Tag: Palestinian push back ISIS

  • داعش کا عراق کے مغربی شہررمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ

    داعش کا عراق کے مغربی شہررمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ

    بغداد: داعش نےعراق کےمغربی شہررمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا، شہریوں نے رمادی سے انخلا شروع کردیا۔

    عراقی شہررمادی کی سرکاری عمارت میں داخلے سے پہلے داعش کے جنگجووں نے مرکزی دروازے پرخود کش حملے کئے جس سے سیکیورٹی کا نظام تباہ ہو گیا۔

    داعش جنگجوؤں نے اندر گھستے ہی پچاس سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، عمارت کے احاطے میں رمادی کے مرکزی پولیس اسٹیشن اور گورنر کا دفتر بھی موجود ہے۔

     عمارت کو خالی کرانے کیلئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہےاس وقت شہردھماکوں سے گونج رہا ہے شہریوں نےرمادی سےانخلاء شروع کر دیا ہے لوگ سامان اٹھائےسڑکوں پربھاگتے دکھائی دیتے ہیں اورہرطرف خوف کاسماں ہے۔

  • دمشق: فلسطینیوں کے مہاجرکیمپ کو داعش کے قبضہ سے چھڑالیا گیا

    دمشق: فلسطینیوں کے مہاجرکیمپ کو داعش کے قبضہ سے چھڑالیا گیا

    دمشق: فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ کو داعش کے قبضہ سے چھڑا لیا گیا۔

    شامی دارلحکومت دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ یرموک کے بڑے حصے کو جمعرات کے روز شامی اپوزیشن اور فلسطینیوں نے انتہا پسند تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

    داعش کے مسلح جنگجوٶوں نے بدھ کے روز یرموک کیمپ پر دھاوا بول کر اس کے متعدد حصوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

    جس کے بعد فلسطینی تنظیموں نے مقامی مسلح اپوزیشن کے ساتھ ملکر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور چوبیس گھنٹوں سے پہلے کیمپ کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا۔