غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا گزشتہ روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں، شہادت سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے یادگار الفاظ ادا کیے۔
غزہ کی معروف مصنفہ حبا ابوندا کا گزشتہ روز سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم کس جہنم میں رہ رہے ہیں؟ ایسا کیسے کب تک چلے گا۔
Gazan poet Heba Abu Nada, who died yesterday in the bombardment. https://t.co/6bEIu96kTf
— ArabLit (also @arablit.bsky.social) (@arablit) October 21, 2023
شہادت سے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں مصنفہ نے کہا کہ اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کی 32 سالہ مصنفہ اور شاعرہ حبا ابوندا نے اپنے شاہکار ناول ’’آکسیجن ازناٹ فاردی ڈیڈ‘‘سے شہرت پائی تھی۔