Tag: #PAKvSL

  • گال ٹیسٹ دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

    گال ٹیسٹ دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

    گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی 191 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں۔

    یاسر شاہ 13 اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، امام الحق نے کچھ مزاحمت کی اور 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان بابر اعظم کو 16 رنز پر جے سوریا نے بولڈ کیا جبکہ محمد رضوان پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فواد نے بھی 24 رنز اننگز کھیلی۔

    آغا سلمان نے 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پرابھات جے سوریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مزید 63 رنز کا اضافہ کرسکی اور 378 رنز پویلین لوٹ گئی۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نروشن ڈکویلا51، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجلو میتھیوز 42،کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40،رمیش مینڈس 35 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ لی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘اگر سلیکٹرز کو میرا چہرہ پسند نہیں تو بتادیں

    دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

    سری لنکا نے بھی دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ، آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

    عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

    کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عابد علی ابتدائی 2 ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

    عابد علی نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 21 چوکے شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق عابد علی مجموعی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے نویں کرکٹر بن گئے ہیں، علاوہ ازیں شان مسعود اور عابد علی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    اوپنر بلے باز نے 137 گیندوں پر سنچری مکمل کی تو ڈریسنگ روم سے ہیڈ کوچ مصباح، بولنگ کوچ وقار یونس اور ساتھی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر مبارک باد پیش کی۔

    عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 رنز کی لیڈ ہوگئی تھی ہم پر پریشر تھا، کوشش کرتا ہوں پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے اعتماد ملا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر مزید کام کررہا ہوں، حریف ٹیمیں بیٹسمینوں کے خلاف پوری تیاری سے آتی ہیں، 174 رنز پر آؤٹ ہوا جس کا افسوس ہے۔

    عابد علی نے کہا کہ شان مسعود اور میں فرسٹ کلاس سیزن ساتھ کھیلتے رہے ہیں، کوئی بھی فارمیٹ ہو میرا کام پرفارم کرنا ہے، پی ایس ایل میں نام نہیں ہے تاہم اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ، سری لنکا 271 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

    کراچی ٹیسٹ، سری لنکا 271 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم 271 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے، شان مسعود 21 اور عابد علی 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 23 رنز درکار ہیں اور اس کی دس وکٹیں باقی ہیں۔

    اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 64 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تو 78 رنز کے مجموعی اسکور پر لیستھ 13 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، پاکستان 191 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

    دنیش چندی مل نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں حارث سہیل نے آؤٹ کیا، ڈی سلوا 32 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، ڈک ویلا کو 21 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا۔

    دلروان پریرا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، کمارا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس نے چار اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    سری لنکا کے فاسٹ بولر کمارا اور لیستھ نے چار، چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی خراب روشنی اور بارش کی نذر

    راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی خراب روشنی اور بارش کی نذر

    راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی خراب روشنی اور بارش کی نذر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا پہلا سیشن خراب آؤٹ فیلڈ کی نذر ہوا، دوسرے سیشن میں امپائر نے کم روشنی کے باعث میچ روک دیا اور پھر کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

    سری لنکا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنالیے ہیں، دھنن جیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    تیسرے دن صرف 5.2 اوورز کا کھل ہی ممکن ہوسکا، خراب موسم کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز خراب موسم کی نذر

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا، میچ جلد ختم ہوا تو سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 263 رنز بنائے تھے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھی بھی کم روشنی اور خراب موسم کی باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا، پہلے دن سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں، عثمان شنواری اور محمد عباس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز خراب موسم کی نذر

    راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز خراب موسم کی نذر

    راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز خراب موسم کے باعث صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

    سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بارش کی مداخلت کے باعث تین گھنٹے میچ نہ ہوسکا، بارش کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں شاہین آفریدی نے نیروشن ڈک ویلاکو 33 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

    میچ جلد ختم ہوا تو سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنالیے تھے، ڈی سلوا 72 اور پریرا 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں، عثمان شنواری اور محمد عباس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے روز بھی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

  • سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

    سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

    کولمبو: سری لنکن فاسٹ بولر سورنگا لکمل نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے انہیں منتخب نہ کیا جائے۔

    سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آنا ہے، سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سورنگا لکمل 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی متاثرہ ٹیم کا حصہ تھے۔

    سری لنکن میڈیا کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیا جاچکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیا گیا، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈز کا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر تھی، جہاں سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

    خیال رہے کہ دورہ سری لنکا سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے مزید دروازے کھلے، عالمی سطح اس سیریز کو پذیرائی ملی جبکہ دنیا کو یہ واضح پیغام گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں کھیلوں سے متعلق بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔

  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    لاہور: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے، سری لنکن بورڈ سے سیریز کے لیے مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی امیدیں بڑھنے لگیں، سری لنکن حکام نے ٹیسٹ سیریز کے لیے پیش رفت کی خبروں کی تصدیق کردی۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ پاکستان کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جاسکتا ہے۔

    ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سینئر کھلاڑی بھی دورے کا حصہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ٹی 20 سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 11 دسمبر سے 23 دسمبر تک شیڈول ہے، پہلا میچ راولپنڈی اور دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

    پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام، سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا

    پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام، سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا

    لاہور: سری لنکا کی ٹٰم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں گراؤنڈ کا رخ کیا۔

    سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں گونا تھیلاکا کی 57 اور فرنینڈو کی 33 رنز کی بدولت 165 رنز اسکور کیے، پاکستانی باؤلر محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کی وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کم عمر باؤلر بن گئے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، 13 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم اتنے ہی رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طویل عرصے بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے عمر اکمل بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین روانہ ہوگئے، بعد ازاں 22 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز احمد اور افتخار نے محتاط انداز سے بیٹنگ کی مگر ایک رن لینے کے چکر میں پاکستان کی چوتھی وکٹ 68 کے اسکور پر گری، بعد ازاں 76 پر کپتان بھی پویلین روانہ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم 7 رنز بنا سکے جبکہ آصف علی 6، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے،

    قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سرفراز احمد 24 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پاکستانی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 17.4 اوور میں 101 رن پر آل آؤٹ ہوئی یوں سری لنکا کو 64 رنز سے فتح ملی۔، سری لنکن باؤلر نوان پرادیپ نے 3اور ڈی سلوا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، بچ اچھی ہے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کریں گے، آج دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔

    سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، اس وکٹ پر 170 اچھا ہدف ہوگا مگر ہماری ٹیم اس سے زیادہ کرنے کی کوشش کرے گی‘‘۔

    اسکواڈ

    یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم 2009 کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی تھی جس کی ٹرافی قومی ٹیم نے اپنے نام کی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین پانچ، 7 اور 9 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔