Tag: pakvzim

  • پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو آج زمبابوے کا چیلنج درپیش ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی، بھارت سے شکست بھلا کر قومی ٹیم ایونٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان نے پرتھ میں بولنگ فیلڈنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔

    قومی ٹیم کا زمبابوے کے خلاف پلڑا بھاری ہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 14 میچز کھیلے 13 میں کامیابی حاصل کی ایک میچ میں‌ شکست ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حیدر علی کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

    گروپ نمبر 2 کی صورتحال دیکھیں تو اس وقت بنگلادیش اور بھارت بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    گروپ میں ان کے بعد جنوبی افریقا تیسرے، زمبابوے چوتھے، پاکستان پانچویں اور نیدرلینڈز چھٹے نمبر پر ہے۔

  • بیٹنگ کے دوران کس کھلاڑی کو سمجھاتے ہیں؟ بابر اعظم نے بتادیا

    بیٹنگ کے دوران کس کھلاڑی کو سمجھاتے ہیں؟ بابر اعظم نے بتادیا

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی جب پرفارم کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، حیدر علی اور عثمان قادر نے بہت اچھا کھیلا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی جارحانہ کھیلتے ہیں ان کو سمجھاتا رہتا ہوں، حیدر اور عثمان قادر دونوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے تیسرے ٹی 20 میں نوجوانوں کو موقع دیں اور سیریز میں وائٹ واش کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-wins-t20-series-against-zimbabwe/

    انہوں نے کہا کہ صرف موجودہ میچ کا سوچ کر کھیلتا ہوں، صورت حال کے حساب سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں،

    دوسری جانب زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، اہم موقع پر وکٹیں گنوائیں، ویسلی بہت اچھا کھیل رہا ہے اور بھی اچھے کھلاڑی ٹیم میں آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • محمد رضوان کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    محمد رضوان کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار کیچ پکڑا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے چھلانگ لگا کر شاندار کیچ تھام لیا۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض کی گیند پر محمد رضوان نے شاندار کیچ لیا، رضوان کے کیچ کی بدولت زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور پویلین واپس لوٹ گئے۔

    سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے رضوان کے عمدہ کیچ کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

    سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا تھا۔

  • تیسرے ون ڈے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت

    تیسرے ون ڈے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت

    راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ظفر گوہر، عبداللہ شفیق، محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے، گزششتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے۔

    قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

    فاسٹ بولرز میں فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔

  • وقار یونس نے افتخار احمد کو کھلانے کی وجہ بتادی

    وقار یونس نے افتخار احمد کو کھلانے کی وجہ بتادی

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں میچز میں اچھا کھیلا، افتخار احمد کو بولنگ، بیٹنگ دونوں کرلینے کی وجہ سے کھلایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں مزید دو سے تین آل راؤنڈر مل جائیں تو بہتری آجائے گی، گزششتہ چھ ماہ سے نوجوان فاسٹ بولرز مل رہے ہیں، کوشش ہے ہر بولر کو اس کی صلاحیت کے مطابق موقع دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ نوجوان بلے باز بھی آرہے ہیں، ہمیں حیدر علی جیسے مزید تیز کھیلنے والے بلے باز درکار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-win-series-against-zimbabwe/

    ایک سوال کے جواب میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ لیگ کھیلنا کھلاڑیوں کا حق ہوتا ہے، نیشنل ڈیوٹیز دیکھ کر پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ منگل (3 نومبر) کو کھیلا جائے گا۔

    زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 207 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم کے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا، میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    راولپنڈی: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، افتخار احمد کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 207 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، اوپنر عابد علی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق نے 61 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی، میچ میں ڈیبیو کرنے والے حیدر علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایک رن پر سکندر رضا کا نشانہ بنے، بابر اعظم نے ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

    زمبابوے کی جانب سے ٹی ایس سیزورو نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سین ولیمز اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45.1 اوورز میں 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سین ولیمز نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، برینڈین ٹیلر 36 رنز بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد موسیٰ نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر حارث رؤف اور فہیم اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی ایک روزہ میچ میں آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف مہمان ٹیم کی فائنل الیون برقرار ہے، زمبابوے ٹیم کے کپتان چمو چھبابا نے کہا کہ انھوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ کوشش بھی کریں گے کہ پہلے میچ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

    پاکستانی اسکواڈ

    زمبابوے ٹیم

    بریان چری، چمو چھبابا (کپتان)، کریگ اِرون، برنڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، سین ولیمز، ویزلے مدھیور، سکندر رضا، ٹنڈائی چسورو، کارل ممبا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مضربانی

     

  • زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے، وہ پہلے ون ڈے میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی جگہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کی شمولیت کا قوی امکان ہے، پاکستان سپر لیگ اور نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین حیدر علی کل ہوم گراؤنڈ پر ڈیبیو کریں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی فٹ نہ ہوسکے وہ دوسرے ون ڈے میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: شاداب خان سے متعلق اہم خبر

    پاکستان اور زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی، شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    پہلے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

  • کوئی دباؤ نہیں، زمبابوے کو ہلکا نہیں لیں گے، بابر اعظم

    کوئی دباؤ نہیں، زمبابوے کو ہلکا نہیں لیں گے، بابر اعظم

    کراچی: قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کوئی دباؤ نہیں ہے، مہمان ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے، بطور کپتان ٹی 20 کا تجربہ استعمال کروں گا۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی کپتانی کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہا، پوری توجہ زمبابوے کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہوگا، سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اسکواڈ میں بابراعظم کپتان، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عثمان قادر موجود ہیں۔

    فاسٹ بولرز میں وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

    شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے، وہ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری محسوس کررہے ہیں، واضح رہے کہ انجری کے باعث شاداب نے آج بھی پریکٹس میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 اکتوبر کو راولپنڈی سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 7 نومبر سے کھیلی جائے گی۔

  • زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوکر پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہوگئے، لیگ اسپنر انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

    شاداب خان تکلیف کے باعث دوسرے پریکٹس  میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے، ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے۔

    گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان وائٹ کی جانب سے دیا جانے والا 290 رنز کا ہدف پاکستان گرین نے 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا، امام الحق 77 اور عابد علی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    سیریز کا شیڈول:
    تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
    آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
    دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، راولپنڈی