Tag: Palestinian Girl

  • ہم تھک چکے! فلسطینی بچی کا  درد بھری التجا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ

    ہم تھک چکے! فلسطینی بچی کا درد بھری التجا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ

    غزہ میں اسرائیل فوج کی جانب سے بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی ظلم کا شکار فلسطینی بچی نے درد بھری التجا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ظلم کا شکار فلسطینی بچی نے اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے، جب اس کے والد اسرائیلی بمباری کے بعد لاپتہ ہو گئے اور اس کا خاندان ایک بار پھر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔

    سوشل میڈیا پر معصوم بچی کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ جنگ بندی کی اپیل کررہی ہے، بچی کا کہنا ہے کہ ہمیں سانس لینے دیں،ہم واقعی تھک چکے ہیں۔

    عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے معصوم بچی کا کہنا تھا کہ ہمارا درد محسوس کریں، ہم پر رحم کریں، ہماری تکلیف کو سمجھیں، ہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں؟

    دوسری جانب پوپ لیو نے بھی غزہ کے لیے امداد کی فراہمی بحال کرنے کی اپیل کردی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے۔

    پوپ لیو نے غزہ کی پریشان کن انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بڑی مقدار میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے اور دشمنی کا خاتمہ کیا جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور درد ناک ہے، جہاں بچوں، بزرگوں اور بیماروں کو دشمنی کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

    اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی ٹرک بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک‘جنگی جرائم’کا ارتکاب کر رہا ہے۔

    اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جاری جنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی طور پر چلنے والا تنازعہ قرار دیا ہے جس میں بھاری شہری اموات ہو رہی ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

  • غزہ: زخمی بہن کو کندھے پر اُٹھائے فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

    غزہ: زخمی بہن کو کندھے پر اُٹھائے فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

    غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں ایک معصوم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنی زخمی بہن کو اُٹھائے شدید دھوپ چل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے محاصرے کے دوران ایک فلسطینی معصوم بچی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے جارہی ہے۔

    بچی غزہ کی کڑی دوپہر میں اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے خیمہ بستی کی طرف جانے کی جدوجہد میں مصروف ہے، جبکہ ایسے میں اس کے پیر میں چپل بھی نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کی چھوٹی بہن کا پاؤں زخمی ہے، جسے اس نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے، وہ روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا سفر طے کرکے اسے علاج کیلیے لے کر جاتی ہے۔

    انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی چھوٹی بہن کو ایک گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں جبالیہ کیمپ میں معروف فلسطینی آرٹسٹ محاسن الخطیب جام شہادت نوش کرگئیں۔

    با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب اسرائیلی حملے کے وقت گھر میں موجود تھیں، ان کی آخری تخلیق، جو انہوں نے شہادت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی وائرل ہوگئی۔

    انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں 19 سالہ شابان الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

    شہید فلسطینی آرٹسٹ محاسن خود بے پناہ چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بطور مصورہ، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، فری لانس کردار ڈیزائنر، اور ڈیجیٹل آرٹ کی استاد، محاسن اپنے خاندان کی کفیل تھیں۔

  • ’’جنگ سے پہلے میں خوب صورت تھی‘‘ فلسطینی لڑکی نے لوگوں کو رلا دیا

    ’’جنگ سے پہلے میں خوب صورت تھی‘‘ فلسطینی لڑکی نے لوگوں کو رلا دیا

    الجزیرہ نے ایک معصوم فلسطینی لڑکی کی ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ جنگ نے اسے بد صورت بنا دیا ہے، حالاں کہ وہ جنگ سے قبل بہت خوب صورت تھی۔

    چھوٹی فلسطینی بچی کی باتوں نے درد مند دلوں کو رلا دیا ہے، الجزیرہ کی ویڈیو میں یہ بچی کہتی سنائی دیتی ہے ’’جنگ سے پہلے میں خوب صورت تھی، اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی دیکھنے نے مجھے بدصورت بنا دیا ہے۔‘‘

    غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں غزہ کی ایک بے گھر بچی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوب صورت تھی لیکن اس جنگ اور لاشوں نے سب کو بدصورت بنا دیا ہے۔

    بچی سے جب پوچھا گیا کہ تم جنگ کو کیسے دیکھتی ہو؟ تو اس نے کہا یہ بد صورت ہے، جب سے جنگ شروع ہوئی ہے میں بھی بدصورت ہو گئی ہوں، میں خوب صورت تھی میرا چہرہ بھی بھر بھرا تھا، میں بہت خوب صورت تھی لیکن ہم لاشوں کو دیکھ دیکھ کر بدصورت ہو گئے ہیں۔

    بچی نے کہا جنگ نے ہم سب کو برباد کر دیا، یہ دیکھیں میرا چہرہ کیسا ہو گیا ہے خراب، میں ایسی نہیں دِکھتی تھی میں بہت زیادہ خوب صورت تھی لیکن جنگ نے مجھے بدصورت بنا دیا ہے۔ جب ہم غزہ میں تھے تو وہاں ہر لمحہ بم برستے تھے، وہاں سب کچھ تھا لیکن پھر ہم یہاں آئے لیکن یہاں بھی کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہے۔

    بچی نے کہا وہاں نہ بجلی نہ کچھ اور نہ ہی آٹا ہے اور نہ ہی کھانے کو کچھ اور میں کیوں واپس جاؤں میری آنٹی غزہ میں نہیں ہیں اور صہیونی فوج میرے بابا کوبھی لے گئی ہے۔

     

  • فلسطینی بچی کی فریاد سن کر انگلش کرکٹر غمزدہ

    فلسطینی بچی کی فریاد سن کر انگلش کرکٹر غمزدہ

    لندن: اسرائیل کی جارحیت، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی فلسطین کے لئے آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر سیم بلنگز فلسطین کی دس سالہ بچی کی فریاد سُن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں، سیم بلنگز نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے، ساتھ ہی انگلش کرکٹر نے ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جہاں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ کروں لیکن میں کیا کرسکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔‘

    دس سالہ بچی کی ویڈیو کو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی، ندین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ میں جب یہ سب دیکھتی ہوں تو مسلسل روتی رہتی ہوں۔

    بچی کا کہنا تھا کہ میں خود سے کہتی ہوں کہ ہم اس سب کے اہل کیوں ہیں؟ میری فیملی کہتی ہے کہ وہ صرف ہم سے نفرت کرتے ہیں، وہ ہمیں پسند نہیں کرتے کیونکہ ہم مسلمان ہیں، آپ مسلمانوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟

    یہ بھی پڑھیں: غزہ: 10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد نے سب کو رُلا دیا

    نین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ آپ میرے عقب میں بچوں کو دیکھ سکتے ہیں، آپ ان پر میزائل سے حملہ کرکے قتل کیوں کرتے ہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

  • اسراء الغریب کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا، فلسطینی حکام کی تصدیق

    اسراء الغریب کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا، فلسطینی حکام کی تصدیق

    یروشلم : فلسطینی لڑکی اسراء کی موت بالکونی سے گرنے نہیں ہوئی بلکہ اسے گھریلو تشدد کے بعد غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیوٹی پارلر پرکام کرنے والی اکیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کی گزشتہ ماہ منگنی ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی تو اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسراء الغریب کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جو اس کی موت کا باعث بنا۔

    اسراء الغریب کے قتل کے الزام میں سیکیورٹی اداروں نے مقتولہ کے تین رشتہ داروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    خیال رہے کہ فلسطینی دوشیزہ کی موت کے بعد اہلخانہ کی جانب سے میڈیا کو یہ بیان دیا گیا تھا کہ ان کی بیٹی اسراء کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کے باعث اس نے بالکونی سے چھلانگ لگادی، بعدازاں انہوں نے مؤقف تبدیل کرتے ہوئے دل کے دورے کو اسراء کی موت کا باعث قراردیا۔

    فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے بتایا کہ اسراء کے اہل خانہ نے یہ تمام کہانیاں مقتولہ کے قتل کی پردہ پوشی کےلیے گڑھی تھیں۔

    نفسیاتی اور اعصابی امراض کے ایک ماہر ڈاکٹر توفیق سلمان نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسراء الغریب کے طبی ریکارڈ سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ کسی ذہنی عارضے میں مبتلا تھیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیت الحم کی رہائشی اسراء غریب اپنے منگیتر اور بہن کے ہمراہ رات کو کھانا کھانے گئی تھی جس پر اس کے چچا زاد بھائیوں اور چچا نے غصے میں اسراء کے والد سے کہا کہ تمہاری بیٹی نے خاندان کی عزت کو مٹی میں ملادیا ہے۔

  • اسرائیلی فوجیوں کےآگ ڈٹ جانےوالی فلسطینی لڑکی پرفرد جرم عائد

    اسرائیلی فوجیوں کےآگ ڈٹ جانےوالی فلسطینی لڑکی پرفرد جرم عائد

    یروشلم : قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی پر اسرائیل کی فوجی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی احد تمیمی پر فوجی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

    احد تمیمی اور ان کی کزن کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کررہی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی فلسطینی مظاہرین کو قریب ہی آتی جاتی گاڑیوں پرپتھرپھینکنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔


    اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی خواتین عدالت میں پیش


    بہادر فلسطینی لڑکی احد کی گرفتاری اس وقت ہوئی تھی جب ایک دن قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد احتجاج شروع ہوگیا تھا۔


    اسرائیل کے ہاتھوں اپنی گرفتار بیٹی کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں، باسم التمیمی


    یاد رہے کہ احد تمیمی کی گرفتاری کے بعد ان کے والد باسم کا کہنا تھا میری بیٹی مزاحمت کار اور جنگجو ہے اُسے ہمدردی یا ترس کی نہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔