Tag: palikele

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 1-4 سے جیت لی

    آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 1-4 سے جیت لی

    پالی کلے : آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز آسٹریلیا نے چار ایک سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کے پہلے چار میچوں میں ناکام آسٹریلوی اوپنر نے شاندار سنچری سے اپنی ٹیم کو میچ اور 4.1 سے سیریز جتوا دی۔

    پالیکلے میں کھیلے گئے ون ڈ ے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

    اسٹارک نے تین، ہیڈ اور زیمپا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک سو چھ رنز کی اننگز کھیلی۔ جارج بیلی نے چوالیس رنز اسکور کیے۔

    پانچ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے چار ایک سے اپنے نام کرلی۔ وارنر کو مین آف دی میچ اور جارج بیلی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز چھ ستمبر سے شروع ہوگی۔

     

  • دوسرا ون ڈے :  پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے : پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست

    پالی کیلے : سری لنکا نے  پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا دیا، سری لنکا کے کوشل  پریرا نے شاندار 68 رنز اسکور کئے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن فیلڈرز کی مہربانی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرا میچ جیتنے کیلئے دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پریرا کی دھواں دھار ففٹی نے میچ کا نقشہ بدل دیاتھا،  چندی مل 48 رنز پر ناٹ آؤٹ جبکہ دلشان نے نمایاں 47 رنز بنائے ۔

    پاکستان کی جانب سے راحت علی نے تین محمد حفیظ نے دو اور انور علی اور عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ پالی کیلے کا میدان لنکن ٹائیگرز کے نام رہا۔ دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کا دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کرلیا۔

    اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے انسٹھ رنز کا اچھا آغاز دیا۔ اظہرعلی نے اناسی اور شعیب ملک نے برق رفتار اکاون رنز بنائے۔

    محمد رضوان نےدھواں دھار نصف سنچری نے پاکستان کے اسکور کو دو سو ستاسی تک پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں کوشال پریرانے سفید گیند کو مار مار کر لال کردیا۔

    پریرا نے ون ڈے کی دوسری تیزترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئےبولنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں۔  ایک سو چالیس رنز پر سری لنکا کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔

    اس موقع پر زخمی شاہینوں نے فائٹ بیک کیا اور یکے بعد دیگرے پانچ بلےبازوں کو پویلین بھیج کر میچ میں جان ڈال دی۔  دنیش چندی مل نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر سری لنکا کو سیریز میں پہلی جیت دلائی۔

  • یونس خان چوتھی اننگ میں پانچویں سنچری اسکورکرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    یونس خان چوتھی اننگ میں پانچویں سنچری اسکورکرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    پالی کیلے: تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں یونس خان اور شان مسعود کی شاندار سنچریوں نے ٹیم کو سری لنکا کےخلاف فتح کے انتہائی قریب کردیا ہے۔

    میزبان ٹین نے پاکستان کو جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا تھا ، پاکستان کی جانب سے اننگ کی ابتدا میں 13 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد لگ رہا تھا کہ ٹیم جلد ہی ڈھیر ہوجائے گی لیکن اس کے بعد پارٹنرشپ ایسی جمی کے شان مسعود اور یونس خان 230 رنز تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے آگئے ہیں۔

    شان مسعود کی پانچ ٹیسٹ میچز میں یہ پہلی سنچری ہے اور وہ 114 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ یونس خان نے جو کہ دوسرے ٹیسٹ میں جو کہ ان کے کیرئیرکا 100واں میچ تھااچھی کارکردگی نہ دینے کا حساب برابرکرتے ہوئے اپنے کیرئر کی 30 ویں سنچری بناتے ہوئے 101رنزبنائے۔

    یونس خان نے نہ صرف یہ کہ سنچری بنائی بلکہ ایک انوکھا ریکارڈ بھی بنا بیٹھے وہ چوتھی اننگ میں پانچویں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

    پاکستان کو فتح کے لئے آٹھ وکٹوں پر147 رنز درکارہیں اور کل میچ کا آخری دن ہے۔

    اگر کل پاکستان فتح یاب ہوتا ہے تو پاکستانی ٹیم سری لنکا کی زمین پر 300 رنز سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

    پاکستان نے اس سے قبل سب سے زیادہ کامیاب تعاقب 1994 میں کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 314 رنز کا کیا تھا۔