Tag: Palestinian children

  • اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 16 بچے ماورائے عدالت شہید

    اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 16 بچے ماورائے عدالت شہید

    رام اللہ:عالمی تحریک دفاع اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کےدوران رواں سال 16 فلسطینی بچوں کو بےدردی کےساتھ شہید کردیا گیا۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قبل ا زیں انسانی حقوق کی تنظیم المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔

    ان میں غرب اردن ،غزہ اور بیت المقدس کے فلسطینی بچے شامل ہیں۔ شہید ہونےوالے فلسطینی بچوں میں 10 سالہ عبدالرحمان شتیوی، 11 سالہ البراءالکفارنہ اور 12 سال کی عمر کے 4 بچے شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ قابض فوج فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت بڑی عمرکے شہریوں کی شہادتوں کےواقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو زدوب کوب کیا تھا۔

    اس سے قبل فلسطین کی غزہ پٹی میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں 98 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

    اقوام متحدہ کے مشن نے رواں سال مارچ میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف کی گئی کارروائیاں جنگی جرائم میں شمار ہوسکتی ہیں۔

    فلسطینیوں کی جانب سے گزشتہ 30 برس سے اسرائیل کو فلسطین کا قبضہ چھوڑ کر واپس جانے کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ہرجمعے کو مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جب 1948 میں فلسطین کے وسیع علاقے میں قبضہ کیا گیا تو متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد غزہ پہنچی تھی جو موجودہ اسرائیل میں اپنی جائیدادیں اور زمینیں چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

  • اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے، انتونیو گوتیرس

    اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے، انتونیو گوتیرس

    نیو یارک : اقوامتحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کردے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں جاری غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت اور بچوں پر صیہونی فوج کی فضائی بمباری پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتونیو گوٹیرس نے اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دہشت گرد غاصب ریاست اسرائیل پر فلسطینی بچوں کے خون سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرنے کا زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بچوں کی زندگیاں خطرے ڈالنا بند کرے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے درندہ صفت فوجیوں کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی بچوں جان بوجھ کر بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات انتہائی افسوس ناک اور ناقابل معافی ہیں، غاصب ریاست اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کردے۔


    مزید پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا جبکہ درجنوں شہریوں کو زخمی کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی شہید


    اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک فلسطینی مارا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دو روز دوران علاج دم توڑ گیا تھا، وہ ہفتہ وار احتجاج میں شریک ہوکر قابض اسرائیلی افواج کے خلاف مظاہرہ کررہا تھا۔