 2015 کا پہلا میچ آج آسڑیلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پرپاکستانی ٹیم کو 300 رنزکا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 126 بالزپر107 رنزبنائے جبکہ
    شیکھر دھون 73 رنز بنا کردوسرے نمبر پررہے۔

    پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، عمر اکمل صفر اور شاہد آفریدی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان مصباح الحق نے 76رنزبنا کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے یہ رنز بھی ملک کے کسی کام نہیں آسکے

    پاکستان آج تک کسی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے میں ناکام رہا ہے۔