Tag: Palestine

  • اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری

    اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری

    اسرائیل کے غزہ پر سفاکانہ حملوں اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف انڈونیشیا،برطانیہ ،میکسیکو،الجزائر،جنوبی کوریا،آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور فرانس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرے کیے گئے۔ لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے فلسطین کو آزادی دو۔اسرائیل کے ٖغزہ پر حملے بند کراو کے نعرے لگا رہے تھے ۔

    مختلف نسلوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی برطانیہ میں سر گرم عمل یورپی ترک ڈیموریٹس یونین نے بھی حمایت کی۔چلی میں مقیم فلسیطنیوں کی بڑی تعداد نے بھی غزہ کے معصوم شہریوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی مقامی تنظیموں نے پانچ روز سے جاری فلسطینی قتل عام کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • اسرائیلی فورسز کی فلسطین میں زمینی کاروائی شروع

    اسرائیلی فورسز کی فلسطین میں زمینی کاروائی شروع

    غزہ: اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت عروج پر پہنچ گئی ہے اور اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر  زمینی کاروائی شروع کردی۔

    معصوم بے بس لوگ جائیں تو کہاں جائیں۔ اپنے پیاروں کی لاشیں کتنی اٹھائیں۔ کوئی ہے جو ان نہتتے مسلمانوں کی ببتا سنے کوئی ہے جو ان کے آنسو پو چھے اسرائیلی دہشت گردوں نے فلسطینی شہر غزہ  کو میدان جنگ  بنا دیا۔

    عالمی رہنماوں کی اپیل کے باوجود  اسرائیلی فورسز نے غزہ پر زمینی کاروائی شروع کردی ۔ گزشتہ چھ روز سے فلسطین میں  جاری اسرائیل کا وحشیانہ تشدد دن بہ دن زور پکرتا جارہا ہے ۔

    اسرائیلی بمبار ی میں اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ افراد شہید اور  ایک ہزار  سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔