Tag: PALASTINE

  • اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی امریکہ کی سڑکوں پر نکل آئے

    اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی امریکہ کی سڑکوں پر نکل آئے

    نیویارک / شکاگو : امریکا میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

    نیویارک میں نکالی جانے والی ریلی میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔

    ریلی میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے یہودیوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطین میں پرتشدد پالیسی کی بھرپور مخالفت کی۔

    شکاگو میں سیکڑوں فلسطینی مظاہرین نے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    واضح رپے کہ مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال نہیں رکا، گزشتہ روز یروشلم اور مقبوضہ مشرقی کنارے میں مختلف واقعات کے دوران اسرائیلی فورسز نے چار فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

    بیت اللحم،غزہ اور مشرقی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ:اسرائیلی فضائیہ کےوسطی غزہ میں تازہ حملہ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ میں تازہ حملہ کیا ہے جس کےنتیجےمیں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں،یاد رہےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سینتالیس واں روزہوگیا ہے اوراب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد دوہزارپچانوے ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت سے اب تک پانچ سو سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں ناکام ہوگٗی ہے۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    کراچی:یونان میں غزہ میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نےعالمی برادری سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اورغزہ کے شہریوں سے بھائی چارے اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    جرمنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پراسرائیل سےفوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔

    اردن اور یمن میں بھی ہزاروں افرادنےغزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔