Tag: Palestine

  • فلسطین نے بھی کورونا وائرس کے سدباب کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    فلسطین نے بھی کورونا وائرس کے سدباب کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    ماسکو : کورونا وائرس کے سد باب کیلئے تیار کی گئی روسی ویکسین سپونتک وی کو منظور کرنے کیلئے فلسطین پورے مشرق وسطیٰ میں بازی لے گیا۔

    روسی خرب رساں ادارے کے مطابق فلسطین مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین کی سب سے پہلے منظوری دی۔

    دوسری جانب الجزائر روسی ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا افریقی ملک ہے، اس حوالے سے روسی ڈٖائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ آر ڈی آئی سی جس نے اس ویکسین کی تیاری کیلئے مالی اعانت فراہم کی ہے نے بتایا ہے کہ فلسطین میں بغیر کسی اضافی طبی آزمائش کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے تحت روسی ویکسین سپونتک پنجم کی رجسٹریشن کروائی ہے۔

    روسی ڈٖائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس طریقہ کار کو اتوار کے روز الجزائر میں بھی استعمال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسی طرح ارجنٹائن بولیویا اور سربیا مین بھی روسی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

  • فلسطین کا پاکستان  کے لئے  تحفہ

    فلسطین کا پاکستان کے لئے تحفہ

    اسلام آباد : فلسطین نے پاکستان کو موبائل ہیلتھ یونٹس کا تحفہ بھجوادیا ، ،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت فلسطین اورعوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں ، پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برادر اسلامی دوست ملک فلسطین کےسفارتخانےمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، فلسطینی سفیر نے تقریب میں شرکت کی۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطین نے پاکستان کو موبائل ہیلتھ یونٹس کا تحفہ دیا ، فلسطینی سفیر نے موبائل ہیلتھ یونٹس ظفر مرزا کے حوالے کیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا حکومت فلسطین اورعوام کے تہہ دل سے مشکورہیں، موبائل ہیلتھ یونٹ طبی سہولتوں سےمحروم علاقوں میں استعمال ہوگا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان،قوم فلسطینی بہن،بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کیلئےآوازاٹھاتا رہے گا۔

    یاد رہے  بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا  کہ پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں ن1967 ء اور1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔

  • اسرائیل کو دبئی ایکسپو2020 میں شرکت سے روکا جائے، فلسطین

    اسرائیل کو دبئی ایکسپو2020 میں شرکت سے روکا جائے، فلسطین

    غزہ : فلسطینی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کرتا ہے تو تمام مسلمان ممالک دبئی ایکسپو 2020 کا بائیکاٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2020ء دبئی میں اسرائیل کی شرکت کے اعلان کے بعد فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایکسپو نمائش 2020 دبئی میں صیہونی ریاست اسرائیل نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

    فلسطین میں جاری اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم چلانے والوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اس نمائش میں شرکت کرتا ہے تو مسلم ممالک اور آزادی پسند عالمی قوتوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    بیان میں متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کو نمائش میں شرکت سے سختی سے روکے کیونکہ ایسا کرنے سے امارات کے حوالے سے فلسطینی عوام میں سخت مایوسی اور غم وغصہ کی لہر اٹھ سکتی ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ دبئی ایکسپو 2020 عالمی اہمیت کا حامل موقع ہے جس میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا، اس موقع پر اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمناﺅں اور امنگوں کا خون کرنے اور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    فلسطینی بائیکاٹ مہم نے کہا کہ ایکسپو نمائش میں شرکت اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے اورقابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اسکیموں کا حصہ قرار دیا ہے۔

  • پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، غلام سرور خان

    پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، غلام سرور خان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں ن1967 ء اور1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔

    وفاقی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی ہے، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانا چاہیۓ۔

    غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان 1948 اور 1967 میں عرب اسرائیلی جنگوں سے بے گھر ہوئے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرتا ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • امریکا نے فلسطینی سرزمین پر قابض یہودی بستیاں قانونی قرار دے دیں

    امریکا نے فلسطینی سرزمین پر قابض یہودی بستیاں قانونی قرار دے دیں

    واشنگٹن: مظلوم فلسطینیوں کی آزادی تحریک پر قدغن لگانے کی کوششیں کی جانے لگیں، ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی سرزمین پر قابض یہودی بستیاں قانونی قرار دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں آبادکاری کو خلاف قانون نہیں سمجھتے۔ خیال رہے کہ یہ وہ بستیاں ہیں جہاں سے فلسطینیوں کو فوجی بربیت کے ذریعے جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا گیا اور یہودی آباد کاری کی گئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا نے زمینی حقیقت کو تسلیم کیا، مغربی کنارے آبادکاری قانونی ہے، امریکی اعلان کے بعد اسرائیلی حکام کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خیرمقدمی بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے تاریخی غلطی درست کی۔

    دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے امریکی وزیرخارجہ کے بیان کی شدید مذمت کی اور امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیل نے قبضہ کرکے آبادکاری کی، قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کا قیام غیر قانونی ہے تاہم اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے۔

    اسرائیل نے گولان میں لاکھوں یہودی آبادکاروں کو بسانے کا منصوبہ تیار کرلیا

    خیال رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں تقریباً 4 لاکھ یہودیوں کو آباد کیا ہے جبکہ دو لاکھ یہودی مشرقی یروشلم میں قیام پذیر ہیں۔ مغربی کنارے میں تقریباً 25 لاکھ فلسطینی رہ رہے ہیں۔

  • قلندیا چیک پوسٹ پر شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کرلی گئی

    قلندیا چیک پوسٹ پر شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کرلی گئی

    غزہ: فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چیک پوسٹ پر قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بغیر کسی جرم کے شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ قلندیا چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی 50 سالہ خاتون کی شناخت نایفہ محمد کعابنہ کے نام سے کی گئی ہے، جو غرب اردن کے وسطی شہرام اللہ کے نواحی علاقے رامون سے تعلق رکھتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ فلسطینی خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو سے فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم جائے وقوعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کو قابض فوجیوں سے کئی گز دور دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ہاتھ میں کوئی چھری چاقو نہیں۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کی ویڈیو وائرل

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے اسرائیلی فوج کی طرف فلسطینی خاتون کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی خاتون کسی بھی اعتبار سے اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ نہیں تھی۔ وہ ایک نہتی خاتون تھی، جسے قابض فوج نے بغیر کسی جسم کے گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

    انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف فلسطینی خاتون کو بغیر کسی جرم کے گولیاں ماریں بلکہ اسے زخمی کرنے کے بعد امدادی کارکنوں کی طرف سے مدد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈالی۔

  • غزہ: پرامن مظاہرین پر صہیونی فورسز کی فائرنگ، 74 فلسطینی زخمی

    غزہ: پرامن مظاہرین پر صہیونی فورسز کی فائرنگ، 74 فلسطینی زخمی

    غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک پرامن احتجاجی ریلی پر فائرنگ کردی جس کے باعث 75 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے مظاہرین پر مشین گنوں سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے متعدد شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالات نازک ہے۔

    غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 18 بچوں سمیت کم سے کم 75 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسیطنیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی ہے، نہتے فلسطینیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کے بعد اب فضائی حملوں میں بھی اضافہ کردیا۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب فلسطین میں قیام امن کے لیے سیاسی کوششیں بھی جاری ہیں، حال ہی میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فلسطینی صدر نے ملاقات کی تھی جس میں خطے کی تازہ صورت حال سمیت سنگین صورتحال کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

  • جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات، دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

    جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات، دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

    برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اس دوران دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے دوریاستی حل میں یقین رکھتا ہے اور صرف اس صورت ہی میں دونوں عوام امن وسلامتی سے رہ سکتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے برلن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ اوسط کے دیرینہ تنازع کے دوریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    صدر محمود عباس نے اس موقع پر کہا کہ ہم چانسلر میرکل کی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے تنازعات کے یک طرفہ حل کے بجائے کثیر الجہت تعاون کے ضمن میں کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    جرمنی کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد جاری رکھنے کا اعلان

    انہوں نے مشرقِ اوسط میں جرمنی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور فلسطینی علاقوں میں صحت، تعلیم کے شعبوں اور سول سوسائٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مالی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ جرمنی فلسطینیوں کو سب سے زیادہ امداد دینے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے 2018میں فلسطینیوں کو مجموعی طور پر 11 کروڑ یورو ( 18 کروڑ 18 لاکھ ڈالر) کی امداد دی تھی۔

  • فلسطین میں یہودی آباد کاری، اقوام متحدہ کی شدید مذمت

    فلسطین میں یہودی آباد کاری، اقوام متحدہ کی شدید مذمت

    نیویارک: مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے میلا ڈینوف نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق یو این مندوب نیکولائے میلا ڈینوف نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید گھروں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشرق وسطیٰ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمین پر یہودیوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے ذریعے عالمی قوانین کی کھلے عام پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 2300 گھروں کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی اور یہودی آباد کاری کو تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کے خلاف قرار دیا۔

    اسرائیلی قبضہ، فلسطینی اکثریتی علاقے میں یہودیوں کے لیے 6 ہزار گھروں کی تعمیرات

    قبل ازیں ترکی نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

    ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ان تمام اقدامات اور تصرفات کو مسترد کرتے ہیں جو تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ اور برادر فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کا موجب بن رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے یہودی آباد کاری کے منصوبے پر گامزن ہے، فلسطینی اکثریتی علاقے میں یہودیوں کے لیے 6 ہزار نئے گھروں کی تعمیرات کی منظوری دے دی گئی۔

  • نیکارا گوا نے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

    نیکارا گوا نے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

    یروشلم /ماناگوا: نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ’مازن خفش ‘کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ نیکارا گوا نے فلسطینی مملکت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ ان کی سفارتی کوششوں سے نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فلسطین کی سرکاری نیوزی ایجنسی کے مطابق نیکارا گوا نے مازن خفش کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مازن خفش ایک فلسطینی نڑاد شہری ہیں جن کا آبائی خاندان غرب اردن کے نابلس شہر میں آباد ہے۔

    خفش اس وقت رام اللہ میں ہیں،وہ اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ ریاض المالکی نے امید ظاہر کی دوسرے ممالک بھی فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ امریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکا ہےجس کے بعد امریکا کے اتحادی ممالک نے بھی اپنے سفارت خانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردئیے تھے۔ جس کے خلاف فلسطین، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔