Tag: PAKvWI

  • ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ملتان: ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کلین سوئپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بطور ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلی، محمد نواز نے دوسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جونیئرز اور سینئرز کا کمبینیشن میدان میں اتاریں، ہر میچ میں بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

    انھوں نے کہا ملتان کے شائقین نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا، ملتان کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    دوسری طرف پے در پے تین شکستوں کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    نکولس پوران نے کہا کہ عقیل حسین نے آج بہترین بیٹنگ کی، مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ عقیل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے تھے۔

    دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اتنی گرمی میں شائقین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کی جائے گی، اور کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے کرکٹ کھیلی، جو آسان نہیں تھا، امید ہے ویسٹ انڈین ٹیم بھی بہتر سے بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    ملتان: پاکستانی بیٹر امام الحق کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز میں مسلسل 3 نصف سنچریاں بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں بلے باز امام الحق نے 199 رنز اسکور کر کے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    امام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا گیم تبدیل نہیں کیا، خوب محنت کر رہا تھا جس کا صلہ ملا ہے۔

    پلیئر آف دی سیریز کا رن آؤٹ کس کی غلطی تھی، امام الحق نے اس بارے میں بھی بتا دیا، انھوں نے کہا کہ رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے، میرے رن آؤٹ میں بابر کی غلطی تھی۔

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

    انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ میری 11 سال سے دوستی ہے، اور ہم دونوں ایک دوسرے کا گیم اچھی طرح جانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

    پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے، اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل ہیں۔

    Image

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں ماہ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بالترتیب 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم سے متعلق اہم خبر

    پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 5 فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق، خوشدل شاہ، محمدحارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز ڈاہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    کراچی: دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید 5 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آج اہم اعلان کرنے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ نے مزید بتایا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ کے مطابق غیر معمولی صورت حال کے باعث پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز کی درمیان آج اہم ترین میٹنگ ہوگی،جس میں دورےکو جاری رکھنےسے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیمپ میں مزید کرونا کیسز کی خبر بارباڈوس کے اخبار دی نیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    یاد رہے کہ 12 دسمبر کو بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ویسٹ انڈین کھلاڑی روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل، کائل مائرز کورونا سے متاثر ہوئے، تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔

    اس طرح دورہ پاکستان پر آنے والی کیئربین ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف سمیت 8 افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں، واضح رہے کہ پاکستان آمد پر تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہونگے، میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    گذشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے ‏تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسدعمر تماشائیوں کی کم تعداد پر افسردہ، طلبا کا داخلہ فری؟

    نوجوان بولر محمد وسیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا جب کہ شاداب نے 3، محمد نواز، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے1،1وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ31 اور اوڈین اسمتھ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    حیدرعلی نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔