Tag: Palestine

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں درندگی کی انتہا کرنے والی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ دنوں ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا تھا جسے بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 24 سالہ فلسطینی ’سری داؤد‘ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی شہری گذشتہ دنوں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک تھا اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔


    غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی‘ 2 فلسطینی نوجوان شہید‘ 10 زخمی


    غزہ میں وزارت صحت کے مطابق چند روز پہلے زخمی ہونے والا یہ 24 سالہ فلسطینی یروشلم کے سینٹ جوزف اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم ہر ممکن اقدامات کے باوجود داؤد جانبر نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں غاضب اسرائیلی فوج نے پولیس اور سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر 4 بم گرائے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2014ء میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والا درندہ صفت اسرائیلی رہا

    فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والا درندہ صفت اسرائیلی رہا

    تل ابیت: فلسطین میں ایک خاندان کو زندہ جلانے والا درندہ صفت اسرائیلی شخص کو عدالت نے رہائی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق 2015 میں ایک فلسطینی خاندان کو فلسطین کے علاقے نابلس میں اسرائیلی شخص نے گھر میں بند کر کے زندہ جلا دیا تھا جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ایک بچہ موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

    اسرائیل کی مقامی عدالت نے اس قتل جیسے سنگین واردات میں ملوث ہونے کے باوجود اسرائیلی شخص کو رہائی دے دی تاہم اس کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے جہاں وہ قید رہے گا۔


    فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ،1 نوجوان شہید


    رہائی پانے والا دہشت گرد سعد، اس کی اہلیہ اور ایک شیر خوار بیٹے کو گھر میں زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ قاتل کو رہائی کے بعد گھر میں رکھا جائے تاہم اسے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب مذکورہ خاندان کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ قاتل کی رہائی پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، بے گناہ فلسطینی شہریوں کو  زندہ جلانے میں ملوث عناصر کو رہا کرنا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے۔


    اسرائیلی افواج کی فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید، 300 سے زائد زخمی


    ان کا مزید کہنا تھا کہ قاتل کی رہائی صہیونی ریاست کے مجرموں اور قاتلوں کو تحفظ دینے اور جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے بھی  مترادف ہے، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

    خیال ہرے کہ ایک جانب اسرائیلی عدالت بددیانتی پر مبنی فیصلے کر رہی ہے تو دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے بھی فلسطین میں جارحیت کی انتہا کر دی ہے، اور آئے دن نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیل کا حماس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا فیصلہ

    اسرائیل کا حماس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا فیصلہ

    تل ابیب: اسرائیلی حکومت غزہ میں حماس کے خلاف سرگرم ہوگئی، اہم کارروائی کے لیے سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کے ساتھ قائم مرکزی بارڈر کراسنگ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں سے باآسانی حماس کے جنگجوں غزہ میں داخل ہوتے اور کارروائیاں کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ’کیرم شلوم‘ نامی بارڈر کراسنگ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے بارڈر کراسنگ کی حتمی بندش کی تاریخ یا وقت کا نہیں بتایا ہے لیکن ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پر فوری عمل درآمد ہو سکتا ہے۔


    فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ،1 نوجوان شہید


    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس مرکزی گزرگاہ کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگوں تک بنیادی اشیا کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

    علاوہ ازیں اسرائیل نے شام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شامی فوج نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب عسکری کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو اُسے شدید و سنگین نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا۔


    اسرائیلی افواج کی فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید، 300 سے زائد زخمی


    خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ 400 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 جون کو مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر صیہونی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ سے 13 برس کے بچے سمیت سے دو فلسطینی شہری شہید اور 3 سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ اور فلسطین کے دوستانہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنے گے، شہزادہ ولیم

    برطانیہ اور فلسطین کے دوستانہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنے گے، شہزادہ ولیم

    یروشلم :  شہزادہ ولیم نے فلسطین کے سرکاری دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ فلسطین اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنے گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے ولیم نے بدھ کے روز دورہ فلسطین کے آخری دن مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر واقع پناہ گزینوں کے کیمپ اور مقبوضہ بیت المقدس کے الحرم القدسی کا بھی دورہ کیا ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کے مطابق الحرم القدسی مسجد اقصی کی دیوار کے ساتھ واقع علاقے کو کہا جاتا ہے جس میں پہاڑ پر موجود گنبد، مسجد قبلیٰ اور دیگر مقاماتِ مقدسہ شامل ہیں۔

    شہزادہ ولیم برطانیہ کے شاہی خاندان سے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ سرکاری دورے کے موقع پر پرنس ولیم نے رم اللہ کے علاقے میں قائم اقوام متحدہ کے طبی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ پرنس ولیم نے دورہ فلسطین کے موقع پر صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی، دوران ملاقات شہزادہ ولیم کا محمود عباس سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے قائم ہونے کی امید ظاہر کی۔

    فلسطین کی سرکاری خبر ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت اور عوام اسرائیل کے ساتھ قیامِ امن کے انتہائی سنجیدہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین اور اسرائیل 1967 میں بننے والی سرحدوں کے مطابق امن و امان کے ساتھ رہیں۔

    محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین کا طویل عرصے سے یہ موقف ہے اور ہم مذاکرات کے ذریعے امن و امان چاہتے ہیں۔

    فلسطینی صدر نے شہزادہ ولیم کے دورہ فلسطین کے موقع پر کہا کہ ’برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے فلسطین کا سرکاری دورہ فلسطینی اور برطانوی عوام کے مابین رشتے کو مضبوط بنائے گا، ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ برطانیہ کے شہریوں کی حمایت چاہتے ہیں۔

    شہزادہ ولیم نے محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ‌ ’مجھے خوشی ہے برطانیہ آپ کے ساتھ فلسطینی عوام کی تعلیم کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے پوری امید ہے کہ برطانیہ اور فلسطین کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا باعث بنے گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسئلہ فلسطین کا جامع، دیرپا اور منصفانہ حل چاہتے ہیں: مصری صدر

    مسئلہ فلسطین کا جامع، دیرپا اور منصفانہ حل چاہتے ہیں: مصری صدر

    قاہرہ: مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا جامع، دیرپا اور منصفانہ حل چاہتے ہیں، ہم دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی مندوبین جیسن گرین بیلٹ سے مصری دار الحکومت قاہرہ میں ملاقات کے موقع پر کیا، صدر عبد الفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطین کے دو ریاستی حل اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو ہرصورت میں فلسطینی مملکت کے دارالحکومت کا درجہ ملنا چاہیے اور یہی اس مسئلے کا حل ہے بصورت دیگر صورت حال ایسے ہی رہے گی۔

    مصری صدر کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کو سنہ 1967 کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے کا مطالبہ اصولی ہے اور دو ریاستی حل کا اس سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں ہے۔


    فلسطینیوں نے جلتی ہوئی پتنگیں اڑا کر اسرائیلی حدود میں چھوڑ دیں


    امریکی مندوبین ان دنوں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے پیش کردہ امن فارمولے پر ملکی سربراہان سے ملاقات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔

    خیال رہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، وحشی اور درندے صفت اسرائیلی فوج آئے دن نہتے فلسطینیوں کو شہید کر رہی ہے۔


    امریکا اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے: فلسطین


    واضح رہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک مختلف مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تقریباً 131 معصوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اب بھی لوگ زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکا اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے: فلسطین

    امریکا اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے: فلسطین

    یروشلم: فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فلسطینی حکومت کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطینی  وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی کونسل سے امریکی انخلا یہ واضح کرتا ہے کہ واشنگٹن حکومت اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے کس بھی حد تک جا سکتی ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ اسرائیل کے خلاف فیصلے ہوں، اسرائیلی فوج نے فلسطین میں جارحیت کی انتہا کردی ہے۔


    انسانی حقوق کی کونسل منافق اور اسرائیل سے متعصب ہے، امریکی سفیر


    خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے ملک اسرائیل کی حمایت میں امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا تھا کہ حقوق انسانی کی عالمی کونسل اسرائیل سے متعلق ’انتہائی حد تک جانب دارانہ رویہ‘ رکھتی ہے۔


    امریکا اسرائیل کی حمایت میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدہ


    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف محاذ بنالیا ہے، انسانی حقوق کونسل اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہوچکی ہے، انسانی حقوق کونسل منافقت پر مبنی قراردادیں لارہی ہے، کونسل کے رکن ممالک خود بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، چار فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، چار فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

    یروشلم: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے جارحیت کی انتہا کردی، فائرنگ سے چار نہتے فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وحشت اور درندگی کی حدیں پار کرنے والی اسرائیلی فوج نے غزہ میں معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید جبکہ سو سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کیا جاتا ہے اسی سلسلے میں جمعے کے روز اسرائیل اور غزہ کی سرحدی علاقے پر احتجاج جاری تھا کہ اچانک فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

    فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور براہ راست فائرنگ کی جس کے باعث اموات ہوئیں اور سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے۔


    فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید، متعدد زخمی


    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مظاہرین سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کے علاوہ ٹائر نذر آتش کر رہے تھے، اس لیے انہیں منشتر کرنے کی خاطر کارروائی کی گئی، خیال رہے کہ ہم نے کارروائی جوابی ردعمل میں کی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار احتجاج میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی وجہ سے اب تک 120 سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔


    اسرائیلی فائرنگ سے باہمت فلسطینی رضا کار شہید، جنازے میں‌ ہزاروں افراد کی شرکت


    خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطین میں دوران احتجاج اسرائیلی اسپائنرز کی فائرنگ سے نوجوان رضاکار روزن النجار زندگی کی بازی ہار گئی تھیں، اس جواں سال رضا کار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ دوران احتجاج زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی تھی۔

    یاد رہے کہ اس وقت فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی پر 35 سے زائد مقامات پر اسرائیلی فورسز نے درجنوں فضائی حملے کیےتھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید، متعدد زخمی

    فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید، متعدد زخمی

    یروشلم: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ برقرار ہے، آج ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وحشی اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کردی آج مزید ایک فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا جبکہ اس موقع پر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے راملہ میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جبکہ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ’ازیدین تمیمی‘ نامی نوجوان شہید ہوگیا۔


    اسرائیلی فائرنگ سے باہمت فلسطینی رضا کار شہید، جنازے میں‌ ہزاروں افراد کی شرکت


    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ راملہ کے علاقے میں پہلے اسرائیلی فوجیوں پر پھتراؤ کیا گیا جس کے باعث ہمارا ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے تاہم ہم نے جوابی کارروائی کی جس کے باعث اس فلسطینی کی ہلاکت ہوئی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطین میں دوران احتجاج اسرائیلی اسپائنرز کی فائرنگ سے نوجوان رضاکار روزن النجار زندگی کی بازی ہار گئی تھیں، اس جواں سال رضا کار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ دوران احتجاج زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی تھی۔


    اسرائیل غزہ پر ٹوٹ پڑا، درجنوں مقامات پر زبردست بم باری


    یاد رہے کہ اس وقت فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی پر 35 سے زائد مقامات پر اسرائیلی فورسز نے درجنوں فضائی حملے کیےتھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فائرنگ سے باہمت فلسطینی رضا کار شہید، جنازے میں‌ ہزاروں افراد کی شرکت

    اسرائیلی فائرنگ سے باہمت فلسطینی رضا کار شہید، جنازے میں‌ ہزاروں افراد کی شرکت

    غزہ: اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، بہیمانہ فائرنگ سے 21 سالہ فلسطینی طبی رضاکار شہید ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں دوران احتجاج اسرائیلی اسپائنرز کی فائرنگ سے نوجوان رضاکار روزن النجار زندگی کی بازی ہار گئی۔

    غزہ کی وزارت صحت سے منسلک اس جواں سال رضا کار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ دوران احتجاج زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی تھی۔

    جس وقت النجار کو نشانہ بنایا گیا، اس نے طبی رضاکاروں کے لیے مخصوص سفید کورٹ پہن رکھا تھا، اسی کے باوجود ظالم اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ ظالمانہ قدم اٹھایا گیا۔

    النجار کی شہادت کے بعد اس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جہاں وہ زخمی فلسطینیوں کی مدد کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ واقعے پر شدید ردعمل آیا اور میڈیکل تنظیموں کی جانب اسے فعل کو شرم ناک ٹھہرایا گیا۔

    ہفتہ 2 جون کو اس باہمت رضاکار کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس کی دلیری اور قربانی کو شان دار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

    یاد رہے کہ اس وقت فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی پر 35 سے زائد مقامات پر اسرائیلی فورسز نے درجنوں فضائی حملے کیےتھے۔


    اسرائیل غزہ پر ٹوٹ پڑا، درجنوں مقامات پر زبردست بم باری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

    سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی، امریکا نے اپنی قرارداد میں غزہ میں تشدد کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے اور آئے دن معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا جاتا ہے جس کے خلاف کویت نے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی جسے امریکا نے ویٹو کرنے کے بعد اپنی قرار داد پیش کر دی تھی جو مسترد ہوگئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی اور قرارداد غزہ کے عام شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق تھی۔


    امریکا ’فلسطینیوں کے تحفظ کی قرارداد‘، سلامتی کونسل میں ویٹو کردے گا: نکی ہیلی


    فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے یہ قراردداد کویت نے پیش کی تھی جو کہ سلامتی کونسل میں عرب ممالک کی نمائندگی کرتا ہے، امید کی جارہی تھی کہ اسے گزشتہ شام پیش کیا جاتا، تاہم اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے بیان کے بعد اسے موخر کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی سفیر نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کی جانب سے ڈرافٹ کردہ کویت کی قرارداد کو معاملے کا ایک رخ قرار دیتے ہوئے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ اگر یہ قرارداد اقوامِ متحدہ میں پیش ہوئی تو امریکا اسے بغیر کسی سوال جواب کے ویٹو کردے گا۔

    نکی ہیلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ ڈرافٹ مکمل طور پر ایک طرفہ ہے اور اس سے صرف اور صرف فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری امن عمل کو نقصان ہی پہنچے گا، فائدہ کوئی نہیں ہوگا، اسی لیے ہم اسے ویٹو کردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔