Tag: Palestinian martyrs

  • خادمِ حرمین شریفین کا ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کروانے کا اعلان

    خادمِ حرمین شریفین کا ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کروانے کا اعلان

    خادمِ حرمین شریفین نے ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو ذاتی خرچ پر حج کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان سعودی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق خادمِ حرمین شریفین نے سال 1446 ہجری کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے ایک ہزار افراد کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

    سعودی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا ثبوت ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد و اخوت کی روشن مثال بھی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال مختلف ممالک کے شہداء اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی حج پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے، جبکہ رواں برس فلسطینی عوام کے لیے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب غزہ اور مغربی کنارے میں ظلم و ستم کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 114 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 114 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج کی جانب سے الامل اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 114تک پہنچ گئی۔

    صیہونی افواج نے اسپتال میں زخمیوں پر بھی رحم نہ کھایا اور طبی عملے کے بھیس میں اسپتال میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیل سے ملنے والی 100 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی سے اپنی افواج کو نہیں نکالے گا اور نہ ہی ہزاروں فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

    اسرائیلی ٹی وی سے نشر ہونے والے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کو اس کے تمام مقاصد کے حصول تک ختم نہیں کریں گے جس کا مطلب ہے کہ حماس کو ختم کرنا، اپنے تمام یرغمالیوں کو واپس کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔

    ان کے تبصرے حالیہ میڈیا رپورٹس میں درج کچھ شرائط کے خلاف ہیں جو حماس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں شامل ہیں۔

    طے کرلیا فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے، جوبائیڈن

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی پر معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 151 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 151 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 12 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی المنار ایریا پر فضائی حملے کئے۔

    اسرائیلی فوج نے البریج اور مغازی کیمپ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، غزہ میں الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے۔

    غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہیں۔

    حماس کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور برطانیہ صہیونی قبضے کو بچانے اور اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔ امریکی حملہ جرم ہے، یمن کیخلاف جارحیت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد جان سے گئے

    حماس نے کہا کہ جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔