Tag: Palestine

  • اسرائیلی قبضہ، فلسطینی اکثریتی علاقے میں یہودیوں کے لیے 6 ہزار گھروں کی تعمیرات

    اسرائیلی قبضہ، فلسطینی اکثریتی علاقے میں یہودیوں کے لیے 6 ہزار گھروں کی تعمیرات

    غزہ: اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے یہودی آباد کاری کے منصوبے پر گامزن ہے، فلسطینی اکثریتی علاقے میں یہودیوں کے لیے 6 ہزار نئے گھروں کی تعمیرات کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ اور فلسطینی اکثریتی علاقے ویسٹ بینک میں چھ ہزار گھروں کی تعمیرات کے بعد یہودیوں کو بسایا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئیں ہیں کہ جب امریکی نمائندہ خصوصی جیرٹ کشنر نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیل فلسطین امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکا نمائندے جیرٹ کشنر کے دورہ اسرائیل کے موقع پر غزہ کی تازہ صورت حال پر اسرائیلی حکام سے گفتگو ہوئی جبکہ جیرٹ نے اس موقع پر وائٹ ہاؤس کا امن عمل سے متعلق لائحہ عمل بھی پیش کیا۔

    فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی آباد کاری اسرائیل فلسطین امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    اس سے قبل 2016 میں بھی اسرائیل نے اسی قسم کے منصوبے پر عمل درآمد کی کوشش کی تھی جس پر عالمی رہنماؤں اور فلسطین حمایتی تنظیموں نے مخالفت کرکے اس منصوبے کو رکوا دیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ یہودی آبادی کاری کو جس قدر فروغ ان کے دور حکومت میں دیا گیا ہے اتنا پہلے کبھی کسی حکومت نے نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ 2017 کے ایک اعداد وشمار کے مطابق مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں آباد قریب 30 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ چھ لاکھ سے زائد اسرائیلی ان مقبوضہ علاقوں میں قائم کی گئی یہودی بستیوں میں آباد ہیں۔

  • چار جڑواں فلسطینی بہنوں کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی

    چار جڑواں فلسطینی بہنوں کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی

    مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے ام طوبا سے تعلق رکھنے والی چار جڑواں بہنوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے مریض والد کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق میٹرک کے امتحانات دینے والی چاروں بہنوں نے نتائج سے قبل آخری رات سخت اضطراب کے عالم میں گزاری تاہم نتائج کا اعلان ہوتے ہی ان کی اور ان کے والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

    چاروں بہنوں نے سائنس کے مضامین میں 91 سے 94 فی صد تک نمبرات حاصل کیے۔ دینا نے 94، سوزان نے 92 اعشاریہ ایک، رزان نے 91 اعشاریہ 4 اور دیما نے 91 اعشاریہ ایک نمبر لے کربہترین پوزیشن حاصل کی۔

    میٹرک میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی ان بہنوں کو مقامی فلسطینیوں کی طرف سے امتحانات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

    ان لڑکیوں کے والد 55 سالہ الشنیطی ایک سال قبل ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث کام کاج سے محروم ہوگئے تھے، جس کے بعد سے یہ گھرانہ نامساعد حالات کا شکار ہے۔

  • فرعون صفت صہیونیوں نے غزہ میں چھ ماہ کے دوران 16 بچے شہید کر ڈالے

    فرعون صفت صہیونیوں نے غزہ میں چھ ماہ کے دوران 16 بچے شہید کر ڈالے

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیل فوج نے بربریت کی تمام حدیں پار کردیں، فرعون صفت صہیونیوں نے غزہ میں چھ ماہ کے دوران 16 بچے شہید کر دیے۔

    تفصلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چھ ماہ کے دوران قابض صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں، طبی مراکز اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیرانتظام تنظیم برائے سائنس وثقافت آئسیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصے کو زیرزمین راستے سے ایک سرنگ کے ذریعے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کو ملانے کی سرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے جون 2019 میں انسانی حقوق کی 2017 خلاف ورزیاں کیں

    آئسیسکو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سلوان میں مسجد اقصیٰ کے قریب یہودیوں کے لیے سرنگ کھودا جانا بین الاقوامین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس اقدام سے القدس شریف میں موجود اسلامی اور مسیحی عبادت گاہوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

  • فلسطین : ماہ جون میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 44 بار اذان سے محروم رہے

    فلسطین : ماہ جون میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 44 بار اذان سے محروم رہے

    الخلیل : قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں الابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائیگی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اورغیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسجد ابراہیمی کے درو بام 294 بار اذان سے محروم رہے، ماہ جون میں اسرائیلی حکام نے مسجد ابراہیمی میں 51 بار اذان پرپابندی عائد کی۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر صہیونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

    مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا ملکیت کا دعویٰ باطل اور جھوٹ پرمبنی ہے اور صہیونی قوتیں ان دونوں مقدس مقامات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ اور تاریخ کومسخ کررہی ہیں۔

    بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائیگی پرپابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترادف ہے اور صہیونی یہ غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔

    محکمہ اوقاف کے مطابق ماہ اگست کے دوران صہیونی حکام کی جانب سے مسجد ابراہیمی میں اکاون مرتبہ اذان دینے پر پابندی لگائی اور دعویٰ یہ کیا گیا کہ اذان دینے سے یہودیوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھن فائرنگ، متعدد شہری زخمی

    اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھن فائرنگ، متعدد شہری زخمی

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بربریت کی انتہا کردی، نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھن فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے بیت حانون کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 شہری زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بیت حانون کے مقام پر جمع فلسطینیوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی گولیاں لگنے اور 9 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

    مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ کے قریب جمع فلسطینیوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو علاج کے لیے بیت حانون اور دیگر مقامات کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی

    خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب فلسطینیوں پر فائرنگ عام سی بات بن چکی ہے، آئے دن معصوم شہری قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوجاتے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی میں قائم واحد بجلی گھر کو بھی ایندھن کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث غزہ کے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

  • فلسطینی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 50 ارب ڈالر کی امریکی تجویز

    فلسطینی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 50 ارب ڈالر کی امریکی تجویز

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جریڈ کوشنر نے فلسطینی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 50 ارب ڈالر کی تجویز پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اوران کے داماد جریڈ کوشنر نے انکشاف کیا ہے کہ صدی کی ڈیل منصوبے کا پہلا مرحلہ رواں ہفتے بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس ہے جس کے ذریعے فلسطینی اراضی کی خراب معیشت کو سنبھالا دینے کے ساتھ ساتھ تین پڑوسی عرب ملکوں کے لیے مجموعی طور پر50 ارب ڈالرکی رقم کی تجویز پیش کی جائے گی۔

    غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وائیٹ ہاﺅس میں ایک بیان میں جارڈ کوشنر نے اقتصادی ویڑن کے بعض حقائق اور پہلوﺅں سے پردہ اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ 25 اور 26 جون کو منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں ان کی پیش کردہ تجاویز کو غیرمعمولی حمایت حاصل ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی منصوبے کے تحت کل 50 ارب ڈالر جمع کیے جائیں گے، ان میں سے فلسطینی اراضی کے لیے 28 ارب ڈالر کی رقم رکھی جائے گی، جو غرب اردن اور غزہ میں معیشت کی بہتری پر صرف ہوگی جب کہ اردن کے لیے ساڑھے سات ارب، مصر کے لیے نو اور لبنان کے لیے 6 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ خلیجی ممالک اس منصوبے میں سب سے زیادہ مالی مدد فراہم کریں گے، امریکا بھی اس منصوبے میں معاونت پرغور کررہا ہے۔

    فلسطینی قوم کو کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 ارب ڈالر براہ راست مدد، 25 ارب ڈالر قرض اور 11 ارض ڈالر سود کی شکل میں ادا ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت فلسطین اور دوسرے ملکوں میں 179 اقتصادی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ان میں سے 147 غرب اردن اور غزہ، 15 اردن، 12 مصر اور پانچ منصوبے اردن میں شروع کیے جائیں گے۔

    امریکا کے نام نہاد اقتصادی منصوبے کے تحت مصر، اردن اور لبنان کو براہ راست فلسطینی علاقوں غزہ اور غرب اردن میں سرمایہ کاری کے منصوبوں ، صنعتی کارخانوں کے قیام اور دیگر منصوبوں کی اجازت ہوگی۔

  • فلسطین کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا شعبہ صحت متاثر ہوگا، اسرائیلی ذرائع

    فلسطین کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا شعبہ صحت متاثر ہوگا، اسرائیلی ذرائع

    یروشلم : عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین یا حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں زخمیوں کو محفوظ مقامات یا ہسپتالوں میں منتقل کرنا زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا صحت کا شعبہ تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔

    عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کا داخلی ہیلتھ سسٹم ناکام ہوسکتا ہے۔

    اسرائیل کے سیکیورٹی ڈھانچے کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں زخمیوں کو محفوظ مقامات یا ہسپتالوں میں منتقل کرنا زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے، اس کی وجہ دشمن کے اسلحہ کے معیار میں ترقی اور اس کی جدید خصوصیات بتایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کا کہ اسرائیل کے پاس ایمبولینسوں کی قلت ہے اور اس قلت کا تناسب 30 فیصد تک ہے جبکہ فوجی شعبے میں ایمبولینسوں کی قلت 20 فی صد تک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جنگ کی صورت میں اسرائیل کا شعبہ حادثات بھی جنگ کی صورت میں متاثر ہوسکتا ہے، بہت زیادہ رش کی صورت میں اسرائیلی ہنگامی طبی سروسز کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

  • قضیہ فلسطین عرب ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، سعودی سفیر

    قضیہ فلسطین عرب ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، سعودی سفیر

    ریاض/قاہرہ : سعودی سفیر اسامہ نقلی نے فلسطین میں یہودی آبادی کاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فلسطین میں اسرائیلی توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کی روک تھام کےلئے اقوام متحدہ کی منظورکردہ قراردادوں پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ نقلی نے ابوظبی میں منعقدہ پانچویں سیاسی تزویراتی ڈائیلاگ کے اجلاس سے خطاب میں سنہ 2016ء کو سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کردہ قرارداد 2334 اور فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی دوسری تمام قراردادوں پرعمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارت خانے بیت المقدس منتقل نہ کرے اور القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم نہ کرے۔

    اسامہ نقلی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے، فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کے لیے عرب ممالک نے سنہ 2002ء میں بیروت سربراہ کانفرنس کے موقع پر ایک امن روڈ میپ جاری کیا تھا جسے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے بھی حمایت حاصل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین سعودی عرب کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل اور پوری عرب دنیا کا مرکزی مسئلہ ہے، اس ضمن میں عرب ممالک نے سنہ 2002ء میں جو امن روڈ میپ پیش کیا تھا وہ موجودہ حالات میں مسئلہ فلسطین کامناسب اور قابل قبول حل ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ اس میں القدس کواسرائیل کے بجائے فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ تنازع کے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچانے والے اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

    اسامہ نقلی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حل اور فلسطین میں یہودی آباد کاری کی روک تھام بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 پر فوری طورپر عمل درآمد پر زور دیا۔

    اسامہ نقلی نے کہا کہ عالمی برادری اپنے سفارت خانے القدس منتقل نہ کرے اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قراردینے کی مساعی میں عرب ممالک کا ساتھ دے۔

    سعودی سفیر نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے چین کے جرات مندانہ موقف کی بھی تحسین کی اور کہا کہ عرب ممالک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیرخارجہ

    کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیرخارجہ

    مکہ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے موضوع پر تبصرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے، مختلف عالمی رپورٹس میں بھارتی مظالم رقم ہیں، یوکے اور یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ آزادانہ انکوائری کمیشن بنائے جو تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

    وزیرخارجہ نے فلسطین سے متعلق اظہار خیال کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھے گا، اہل فلسطین مسلسل اسرائیل کے ظلم و بربریت برداشت کررہے ہیں، فلسطین کے اسکول میں پرتشدد کارروائی سے 15 بچوں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے۔

    شاہ محمود کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، او آئی سی سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارک باد

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کا متمنی ہے، عالمی برادری فلسطین کو 1967 سے قبل کی سرحد کے مطابق تسلیم کرے۔

  • اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کا گھیراﺅ کرلیا

    اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کا گھیراﺅ کرلیا

    غزہ: اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کا گھیراﺅ کرلیا، اعتکاف کرنے والے فلسطینی روزہ داروں کا محاصرہ کرکے انہیں مسجد کے اندر بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے المصلیٰ القبلی پر دھاوا بولا اور وہاں پر اعتکاف کرنے والے فلسطینی روزہ داروں کا محاصرہ کرکے انہیں مسجد کے اندر بند کردیا گیا۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ اسلامی اوقاف کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے لیے داخل ہوئی اور اس نے قبلہ اول میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

    اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور روزہ داروں کا محاصرہ کیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو زدو کوب کیا ہے۔

    ماہ صیام کے آغاز ہی سے صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے مسجد القبلی میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینیوں نمازیوں کا گھیراﺅ کردیا۔

    فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل، حالت تشویشناک

    دوسری جانب یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی مرتکب ہوئی اور مسجد میں اشتعال انگیز حرکات کیں۔