Tag: pakvzim

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنادی

    زمبابوے کیخلاف سیریز، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنادی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی کرکٹرز کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے تربیتی کیمپ کے دوران قومی کھلاڑیوں کو فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کوویڈ 19 پروٹوکولز مکمل کرکے فیملیز ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگی اور ٹریننگ کیمپ چار روز پر مشتمل ہوگا۔

    زمبابوے کی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے، مہمان ٹیم کو کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق ایک ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

    یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اورآخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے گزشتہ روز قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، سابق کپتان شعیب ملک، محمدعامر اور سرفراز کو آرام دیاگیا ہے، دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    آل راونڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جب کہ ان فٹ نسیم شاہ کی جگہ موسیٰ خان کو موقع دیا گیا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، روحیل کی شمولیت، سرفراز کے باہر ہونے کا امکان

    زمبابوے کیخلاف سیریز، روحیل کی شمولیت، سرفراز کے باہر ہونے کا امکان

    لاہور: زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی خوشدل شاہ اور عبداللہ شفیق کی شمولیت کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد اسکواڈ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، امکان ہے کہ پی سی بی پریس ریلیز کے ذریعے ٹیم کا اعلان کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے22 سے 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے، سیریز سے قبل انٹرا سکواڈ ون ڈے میچز بھی پلان کیئے جا رہے ہیں۔

    سیریز میں سابق کپتان شعیب ملک کو آرام دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت کے علاوہ عبد اللہ شفیق اور خوشدل شاہ کی بھی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو فٹنس مسائل کے باعث آرام دیا جا رہا ہے، ان کی جگہ موسی خان کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ تجربہ اور فارم کی بنیاد پر وہاب ریاض ٹیم میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

    ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر کے طور روحیل نذیر کا نام زیر غور ہے، جبکہ سرفراز احمد کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، سیریز میں بابر اعظم پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں بھی قیادت کریں گے ۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے ، جبکہ زمبابوے ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

  • پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

    بلاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی 131 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور فخر زمان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 364 رنز بنائے، 365 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 4 وکٹوں پر 233 رنز بناسکی اور پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر وائش واش کیا۔

    بابر اعظم کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں 515 رنز بنانے والے فخر زمان مین آف دی سیریز قرار پائے۔

    قبل ازیں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے 168 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

    فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور امام الحق نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے بھی 76 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 364 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 233 رنز بناسکی، زمبابوے کے ریان مرے نے 47 رنز بنائے جبکہ پیٹر مور 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

    بلاوایو: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی، امام الحق کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، امام الحق اور فخر زمان نے شاندار اوپننگ شراکت قائم کی، قومی ٹیم نے 308 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    زمبابوے کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، ریان مرے نے سب سے زیادہ 32 رنز اسکور کیے، چبھابا کو 20 رنز پر حسن علی نے کلین بولڈ کیا، مساکڈزا 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹریپانو 12 رنز بناسکے انہیں شاداب خان نے پویلین روانہ کیا، زمبابوے کے دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف اور عثمان شنواری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، حسن علی اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا پاکستان کی پہلی وکٹ 113 رنز پر گری جب فخر زمان 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 128 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، بابر اعظم کو 30 رنز پر مساکڈزا نے آؤٹ کیا۔

    شعیب ملک 22 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور ٹریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، انہیں چھتارا نے آؤٹ کیا۔

    فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حسن علی بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شاداب خان 2 رنز بنائے۔

    زمبابوے کی جانب سے چھتارا، ٹریپانو، نے دو، دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، مساکڈزا، روچی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور زمبابوے پہلے ون ڈے میچ میں آج مدمقابل، سرفراز نے ٹاس کو اہم قرار دے دیا

    پاکستان اور زمبابوے پہلے ون ڈے میچ میں آج مدمقابل، سرفراز نے ٹاس کو اہم قرار دے دیا

    بلاوایو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج سے بلاوایو میں ہوگا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کو اہم قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم اب میزبان زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈںگ میں خامیاں دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔

    ایک روزہ میچز کے لیے انجری کا شکار بابر اعظم نے صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں پاکستان ٹیم فیوریٹ قرار دی جارہی ہے۔

    کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوگی، مثبت کھیل پیش کرکے ہی کامیابی حاصل کرنا ہوگی، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لیے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لیے آزمانا چاہتے ہیں، یاسر شاہ کو پانچ میں سے کم از کم دو میچ کھلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی تین میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تاکہ ایشیا کپ سے قبل ہمیں پتہ چل سکے کہ ہمیں کن کھلاڑیوں کو لے کر آگے جانا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں، شاداب خان

    دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں، شاداب خان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں ہے، سیریز کے لیے تیاری بہترین ہے، بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاداب خان نے کہا کہ شروع سے ہی دو وائٹ بال سے کھیل رہے ہیں فرق نہیں پڑ رہا، میرے پاس بہت چانس ہے امید ہے نمبر ون ہوں گا۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان اے کے دو دورے کئے جس سے فائدہ ہوا، راشد خان بہت اچھے بولر ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا ہے۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا کم بیک ہوا امید کرتا ہوں وہ لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہوں گے، سلیکشن کمیٹی نے انتخاب کیا یاسر شاہ نے پرفارمنس دی ہے۔

    مزید پڑھیں: دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ زمبابوے کے دورے میں کوئی فیلڈنگ کوچ نہیں ہوگا، دورہ مختصر ہونے کی وجہ سے موجودہ کوچز سے ہی کام چلایا جائے گا، جبکہ نئے کوچ کا تقرر طویل المیعاد بنیادوں پر کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جس کا فائنل 8 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔