Tag: #PakVsNZ

  • ’لگتا ہے سرفراز کا کیریئر ختم ہوگیا‘ رمیز راجہ تنقید کا نشانہ بن گئے

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے میچ بچانے والے سرفراز احمد کی تعریف سرحد پار سے بھی ہورہی ہے، قومی کرکٹرز سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کی کارکردگی کو سراہا رہے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کے بھی دل جیت لیے۔

    تاہم گزشتہ کچھ عرصہ قبل سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی صورت میں ایک نیا وکٹ کیپر موجود ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’لگتا ہے کہ اب سرفراز احمد کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین رمیز راجا کے اس بیان کو لے کر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں ان کے بیان پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے سرفراز کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور بتاؤ رمیز راجا یوٹیوب چینل کیسا چل رہا ہے۔‘

    راؤ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک دفعہ کسی نے کہا کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہوگیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنا پلان دکھا دیا۔‘

    کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ٹیم شکست سے بچ بھی گئی اور سرفراز نے ناقدین کو اپنے بلے سے جواب بھی دے دیا ہے۔

  • ’رضوان کپتان بننے آئے میچ ریفری نے روک دیا‘

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے ہیں۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب کپتان بابر اعظم کے بیمار ہونے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی قیادت کی تو محمد رضوان کپتان بن گئے۔

    ویڈیو میں محمد رضوان کو واضح طور پر کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک جگہ پر ریویو کے لیے سرفراز مشورہ کررہے ہیں تو محمد رضوان پہلے ہی ریویو کا اشارہ کرنے لگ جاتے ہیں لیکن سرفراز نے ریویو لیا جو کامیاب بھی ثابت ہوا۔

    آئی سی سی قوانین سے انتظامیہ بھی لاعلم رہی یہی نہیں کپتان بابر اعظم بھی کھانے کے وقفے کے بعد صحت یاب ہوکر میدان میں آگئے تھے۔

    بعدازاں محمد رضوان کو میچ ریفری کی جانب سے کپتانی سے روک دیا گیا پھر قائمقام کپتان سرفراز احمد نے ہی ٹیم کی کمان سنبھالی، سرفراز نے پہلی اننگز میں 86 رنز بنائے تاہم انہوں نے سنچری میکر کین ولیم سن کا اسٹمپ چھوڑ دیا جبکہ امام الحق سے بھی ایک کیچ ڈراپ ہوا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین ہیں کہ متبادل کھلاڑی ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا، پلیئنگ الیون میں منتخب کھلاڑی یا پھر نائب کپتان ہی کپتان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دے سکتا ہے۔۔

  • سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر اہلیہ نے کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے انہوں نے اہم موقع پر 86 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    کراچی میں کھیلے جارہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کردیا۔

    بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام سے قبل سرفراز 86 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد نے اپنی دلکش اننگز میں 9 چوکے بھی لگائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنا لیے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد کو چار سال بعد 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر جہاں کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے وہیں ان کی اہلیہ نے بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمدللہ‘ لکھا۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے خوش خبری

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے خوش خبری

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ طلبہ مفت دیکھ سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نیشنل اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ دیکھ سکیں گے، طلبہ کے ٹکٹ اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات محکمہ تعلیم سنبھالے گی۔

    محکمہ تعلیم کی چیف ایڈوائزر کریکولم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اپنے ضلع کے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیں۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ جو طالب علم میچ دیکھنا چاہتا ہے وہ اپنے ہیڈ ماسٹر کو نام لکھوائے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میچ دیکھنے والے طلبہ کی تفصیلات بھیجیں گے،

    خط میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے طلبہ و طالبات کو اسکول یونیفارم میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی، مہمان ٹیم کی آمد پر ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان 14،12،10 جنوری کو ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

    ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، جب کہ ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کر کے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

  • سرفراز احمد کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مداحوں کا ہجوم گھر کے باہر اُمڈ آیا

    سرفراز احمد کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مداحوں کا ہجوم گھر کے باہر اُمڈ آیا

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اظہر علی، محمد رضوان، حسن علی سمیت دیگر کرکٹرز ان کے گھر پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ نے اُن کی دعوت پر شرکت کی۔

    عشائیے میں اظہر علی نے فیملی کے ساتھ شرکت کی جبکہ محمد رضوان، حسن علی، فہیم اشرف، فاسٹ بولر وسیم جونیئر اور دگیر کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    سرفراز احمد کے گھر کھلاڑیوں کی آمد کی خبر کا سن کر مداحوں کا ہجوم پسندیدہ اسٹارز سے ملنے کے لیے ان کے گھر کے باہر امڈ آیا اور مداحوں نے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سیلیفاں بنوائیں۔

    واضح  رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں کلین سویپ کیا تھا، بابر اعظم الیون تینوں ٹیسٹ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔

    یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے کہ جس میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں جبکہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

  • ’دنیا میں اب کوئی ایسا نہیں جو پاکستان ٹیم کا سامنا کرنا چاہے‘

    ’دنیا میں اب کوئی ایسا نہیں جو پاکستان ٹیم کا سامنا کرنا چاہے‘

    قومی ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی اوپنر بیٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ دنیا میں اب کوئی ایسا نہیں جو پاکستان ٹیم کا سامنا کرنا چاہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کل کیویز کے مدمقابل آئیں گے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، شاہین آفریدی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    میتھیو ہیڈن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی جو دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    انہوں نے کیوی ٹیم سے متعلق کہا کہ نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے انہوں نے اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو شکست دی، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے اس کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 صرف پاور کا کھیل نہیں اس میں جدت بھی کرنی پڑتی ہے، آسٹریلیا کے پاس پاور ہے لیکن وہ نئی بال سے ناکام ہوئے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے

    حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے

    کرائسٹ چرچ: پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی محمد حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین، اور نسیم شاہ کی وائرل انفیکشن کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے باعث دونوں کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

    ادھر انجری کے شکار عثمان قادر 16 اکتوبر تک ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ریسٹ کریں گے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران عثمان قادر کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اچھی خبر ہے، وہ مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور ورلڈ کپ میں شامل ہوں گے، پی سی بی چیئرمین نے گزشتہ روز ان کے متعلق کہا کہ شاہین آفریدی 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    کیا شاہین ورلڈکپ کھیلنے کو تیار ہیں؟ رمیز راجا کا اہم بیان

    رمیز راجا نے کہا کہ گھٹنے کی انجری تکنیکی ہے اور حساس ہے لہٰذا ہماری رائے تھی کہ جب تک شاہین آفریدی 110 فی صد تک فٹ نہیں ہوتے ہم انھیں خطرے میں نہیں ڈالیں گے، جب میں نے ان سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی 110 فی صد پر ہیں۔

  • نیوزی لینڈ سے فتح، چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو اہم پیغام

    نیوزی لینڈ سے فتح، چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو اہم پیغام

    شارجہ: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نظریں اگلے میچ پر مرکوز کرنے کا پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان کی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نے بہترین فتح حاصل کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم مشکل حریف ہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مشکل ٹیم کیخلاف کامیابی سےاعتمادملتاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹم ساؤتھی نے بابر کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹوئٹر کے زریعے مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لڑکوں سر نیچے رکھتے ہوئے نظر اگلے میچ پر۔

    واضح رہے رات گئے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ، میچ کے اختتامی لمحات میں آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو دو چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے دونوں میچز میں فتح سمیٹ چکا ،پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچارکیا ہے۔

  • کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

    کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں کیوی ٹیم کی شکست کے بعد میدان میں سیکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی دوسری فتح اپنے نام کرلی، شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود مداحوں نے سیکیورٹی کے نعرے لگادیے۔

    یہی نہیں سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی ’سیکیورٹی‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ فور میں آگیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔

  • ’اب تمہیں کون بچائے گا‘

    ’اب تمہیں کون بچائے گا‘

    شارجہ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا، محمد عامر نے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ ’اب تمہیں کون بچائے گا؟‘

    شعیب اختر نے بھی کیوی ٹیم کو نشانے پر رکھ لیا، سابق اسپیڈ اسٹار نے لکھا کہ ’جکڑ لیا، نیوزی لینڈ‌ کو گراونڈ‌ کے اندر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔‘

    مداحوں کی جانب سے دونوں فاسٹ بولر کے ٹویٹس کو خوب سراہا جارہا ہے اور کیوی ٹیم کو پاکستان سے واپس جانے پر تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔