Tag: #PakVsNZ

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

    پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اوکلینڈ میں پریکٹس کی۔

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سیشن کے  دوران کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی گزشتہ روز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔

    آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونئیر شامل ہیں۔

    پاکستان اسکواڈ:

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ اسکواڈ:

    ہوم سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔

  • ’گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ کردیا‘

    کراچی: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ کردیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، کیوی ٹیم نے پاکستان کو 47 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے, گلین فلپس کو میچ اور ڈیوڈ کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان کی جانب دیا گیا 282 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔ گلین فلپس نے 37 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے چار چھکے اور چار چوکے لگائے۔

    کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیون کانوے نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ کے بعد فخر زمان نے کہا کہ ’اندازہ تھا کہ وکٹ پر بیٹنگ مشکل ہوگی جب گلین فلپس بیٹنگ کے لیے آئے تو انہوں نے اس مشکل وکٹ پر شاندار بیٹنگ کی، نیوزی لینڈ کی جیت کا کریڈٹ گلین فلپس کو ہی جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم میچ جیتے لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ماضی میں بھی انہی کھلاڑیوں نے میچز جتوائے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023 سے متعلق سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ’ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، ہم ون ڈے کرکٹ بھی اچھی کھیل رہے ہیں آج کا میچ بھی کلوز جاکر ہارے۔

    انجری سے متعلق اوپنر بیٹر نے کہا کہ میں فیلڈ میں جانا چاہ رہا تھا لیکن فزیو نے منع کردیا، فٹنس بہتر ہے پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرکے ہی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

  • ’سرفراز دھوکا نہیں دیتا اب دھوکا کھائے گا بھی نہیں‘ فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ’سرفراز احمد دھوکا نہیں دیتا اور اب وہ دھوکا کھائے گا بھی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے ’سرفراز احمد دھوکا نہیں دیتا، سرفراز کی بحالی سے کرکٹ اور عزت نفس کی بحالی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف 2022 میں ٹیسٹ میچز کھیلے ہار گئے اور 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچ برابر کردیے۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ اس ڈرا کے ساتھ کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کا مظاہرہ بھی ہے اور کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کیسے ہوئی سرفراز کی بحالی ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی، قومی بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے جب پہلی گیند کھیل رہا تھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ دوبارہ ڈیبیو کررہا ہوں۔


    عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی سمیت موجودہ و سابق کرکٹرز نے بھی سرفراز کی شاندار اننگز کی تعریف کی تھی جبکہ شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کراچی میں کھیلی جارہی ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جگہ دوسرے میچ میں کیویز نے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا، تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

  • ’ٹیم کا اتحاد بکھرتا نظر آرہا ہے‘

    لاہور: سابق کپتان انضمام الحق اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی شکست پر برس پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں گرین شرٹس کی شکست پر کہا کہ ٹیم کا اتحاد بکھرتا نظر آرہا ہے لگتا ہے کہ کھلاڑی صرف ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں۔

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ وکٹ پر ہدف حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیفٹ ہینڈر بیٹر شان مسعود کے باہر ہونے سے اوپنرز پر اضافی دباؤ آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 79 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • ویڈیو: علیم ڈار گیند لگنے پر غصے میں آگئے؟

    پاک نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر موجود فیلڈر نے تھرو کی تو گیند سیدھی علیم ڈار کے پاؤں پر جالگی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 79 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وسیم جونیئر نے تھرو کیا تو گیند سیدھی علیم ڈار کے جالگی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار نے گیند سے بچنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ، امپائر کے گیند لگنے پر بیک اپ میں موجود بابر اعظم نے بھی سر پکڑ لیا۔

    علیم ڈار نے گیند لگنے پر بولرز کا سوئٹر زمین پر رکھ دیا جس سے بظاہر لگا کہ وہ غصے میں آگئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی نے بعدازاں علیم ڈار کے پاس جاکر ان کے پاؤں کو دیکھا اور فزیو کی طرح ان کے پیر کی مالش بھی کی ، ویڈیو میں کمنٹیٹر کو مسکراتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

  • بابر اعظم نے کیویز کے خلاف شکست پر کیا کہا؟

    کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 261 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تین میچ کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، فیصلہ کن میچ 13 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    ڈیون کونوے کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 114 گیندوں پر 79 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 28 رنز بناسکے۔

    امام الحق، فخر زمان، محمد نواز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریسیول اور فلپس نے ایک، ایک شکار کیا۔

    دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میرا اور رضوان کا پلان یہی تھا کہ وکٹ نہیں دینی اور چالیس اوورز کے بعد دیکھنا تھا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں لیکن ہم پلان کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جیت کا کریڈٹ اسپنرز کو جاتا ہے ہمارے بولرز نے اچھا کم بیک کیا تھا۔

     

  • نسیم شاہ نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے نوجوان اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ نے ون ڈے کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے آسٹریلوی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ  ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے دوسرے ون ڈے میچ میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    انہوں نے پانچ ایک روزہ میچز میں 18 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلوی فاسٹ بولر ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ون ڈے میچ میں کراچی میں جاری ہے، کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوڈ کونوے نے شاندار سنچری اسکور کی، کپتان کین ولیمسن نے بھی 83 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین جبکہ اسامہ میر اور حارث نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنالیے ہیں، فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے ساؤتھی کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ امام الحق 6 رنز بنا کر فرگیوسن کا نشانہ بنے۔

  • ’میرے مشاغل میں کین ولیمسن کی بیٹنگ دیکھنا شامل ہے‘

    کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے نوجوان بیٹر محمد حریرا نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے، مہمان ٹیم نے 43 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے ہیں۔

    کیویز کی جانب سے اوپنر ڈیون کونوے نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن بھی 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوان بیٹر محمد حریرا نے کین ولیمسن کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میرے مشاغل میں کین ولیمسن کی بیٹنگ دیکھنا شامل ہے۔

    چند روز قبل بھی محمد حریرا نے کین ولیمسن کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔

    محمد حریرا نے لکھا تھا کہ ’کاش مجھے بھی کین ولیمسن سے بات کرنے کا موقع ملتا، بلے بازی کے فن کے بارے میں ان سے بات کرنا پسند کروں گا وہ ہمیشہ سے ہی میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد حریرا نے ڈومیسٹک سیزن میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

  • ’آج کس کھلاڑی کا دن تھا‘ شاہد آفریدی نے بتادیا

    قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نسیم شاہ کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 کٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، نسیم شاہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 11 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کھیل کے تمام شعبوں میں بے بس کیا ہے، بابر، نسیم شاہ، اسامہ، حارث اور رضوان کے لیے اچھا دن تھا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا امید ہے کہ دوسرے ون ڈے میں بھی ایسا ہی میچ دیکھنے کو ملے گا۔

  • پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ولیمسن، بولرز نے کیویز کو محدود کیا، بابر اعظم

    کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نسیم شاہ کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 کٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’بولرز نے نئی گیند سے اچھی بولنگ کرکے کیویز کو محدود کیا ہماری کوشش یہی تھی کہ لمبی شراکت بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جس کھلاڑی کو موقع مل رہا ہے وہ پرفارم کررہا ہے۔

    دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ہترین کرکٹ کھیلی، بڑی شراکت نہ بنانے کی وجہ سے اسکور نہیں کرپائے۔

    ولیمسن نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہم آج کے میچ سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے لگاتار 9 ایک روزہ میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور کیوی ٹیم کو کلین سویپ کرکے پاکستان رینکنگ میں ٹاپ پر آسکتا ہے۔