Tag: Palestine

  • قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

    قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

    غزہ: فسلطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، آج بھی فائرنگ کرکے دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، مظاہرے کے دوران نہتے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے باعث دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں 25 سالہ اہد آبد اور 17 سالہ ایان عماد شامل ہیں۔

    ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے غزہ بارڈر پر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا، اس دوران فورسز نے شہریوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور اندھا دھن فائرنگ بھی کی، جس کے بعد کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مظاہرین نے اسرائیل کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کے لیے قطری امداد کے اعلان کے خلاف بھی مظاہرہ کیا، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل امداد کی مد میں دی جانے والی رقم ان تک منتقل نہیں کرے گا۔

    اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک خاتون شہید، 14 زخمی

    ایک ڈیل کے تحت قطر امداد کی مد میں ہر ماہ 15 ملین ڈالر اسرائیل کو دے گا جو رقم فلسطینیوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی تاہم حماس نے بھی اسرائیل کے ذریعے دی جانے والی رقم کی مخالفت کی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری ہر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

  • اقوام متحدہ فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کو روکے، سعودی عرب

    اقوام متحدہ فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کو روکے، سعودی عرب

    ریاض : سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی یہودی آباد کاری کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں دارالحکومت ریاض کے الیمامہ محل میں منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں نہتے فلسطنیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کی۔

    سعودی عرب کی وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی بڑھتے ہوئے آباد کاری کے منصوبوں اور فلسطینی اراضی ہتھیانے پر غور کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاست کے وفاقی وزراء کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ہونے والی ملاقات اور فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب کی جانب سے فسلطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے توسط سے 50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

    شاہ سلمان ریلیف مرکز کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں یو این آر ڈبلیو اے ایجنسی کے ہائی کمشنر بیار کرینیول کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت اونروا کو بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن مالی مدد فراہم کرے گا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا غزہ، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرتی ہے۔

  • امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت چھوڑ دی

    امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت چھوڑ دی

    نیویارک: امریکا اور اسرائیل نے شدید تحفظات کے باعث اقوام متحدہ کے ادارے نونیسکو کی رکنیت چھوڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اسرائیل کو فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے تعیلم، سائنس اور ثقافت سے شدید تحفظات رہے ہیں جس کے باعث رکنیت چھوڑی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت چھوڑ دی، دونوں ملکوں کو تحفظات تھے کہ یونیسکو اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دے رہا ہے۔

    دونوں ممالک نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق ادارے کو باضابطہ طور پر چھوڑ دیا، اسرائیل اور امریکا کا مستقبل سے متعلق لائحہ عمل اب تک سامنے نہیں آیا۔

    یونیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم مقامات کو فلسطینیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دے کر 2011 ء میں فلسطین کو مکمل رکنیت دے دی تھی۔

    اس فیصلے کے بعد امریکا اور اسرائیل نے یونیسکو کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اسرائیل کے مقبوضہ یروشلم اورغزہ کی پٹی پر اقدامات کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کی تھی۔

    اُس موقع پر یونیسکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یونیسکو کے اجلاس میں 22 ملکوں کی حمایت سے ایک قرارداد پیش کی جس میں یروشلم کو مقبوضہ لکھا گیا اور اسرائیل کے شہر پر دعوے کو لغو قراردیا گیا۔

    امریکا، جرمنی اور اٹلی سمیت ساتھ ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیے تھے۔

  • غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 6 زخمی

    غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 6 زخمی

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے آج بھی بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا جبکہ چھ شدید زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی سرحدی پٹی پر ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر چھبیس سالہ کرام فیاض شہید اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا یہ ہفت روزہ احتجاج تیس مارچ سے جاری ہے، پرامن احتجاج کےدوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی دوسو اکیس تک پہنچ گئی ہے۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، صحافی سمیت 25 افراد زخمی

    قبل ازیں گذشتہ ہفتے بھی غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکا شہید کردیا تھا جبکہ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں صحافی سمیت 25 فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست کے جابرانہ تسلط کے باعث بے گھر و بے سہارا ہونے والے فلسطینی شہریوں کی امداد کرنے والا عالمی ادارہ خوراک بھی اسرائیلی نقش قدم پر گامزن ہوگیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے بے سہارا فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، صحافی سمیت 25 افراد زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، صحافی سمیت 25 افراد زخمی

    غزہ: فسلطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، فورسز کی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکا شہید کردیا جبکہ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں صحافی سمیت 25 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ظلم وجارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، غزہ کی سرحدی پٹی پر ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

    فائرنگ کی زد میں آکر سولہ سالہ محمد جواد شہید اور مقامی صحافی سمیت پچیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا یہ ہفت روزہ احتجاج تیس مارچ سے جاری ہے، پرامن احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی تعداد اب تک د و سو بیس تک پہنچ گئی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ذہنی معذور فلسطینی شہید

    خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست کے جابرانہ تسلط کے باعث بے گھر و بے سہارا ہونے والے فلسطینی شہریوں کی امداد کرنے والا عالمی ادارہ خوراک بھی اسرائیلی نقش قدم پر گامزن ہوگیا ہے۔

    گذشتہ روز اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے بے سہارا فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے عالمی ادارہ خوراک تقریباً 2 لاکھ بے گھر و نادر فلسطینی شہریوں کو خوراک فراہم کرتا تھا جو بند کردی گئی ہے۔

  • غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم

    غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں، اسی بابت اقوام متحدہ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اجلاس بولیویا کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس میں کویت نے عرب ممالک کی نمائندگی کی۔

    سلامتی کونسل کے اراکین کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورت حال پربریفنگ دی گئی۔

    گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں چودہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20سالہ نوجوان شہید، سینکڑوں زخمی

    خیال رہے کہ غزہ میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسز نے آپریشن کے دوران 24 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا تھا، جس پر اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے ستمبر میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

  • پاکستان اورفلسطین کے درمیان دوستانہ میچ، فٹبال ٹیم اردن روانہ

    پاکستان اورفلسطین کے درمیان دوستانہ میچ، فٹبال ٹیم اردن روانہ

    لاہور: فلسطین کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم براستہ دبئی اردن روانہ ہوگئی، پاکستانی ٹیم میچ کے لیے اردن کے راستے فلسطین جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین اورپاکستان کی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیم اردن کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

    پاکستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ میں17 کھلاڑی اور 4 آفیشلز شامل ہیں، منتخب کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز، عدنان یعقوب، صدام حسین، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمودخان، نوید رحمان اور منصور قومی فٹبال ٹیم اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا، معاون محمد حبیب، ٹرینر جوز پورٹیلا، محمد عدنان ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

    ہیڈکوچ جوزانتونیوناگورا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنا ضروری ہے، پی ایف ایف کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہر ممکن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ٹیم بہتری کی طرف اپنا سفر جاری رکھے گی۔ دوسری جانب صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مصروفیات کھلاڑیوں کی کارکردگی میں کردارادا کرے گی، فیڈریشن اپنے وسائل کھلاڑیوں پر خرچ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20سالہ نوجوان شہید، سینکڑوں زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20سالہ نوجوان شہید، سینکڑوں زخمی

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی بربریت تھم نہ سکی، فائرنگ کرکے 20 سالہ نوجوان کو شہید کردیا جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی عروج پر پہنچ گئی، نہتے فلسطینیوں پر اندھادھند فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیلی افواج کے غاضبانہ قبضے کے خلاف پرامن فلسطینوں کا ہفتہ وار احتجاج جاری تھا کہ صہیونی فوج نے مظاہرین پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتیس مارچ سے جاری مظاہروں میں ابتک دو سو بیس فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ غزہ میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسز نے آپریشن کے دوران 24 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا تھا، جس پر اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے ستمبر میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    تل ابیب: فسلطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، قابض فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت تاحال جاری ہے، آج بھی ایک فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے خلاف سیکڑوں فلسطینی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا۔

    وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے غزہ بارڈر کے قریب تقریباً تین ہزار کے قریب افراد موجود تھے جو اسرائیلی فوج کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

    غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک فلسطینی مارا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دو روز دوران علاج دم توڑ گیا تھا، وہ ہفتہ وار احتجاج میں شریک ہوکر قابض اسرائیلی افواج کے خلاف مظاہرہ کررہا تھا۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

    تل ابیب: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کررہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ’ یحیٰ بدر‘ زخمی ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی نوجوان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    دوسری جانب اسرائیل نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسلطینیوں کی جانب سے پہلے ہم پر حملے کیے جاتے ہیں، حماس کے لوگ مظاہرے میں شریک ہوکر کارروائیاں کرتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 5 فلسطینی شہید، 80 زخمی

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ سرحد پر احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید 80 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔